دوگھریلو خواتین نے شروع کیا 'کارپوریٹ ڈھابا'

منی دیوی اور پلوی پریتی نے 2013 میں کارپوریٹ ڈھابا کی بنیاد رکھی تھی۔ کارپوریٹ ڈھابہ ایک ٹفن سروس ہے۔ یہ کمپنی اب روزانہ تقریبا 400-500 آرڈرس کو ڈلور کر رہی ہے۔ گھریلو ذائقہ کے ساتھ کوالٹی کو بھی اہمیت دینے کے نتیجے میں کامیابی مل رہے۔

دوگھریلو خواتین نے شروع کیا 'کارپوریٹ ڈھابا'

Thursday September 22, 2016,

4 min Read

گھر کے کھانے کی اہمیت وہی سب سے زیادہ جانتا ہے، جو گھر سے دور ہو۔ ہوٹل ریستوران اور کینٹین کا کھانا کتنا ہی مزیدار کیوں نہ ہو اس میں وہ بات نہیں ہوتی جو گھر کے کھانے میں ہوتی ہے۔ بازار کے کھانے کو آپ زیادہ دن نہیں کھا سکتے وہ صحت کے لئے بھی زیادہ اچھا نہیں ہوتا۔ ایسے میں گھر سے دور رہ رہے نوکری پیشہ لوگوں کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چونکہ آج کل زندگی کافی بزی ہے۔ اکیلے رہ رہے لوگوں کے لئے یہ ممکن نہیں ہو پاتا کہ وہ ہر وقت خود کھانا بنائیں انہیں دن میں ایک دو بار باہر کا کھانا ہی پڑتا ہے۔

image


منی دیوی بہار کے پہیلی سے تعلق رکھتی ہیں ان کے دونوں بیٹے پڑھائی اور کام کے لئے دہلی آ گئے منی دیوی ہمیشہ ہی اپنے بیٹوں کی صحت کے بارے میں فکرمند رہتی تھیں۔ وہ سال میں کچھ دن اپنے بیٹو کے پاس آیا کرتی تھیں۔ ایک بار جب وہ دہلی آئی تو ان کی ملاقات اپنے بیٹے کے دوست کی بیوی پلوی پریتی سے ہوئی کیونکہ وہ بھی بہار ہی کی تھیں تو دونوں میں اچھی بات چیت هونے لگی۔ دونوں نے سوچا کہ کیوں نہ وہ مل کر کچھ ایسا کام کریں جس سے گھر سے دور رہ رہے لوگوں کو گھر کا صاف اور صحت بخش کھانا مل سکے۔ اس کے بعد دونوں نے ریسرچ شروع کر دی اور جلد ہی اپنی ریسرچ کو فائنل کرکے مئی 2013 میں کارپوریٹ ڈھابا کی بنیاد رکھی۔ یہ ایک آفس ٹفن سروس ہے جو دہلی این سی آر میں کام کر رہی ہے۔

کارپوریٹ ڈھابا کا مقصد کارپوریٹ دنیا میں کام کر رہے لوگوں کو ، صاف سوتھرا، بہترین گھر کا کھانا مہیا کروانا تھا۔ پہلے ہی دن ان کو 38 ميلس کا آرڈر ملا جو کہ بہت زیادہ تھا۔ کچھ دن تو دونوں نے مل کر ہی کھانا بنایا لیکن مسلسل بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے سبب کچھ لوگوں کو کام پر رکھا گیا۔

image


منی دیوی کہتی ہیں کہ ہم کھانے کی کوالٹی سے بالکل سمجھوتہ نہیں کرتے عام طور پر جب ڈیمانڈ زیادہ آنے لگتی ہے تو بہت فوڈ پرووائڈر کوالٹی پر سمجھوتہ کر دتے ہیں تاکہ بڑھی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کیا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جا سکے لیکن ہم لوگ چاہتے ہیں کہ اگرچہ منافع کم ہو لیکن ہم اپنی کوالٹی کی سطح نہیں گرائنگے۔ منی دیوی کہتی ہیں کہ میں اپنے گاہکوں کو اپنے بچوں کی طرح ہی مانتی ہوں اور پھر اسی حساب سے ہم لوگ کام کرتے ہیں۔

دہلی این سی آر میں بہت ٹفن سروس پرووائڈر ہیں لیکن وہ سب کے سب بہت چھوٹے سطح پر کام کر رہے ہیں عموماً وہ گھروں میں اکیلے رہ رہے لوگوں تک ہی کھانا پہنچاتے ہیں، لیکن کارپوریٹ ڈھابا نے اپنے کلائنٹ رینج کو بڑھایا اور کارپوریٹ دفتروں میں کھانا پہنچانا شروع کیا۔

کارپوریٹ ڑھابا ایک دن میں تقریبا 400-500 ميلس کارپوریٹ لوگوں تک پہنچاتا ہے اور کئی دن یہ تعداد 600 سے تجاوز بھی ہو جاتا ہے۔ نوكريكم، ٹرولی میڈلی، پٹیل انجینئرنگ، میگنس، یونیورسل سوافٹوئير، ارتھكن گروپ، شكشاكم، انفرمیںشن کارپوریشن (دہلی) جیسی کمپنیوں میں اپنا کھانا ڈلیور کرتے ہیں۔

کام کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ نئے پارٹنر کے طور پر افشاں عزیز نے بھی کمپنی کو حال ہی میں جوائن کیا ہے۔ اس کے علاوہ منی دیوی کہتی ہیں کہ ان کے یہاں پر کام کر رہے لوگ کافی پروفیشنل ہیں جنہیں کام کا طویل تجربہ ہے محمد طاہر کمپنی کے چیف شیف ہیں جنہوں نے مختلف ممالک میں کافی عرصے تک کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کے پاس آج تقریبا 25 پروفیشنل لوگوں کی ایک اچھی ٹیم ہے۔
image


کمپنی آفس کے علاوہ کارپوریٹ شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کے گھر میں بھی کھانا پہنچاتی ہے۔ یہ لوگ اب صرف سوشل نیٹ ورکنگ کے ذریعے ہی اپنی مارکیٹنگ کر رہی ہیں ساتھ ہی ان کی کسٹمر مائوتھ پبلسٹی کرکے مسلسل کمپنی کی سیل بڑھا رہے ہیں۔ کمپنی اب دہلی این سی آر میں آپریٹ کر رہی ہے آنے والے وقت میں یہ لوگ اسی علاقے میں اپنے کام کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ اگر وہ کوالٹی برقرار رکھیں گے تو لوگ خود ان کے پاس آئیں گے اور انہیں مارکیٹنگ وغیرہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے جہاں پر بے پناہ امکانات ہیں اور کمپنی کی توجہ آنے والے وقت میں کوالٹی کے ساتھ اپنا کلائنٹ بیس بڑھانےپر ہے۔

تحریر - آشوتوش کھنتوال