اپنے اسٹارٹپ کو کامیابی کے ساتھ چلانے کے لئے ان پانچ باتوں کا خصوصی خیال رکھیں

اپنے اسٹارٹپ کو کامیابی کے ساتھ چلانے کے لئے ان پانچ باتوں کا خصوصی خیال رکھیں

Wednesday November 04, 2015,

6 min Read

میں گزشتہ کچھ برسوں سے ہندوستانی اسٹارٹپ کے ایکو سسٹم کا مطالعہ کر تا آرہا ہوں۔ میں نے 2011 تک کچھ ملازمتیں کرنے کے علاوہ کچھ پروڈکٹس بھی تیار کئے ہیں۔ اب تک میں باہر سے ایک بھی پیسہ پانے میں کامیاب نہیں رہا کیونکہ میرے تقریباً سبھی پروڈکٹس کبھی بھی وسائل یا انتظامی سطح پر معیاری نہیں تھے۔

image


موجودہ صورتِ حال میں بیرونی سرمایہ کا حصول غلط نہیں مانا جاتا کیوں کہ بڑی تجارت قائم کرنے کا یہی ایک طریقہ ہے۔ اور آج کے ماحول میں کسی بھی قسم کی تجارت کا انتظام چلانا تو دور کی بات ہے، اسے شروع کرنا بھی ایک ٹیڑھی کھیر ہے۔ اس طرح آپ خود کو بازار کے خطرات سے بچانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں لیکن مثالی طور پر آپ کو اپنی تجارت کو جب تک ہوسکے تب تک بوٹ اسٹریپ ہی کرنا چاہیے۔

یہ آپ کو تجارت اور اقتصادیات کی بنیادی باتوں اور اصولوں کو جاننے اور سمجھنے کا موقع دیتی ہے۔ واقعتاً اپنے لئے سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطہ کرنے سے پہلے آپ کو یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اشیاء کیسے تیار کی جانی ہیں، لوگوں کو کیسے سنبھالنا ہے، اپنے لئے ابتدائی صارفین کو کیسے تلاش کرنا ہے وغیرہ۔ ا س کے علاوہ بوٹ اسٹریپ ہوتے ہوئے افادیت سے بھر پور ہونے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کی اعلیٰ قدر پیمائی کے حصول اور سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے مواقع بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

اس کا آغاز اپنے گھر سے کریں۔

ہندوستان کے کچھ سب سے بڑے پروڈکٹس پر مبنی اسٹارٹ اَپس کی بنیاد اپنے بانیان کے بیڈ رومس میں ہی رکھی گئی تھی اور وہیں ان کا قیام بھی عمل میں آیا۔ اپنے گھر سے کام کرنے کی شروعات کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کے پاس اپنی توجہ ہٹائے بغیر یکسوئی کے ساتھ ارتقاء، آمدنی و اخراجات نیز نفع نقصان کی فکر کئے بغیر کام کرنے کا موقع دستیاب ہوتا ہے۔ جب آپ ایک دفتر قائم کرتے ہیں تو آپ کے چاروں طرف کئی لوگ ہوتے ہیں اس کے علاوہ آپ سینکڑوں قسم کی فکروں میں گھِرے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آپ نہ تو آزادانہ طور پر کچھ سوچ پاتے ہیں اور نہ ہی دیگر سرگرمیوں کو تیزی کے ساتھ انجام دے پاتے ہیں۔ گھر سے کام کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنی مرضی سے جو چاہیں ، وہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کبھی بھی اپنے گھر کے ایک حصے کو عارضی دفتر میں تبدیل کرسکتے ہیں جس کا استعمال آپ اپنے صارفین سے ملنے یا خصوصی نشستوں کے لئے کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ دفتر کے کرائے کی شکل میں دئے جانے والی رقم کا استعمال ایک اچھے پروڈکٹ کو تیار کرنے میں اور زیادہ سے زیادہ صارفین حاصل کرنے میں کر سکتے ہیں۔

کوڈنگ، فروخت اور مارکٹنگ سمیت آپ جتنی زیادہ سرگرمیاں انجام دے سکتےہیں، انجام دیں۔ میں اب تک جتنے بھی کامیاب پروڈکٹ اسٹارٹ اَپ کے بانیوں سے ملا ہوں، ان سے ہی میں نے اس نوعیت کی سیکھ کو حاصل کیا ہے۔ انہیں ا س بات کی خوب سمجھ ہوتی ہے کہ استعمال کنندگان اور صارفین حاصل کرنے کے علاوہ تکنیک کا استعمال کس طرح کرنا چاہیے۔ ایک ٹیم تیار کرنے اور سرمایہ حاصل کرنے سے پہلے انہوں نے پروڈکٹ کے فروغ اور فروخت سے متعلق پورا نظام سمجھ لیا تھا۔ وہ اس لئے ایسا کر پائے کیوں کہ وہ پہلے ہی ابتدائی پروگرامنگ، یوزر آن بورڈنگ، مرکٹنگ، فروخت اور امداد یعنی سپورٹ جیسی بے حد ضروری سرگرمیوں کو انجام دے چکے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ ایک اچھے ڈیولپر نہیں ہیں تو تکنیکی حصے کو سیکھنے کی کوشش کریں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کو درست فیصلہ لینے میں کافی مدد ملے گی۔ اسی طرح مارکٹنگ کرنا اورطریقہء فروخت کو سمجھنا اور جاننا بھی یکساں طور پر ضروری ہے۔ اگر آپ بوٹ اسٹریپنگ کے مرحلے میں ہیں تو اس بات کا تعین کرلیں کہ معاون بانیان کی مرکزی ٹیم خود ہی ایسا کرے۔ یہ بات بے معنی ہے کہ کوئی کام کتنا ہی چھوٹا اور حقیر ہو، جب آپ خود اس کام کو ایک مرتبہ انجام دیں گے تبھی آپ دوسروں سے اس کام کو کرنے کا کہہ سکیں گے۔

مکمل ادائیگی کے بجائے مفت اور سستے وسائل تلاش کریں

وسائل کی قیمت ادا کرنے سے قبل میں ہمیشہ یہ تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ کیا یہ وسائل مجھے کہیں سے مفت مل سکتے ہیں؟ بازار میں اتنے سارے اسٹارٹپ وسائل دستیاب ہیں اور اس بات کے قوی امکانا تہیں کہ آپ کو سب کچھ مفت مل جائے، چاہے وہ ایک متعینہ مدت کے لئے ہی کیوں نہ ہو۔ مثلاً دی مارفیوز اور ایف 6 ایف اسٹارٹپ کی سائٹ سے مجھے بارہ مہینوں کے لئے 1 ہزار ڈالر قیمت رکھنے والی راک اسپیس ہاسٹنگ اور 3 مہینوں کے لئے اولارک پریمیم مفت مل گئے۔ گوگل میں اسٹارٹپ ڈیلس اور آفرس کو تلاش کریں تو آپ کو وہاں بہت کچھ مل سکتا ہے۔ میں نے 2013 میں بازار سے بہت کم داموں پر فلپائنس کے ایک فری لانسر کو اپنے ساتھ جوڑاتھا جس کی مدد سے میں اپنے تیار کردہ پروڈکٹ کا تجزیہ کرنے میں کافی کامیاب رہا تھا۔ اس طرح فری لانسر کا استعمال کرکے آپ بھی اپنے کام کو تیزی کے ساتھ اور نہایت کم قیمت میں انجام دے سکتے ہیں۔

 مفت کی مرکٹنگ پر دھیان دیں :

آپ کا تیار کردہ پروڈکٹ جب تک آپ ک اسٹاک سے ختم نہ ہوجائے، آپ کا پیسہ جتنا مرکٹنگ میں جتنی تیزی سے خرچ ہوتا ہے اتنی تیزی سے کسی اور شعبے میں خرچ نہیں ہوتا۔ میں نے ایک بُرے تجربے کے بعد یہ سبق سیکھا جب میں اپنا پرڈکٹ مکمل کرنے سے پہلے پاگلوں کی طرح مارکٹنگ میں اپنا پیسہ گنواتا رہا۔ حالانکہ بعد میں میں 'دی ہندو' اخبار کے ذریعے اس نقصان کی تلافی کرنے میں کامیاب ہو ہی گیا جس کی وجہ سے مجھے کئی سائن اپن ملے۔ یہ مفت مارکٹنگ کی اہمیت کے تعلق سے ایک بے حد اہم سبق اور تجربہ تھا۔

اپنے حالیہ پروڈکٹ 'ایرولیڈس' کے ذریعے ہم مفت مارکٹنگ چینلس کی تلاش میں رہتے ہیں۔ مثلاً پچھلے ہی مہینے میں نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کیا ہے جسے اب تک 1200 سے زیادہ سامعین مل چکے ہیں۔ حالانکہ یہ کوئی بہت بڑی تعداد نہیں ہے لیکن یہ آپ کو ایک برانڈ کی شکل میں مستحکم کرنے اور آپ کے پروڈکٹ کے لئے ناظرین جمع کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

بڑے اور غیر ضروری اخراجات سے بچیں :

 ایک پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کی تنظیم، شیئر سرٹیفکٹ جاری کرنے اور قانونی سمجھوتے کرنے میں جلدبازی بالکل نہ کریں۔ یہ کام تو کچھ مہینوں بعد بھی کئے جاسکتے ہیں۔ اگر آپ پیسوں کی کمی سے گزر رہے ہیں تو بہتر ہوگا کہ آپ اس پیسے کو پروڈکٹ کی تیاری یا پھر مارکٹنگ اور سیلس میں لگائیں۔

اکثر کئی اسٹارٹ اپس اپنا پیسہ مہنگے فرنیچر اور دیگر ساز و سامان پر خرچ کردیتے ہیں۔ میں دوبارہ کہنا چاہوں گا کہ یہ سب تو بعد میں بھی ہوسکتا ہے جب آپ کو کچھ آمدنی ہونے لگ جائے۔

(یہ پشکر گائکواڑ کے انگریزی مضمون کا اردو ترجمہ ہے۔)