حیدراباد میں اردو کتابوں کا میلا۔۔40 ہزار سے زاید کتابیں

حیدراباد میں اردو کتابوں کا میلا۔۔40 ہزار سے زاید کتابیں

Sunday December 13, 2015,

2 min Read

حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقع قلی قتب شاه اسٹیڈیم میں ان دنوں اردو کتابوں کا میلا شروع ہوا ہے۔ اس میلے میں مختلف موضوعات پر 40 ہزار سے زاید کتابیںدستیاب ہیں۔

image


یہاں قلی قتب شاه اسٹیڈیم میں ان سی پی یو ایل (قومی ترقی کونسل براے اردوزبان ) کی سرپرستی میں منعقد 19 ویں قومی اردو کتاب میلے کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے نائب وزیر اعلی محمد محمود علی نے ریاست میں اردو زبان کی حوصلہ افزائی کرنے اور اس کا ترقی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

نائب وزیر اعلی محمود علی نے کہا کہ حیدرآباد میں بہت کتاب میلے دیکھے لیکن اردو کی کتابیں دیکھنے کو نہیں ملی۔ تلنگانہ کے لئے یہ ایسا موقع ہے جب مختلف موضوعات کی کتابیں اردو میں دستیاب ہیں۔ تلنگانہ حکومت بھی اردو زبان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور اسے اسکول اور مدرسوں میں زبان کے طور پر پڑھایا جا رہا ہے۔ پردیش کے وزیر اعلی بھی اچھی اردو بولتے ہیں۔ حکومت تلنگانہ میں رہنے والے اردو شاعروں کے لئے بھی پنشن اور صحت کی منصوبہ بندی لاگو کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی بجٹ کو بھی بڑھا یا جائے گا۔

image


کونسل کے وائس چیئرمین پدم شری مظفر حسین نے کہا کہ ملک میں اردو کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اردو کتاب میلے لگائے جاتے ہیں۔ اس سے قبل اورنگ آباد میں کتاب میلہ کافی کامیاب رہا۔ حیدرآباد میں لگائے گئے کتاب میلہ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اچھی اچھی کتابیں ایک ہی جگہ پر دستیاب رہے گی۔

اردو اکیڈمی کے ڈائرکٹر ایم اےشكور نے کہا کہ حیدرآباد میں کئی سالوں کے بعد لگائے گئے اردو کتاب میلہ میں ملک بھر کے 136 پبلشرز نے اپنے اپنے اسٹال لگائے ہیں۔ یہ میلہ آئندہ 20 دسمبر تک چلے گا۔ میلے کے دوران تہذیبی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ان میں قوالی، مشاعرہ، غزل وغیرہ کے پروگرام شامل ہیں۔ انہوں نے سب سے اس میلہ کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔

موقع پر نائب وزیر اعلی نے اردو انگریزی لغت کی رسم اجراء کیا۔

پروگرام میں چارمنار کے ایم ایل اے احمد پاشاہ قادری، کونسل کے ڈائریکٹر پرویسر ارتضاء کریم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔