ایک معمولی واقعہ سے پیدا ہوا جنون، اب ہے شادی بیاہ کی فوٹو گرافی میں بڑا نام

ایک معمولی واقعہ سے پیدا ہوا جنون، اب ہے  شادی بیاہ  کی فوٹو گرافی میں بڑا نام

Tuesday December 01, 2015,

5 min Read

'دی فوٹو ڈائری' کی بانی اور ڈائریکٹر مونشا اجگاؤنکرکہتی ہیں، '' کالج کے دنوں میں میرے پاس نوکیا 6600 فون ہوتا تھا اور میں اس کے کیمرے سے شوٹنگ کو لے کر کافی بے قرار رہتی تھی- اس کے بعدجے جے کالج میں داخلہ لینے کے بعدیہ ہوا کہ میں نے فوٹوگرافی کے میدان میں مزید جاننے اور سیکھنے کی کوشش شروع کی "- مونشا ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک پیشہ ور فوٹو گرافر ہیں اور وہ فوٹو گرافی کی تقریبا تمام اقسام میں اپنا ہاتھ آزما چکی ہیں-

image


مونشا کہتی ہیں کہ جے جے کالج میں وہ فوٹوگرافی کے بارے میں زیادہ نہیں جان سکیں کیونکہ وہ ایک پارٹ ٹائم کورس تھا -

مونشا کہتی ہیں'' کچھ بھی نیا سیکھنے کے لئے اسکول اور کالج بہترین مقام ہیں لیکن کچھ ایسے عملی تجربہ بھی ہوتے ہیں جو آپ کو پیشہ وارانہ ہونے کی سمت میں مزید مددگار ہوتے ہیں- آپ کسی ایک مخصوص کام یا پھر کاروبار کے بارے میں گہرائی سے تبھی جان پاتے ہیں جب آپ اصل میں اس کا حصہ بنتے ہیں- پھر چاہے وہ ضروری مہارتیں ہوں، ضروری لوگ ہوں یا پھر آپ کی طرف سے بنائے گئے تعلق ہوں -سبھی آپ کے کاروباری تجربہ کا ایک بڑا حصہ ہوتے ہیں- میں اپنے اس کام میں ہر دن کچھ نیا سیکھنے میں کامیاب رہتی هو"- مونشا یہ بتانا کبھی نہیں بھولتیں کہ اگر وہ کیمرے کے ایک خاص اینگل یا پھر لائٹ کے ساتھ کام کرتیں تو نتیجہ اور بھی بہتر ہو سکتا تھا-

تاہم راستے میں آنے والا کوئی بھی چیلنج یا پریشانی انہیں شوٹنگ اور فوٹو گرافی سے نہیں روک سکی – ' بلیو فر اگ' وہ پہلا کنسرٹ تھا جہاں انہوں نے شوٹنگ کی تھی- مونشا کہتی ہیں ''واقعی میں موسیقی سے روبرو ہونے پر میرے اندر کام کو لے کر زیادہ جنون آ جاتا ہے اور یہ مجھے آگے بڑھنے کی ترغیب دیتاہے"-

image


مونشا کا ارادہ فوٹو گرافی کے شعبہ میں آنے کا تو بالکل بھی نہیں تھا اور وہ ماهم میں واقع ڈیجی رو پاریل کالج سے نفسیات میں گریجویشن کی تعلیم لے رہی تھیں- اسی دوران ایک دن انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ وہ اس ایک موضوع خاص کا مطالعہ نہیں کرنا چاہتی ہیں اور انہوں نے اسی وقت اس کورس کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا- اس کے بعد ایک سال تک ان کے پاس کرنے کے لئے کچھ نہیں تھا اور وہ مسلسل گھر پر خالی بیٹھی رہیں- تاہم اس دوران وہ زندگی سے متعلق نئے شعبوں کو تلاش کرنے میں لگی رہیں-

اور اس طرح آخر مونشا فوٹو گرافی کے میدان میں اتریں-

مونشا کہتی ہیں، '' مجھےایک لڑکی بہت پسند تھی اور میں اس کے ساتھ محفل موسیقی میں جانے کے لیے بے قرار رہتی تھی- ایک بار اسے متا ثر کرنے کے لئے میں اپنا کیمرہ لے کر اس کے ساتھ ایک کنسرٹ میں گئی- اگرچہ یہ صرف ایک 'ڈیٹ'کے ساتھ ہی ختم ہو گیا لیکن نتیجے کے طور پر میں فوٹو گرافی کو لیکر اپنے جنون کو سمجھنے میں کامیاب رہی- ایسے میں میں نے کیمرے کے ساتھ رولنگ پتھر، پیج تھری پارٹیوں اور فیشن شو وغیرہ کی فوٹو گرافی شروع کر دی- اس کے بعد میں نے اپنی ایک دوست کی شادی کی تصاویر اپنے کیمرے سے اتاری اور 'میرج فوٹو گرافی' کے میدان میں اتر گئی- مو نشا نے كیتھلک شادی کی فوٹو گرافی کے بعد 'دی فوٹو ڈائری' کی بنیاد رکھی-

image


موسیقی سے انتہائی متاثر مونشا ہمیشہ سے ہی محفل موسیقی کی فوٹو گرافی کو کافی پسند کرتی رہی ہیں- اس کے علاوہ فوٹو گرافی کے بہانے سے روزانہ بہت سے نئے فنکاروں سے ملنے کا موقع اور موسیقی و فوٹو گرافی کی جانب ان کے نقطہ نظر کو جاننے کی خواہش انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی رہی-

سیکھنے کا دور

ایک فوٹو گرافر کے طور پر مونشا نے کسی اچھی یاد گار کو محفوظ کرنے کا صرف ایک ہی راستہ سیکھا ہے اور وہ ہے مکمل طور پر اس لمحے میں ڈوب کر اس کو اپنے اندر سمو لینا - اس کے علاوہ ان کا خیال ہے کہ فوٹو گرافی کے طور طریقے روز بروز تبدیل ہو رہے ہیں اور وہ فوٹو گرافی و ویڈیوگرافی کے اپنے کام کے دوران مختلف لوگوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے زریعے مسلسل کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے -

مونشا کہتی ہیں، خاص طورسے شادی کی تقریب کے دوران لوگوں کو اس بات کا ذرا بھی احساس نہیں ہوتا ہے کہ یہ لمحے ان کے مستقبل کےلئے کتنی زیادہ اہمیت رکھے گا اس لئے مجھے یہ اپنی ذمہ داری لگتی ہے کہ میں اس لمحے کو جہاں تک ہو سکے بہتر اور حقیقی طریقے سے کیمرے میں قید کر سکوں-

امیتابھ بچن کی فلم وزیر کی شوٹنگ کے دوران مونشا کو حاصل ہوئے تجربے کو لے کروہ کافی پرجوش ہیں- وہ کہتی ہیں، '' میرے لئے اتنی بڑی اور مشہور و معروف شخصیت کے ساتھ شوٹ کرنا دراصل ایک یادگار لمحہ تھا - مجھے ان سے بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں - ان میں سب سے اہم چیز تجربہ ہی ہے جو کسی بھی شخص کو اپنے فن میں ماہر بناتی ہے -

'دی فوٹو ڈائری' کے ساتھ توسیع کے منصوبے


مونشا شادی کی تقریبات ، موسیقی پروگراموں اور فیشن شوٹ کے میدان میں مہارت رکھتی ہیں- شادی سے متعلق فوٹو گرافی کے شعبہ میں 'دی فوٹو ڈائری' ان مخصوص فوٹو گرافی کمپنیوں میں سے ایک ہے جوایک ہی اسٹیج پر شادی سے پہلے فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کے علاوہ شادی کی فوٹو گرافی اور ویڈیوگرافی وغیرہ کی سہولت دستیاب کروانے میں ماہر ہیں- مونشا کہتی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ شادی کی تقریبات کی فوٹو گرافی کرنے کی خواہش مند ہیں کیونکہ اس شعبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کے کافی امکانات ہیں-

مستقبل میں وہ ا پنے کاروبار کو مزید آ گے بڑھانے کے لئے مختلف مارکیٹوں اور مواقع کو تلاش کرنا چاہتی ہیں- ان کا ارادہ اگلے سال تک امریکہ یا پھر کینیڈا میں اکائیاں قائم کر 'دی فوٹو ڈائری' کو بین الاقوامی سطح تک لے جانے کا ہے-

قلمکار- ساسوتی مکھرجی

مترجم - سہیل اختر