آپ اکیلے نہیں ہیں!.... دیپکا پادُکون کی تناؤ کے خلاف جنگ

ڈپریشن میں جو لوگ میری جیسی صورت حال سے گزر رہے ہیں، انہیں میں یوں ہی بیٹھے بیٹھے دیکھ نہیں سکتی-دیپکا

آپ اکیلے نہیں ہیں!.... دیپکا پادُکون کی تناؤ کے خلاف جنگ

Thursday March 24, 2016,

2 min Read


اداکارہ دیپکا پادوكون ایک مہم شروع کرنے والی ہیں۔ جو لوگ ڈپریشن سے، ذہنی تناو اور غموں کا شکار ہوکر پریشانی دو چار ہو جاتے ہیں، انی کے پریشانی کے خلاف دیپکا نے جنگچھیڑنے کا اعلان کیا ہے۔۔ دیپکا کا کہنا ہے کہ وہ خود اس مسئلہ سے دوچار ہو چکی ہیں۔

تیس سالہ دیپکا نے سال پہلے کے سامنے کھل کر ڈپریشن کے خلاف اپنی جدو جہد کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس میں سماجی بیداری کی کمی کو بھی ایک اہم وجہ بتایا۔ دیپکا اب ایک سال طویل مہم 'یو آر ناٹ الون' شروع کر رہی ہیں۔

image


دیپکا نے کہا،

"گزشتہ سال میں نے ڈپریشن کے خلاف اپنی جنگ کے بارے میں بات کی تھی۔ چونکہ مجھے لگا کہ جو لوگ مجھ جیسی صورت حال سے گزر رہے ہیں انہیں میں یوں ہی بیٹھے بیٹھے دیکھ نہیں سکتی، اس لئے ہم نے 'یو آر ناٹ الون' شروع کیا ۔ اس کا مقصد بیداری پھیلانا اور طالب علموں اور اساتذہ کو بے چینی اور ڈپریشن کی علامات کو پہچانا بنانا ہے۔ "

دیپکا نے بنگلور میں واقع اپنے 'صوفیہ ہائی اسکول' سے اس بیداری مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم میں 200 اسکولوں کو شامل کیا جانا ہے۔ اس کا مقصد بیداری پھیلانا، طالب علموں اور اساتذہ کو حساس بنانا اور انہیں بے چینی اور ڈپریشن کی علاماتوں کی شناخت کرنے کے قابل بنانا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ہر پانچ میں سے ایک طالب علم ذہنی بیماری کا شکار ہے جو بعد میں ڈپریشن، خود کشی کی طرف جھکاو اور کام کے بارے میں ذہنی کشیدگی میں بدل سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے 15 سے 29 سال کی عمر میں خود کشی کرنے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

اپنی مہم سے اس بیماری کے بارے میں 15 سے 29 سال کے حساس طبقے کے درمیان بیداری پھیلانے کے اراداے کے ساتھ پرامید دیپکا کا کہنا ہے،

" 15 سال کے بعد کی عمر کافی اہمیت رکھتی ہے اور اپنی مہم میں ہم اس عمر کے طلباء کو شامل کرنے کریںگے۔''