ہالی ووڈ فلموں کے ایمرجنسی نمبر 911سے ترغیب پانے والے ادارہ ...'میڈی ایس او ایس'کی کہانی

ہالی ووڈ فلموں کے ایمرجنسی نمبر 911سے ترغیب پانے والے ادارہ ...'میڈی ایس او ایس'کی کہانی

Saturday March 12, 2016,

6 min Read


ہالی ووڈ کی فلموں میں ہونے والے دلچسپ تجربات کچھ لوگوں کی حقیقی زندگی کو متاثر کرجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب 22 سالہ وشال اگروال نے ہالی ووڈ فلموں میں دیکھا کہ ایمرجنسی حالات میں لوگ 911 نمبر کو ڈائل کرتے ہیں تب ان کے دماغ میں 'میڈی ایس او ایس' شروع کرنا کا خیال آیا۔

'میڈی ایس او ایس' کا قیام جنوری 2015 میں ہوا۔ یہ ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو ایمرجنسی حالات میں اپنے استعمال کنندگان کو مدد مہیا کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے کئی فیچرس ہیں جیسے ایمرجنسی کے حالات میں مدد اور میڈیکل سے جُڑی سہولتوں کی فراہمی۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ پلیٹ فارم اپنے استعمال کنندگان کے معالجے اور ان کی صحت سے متعلق شیڈول کی ساری جانکاری رکھتا ہے تاکہ ان کی صحت کی لگاتار نگرانی کی جاسکے۔ یہ اسٹارٹپ اپنے استعمال کنندگان کو جاننے والے لوگوں کو بھی ایک دوسرے سے وابستہ رکھتا ہے تاکہ ایک ایسا نظام تیار کیا جائے جہاں لوگ ایک دوسرے کی مدد کرکے صحت مند زندگی گزارسکیں۔


image


وشال کے مطابق،

"ہم ملک بھر میں ایک ایسا پرائیویٹ نیٹ ورک تیار کرنا چاہتے ہیں جو لوگوں کو اس بات کی چھوٹ دے سکے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی حالات میں ایک دوسرے سے وابستہ رہ سکیں اور مشکل گھڑی میں ان کو جلد از جلد جواب ملنے کے ساتھ ساتھ امداد بھی حاصل ہوسکے۔"

وشال خود ایک میکینکل انجینئر ہیں اور انہوں نے اپنی کالج کی تعلیم مکمل ہوتے ہیں 'میڈی ایس او ایس' کی شروعات کردی تھی۔ شروعات میں انہوں نے اس کے لئے ایک لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو انہوں نے اپنے خاندان اور دوستوں سے حاصل کیا ۔ تب ان کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ تھا بازارکا صحیح تجزیہ اور ان فیچرس پر غور کا جن کے ساتھ اس پلیٹ فارم کو شروع کیا جائے۔

فی الحال 'میڈی ایس او ایس' دہلی میں کام کر رہا ہے اور ان کے پاس آٹھ افراد پر مشتمل ٹیم ہے۔ کاروبار کے فروغ و ارتقاء سے جُڑی ٹیم ملک کی کئی جگہوں جیسے بھوبنیشور، کولکاتا اور بنگلورو میں بھی کام کر رہی ہے۔

'میڈی ایس او ایس' کئی طرح کی خدمات مہیا کرواتی ہیں جن میں فرسٹ ایڈ، ایس او ایس، ہیلتھ میجینمنٹ، بیماری اور دوائیوں سے جُڑے انتظام، ای۔ میڈیکل آئی ۔ ڈی اور ہیلتھ کنکٹ وغیرہ۔ اس کے علاوہ یہ کارپوریٹ کو تفصیل سے سپورٹ سسٹم فراہم کرتی ہے۔ یہ کارپوریٹ ملازمین کو ڈاکٹر کی خدمات، اسپتال، پیتھالوجی لیب اور فارمیسی کی سہولتیں فراہم کرتی ہیں۔

ایس او ایس سہولتوں کے تحت اس کے استعمال کنندگان ایمرجنسی کی حالت میں اپنے آس پاس ضروری لوگوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ یہ آس پاس کے اسپتالوں کی فہرست بھی فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی اپنے استعمال کنندگان کو یہ ایس او ایس اسکرین میں ہیلپ لائن نمبر جاری کرتا ہے۔ یہ تفصیلی طریقے سے استعمال کنندہ کی صحت پر نظر رکھتا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ استعمال کنندہ اپنی صحت سے جُڑی ہر تفصیل کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔ یہ ایک ہیلتھ پلانر کے طور پر بھی کام کرتا ہے جو استعمال کنندہ کو بتاتا ہے کہ کب اسے دوائی لینی ہے، کب اپنے ٹسٹ کروانے ہیں یا صحت سے جُڑے دیگر کام کرنے ہیں۔

صحت کے مکمل ریکارڈ کا انتظام:

'میڈی ایس او ایس' مختلف کارپوریٹ کو ڈاٹا کے تجزئے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے ذریعے وہ اپنے پاس ہیلتھ ریکارڈ کو سنبھال کر رکھ سکتےہیں۔ 'میڈی ایس او ایس' ملازمین کو بتاتا ہے کہ کیسے وہ اپنی صحت کو ٹھیک رکھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتاتے ہیں کہ اسے کیسے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ 'میڈی ایس او ایس' اس کے علاوہ مختلف کارپوریٹ کے لئے صحت سے متعلق پیمانوں کے موازنے کے لئے الگ الگ ماڈل پیش کرتا ہے۔ اس پورے ماڈل میں کئی طرح کی چیزوں کو شامل کیا گیا ہے جیسے نئے ریکارڈس کوشامل کرنا، پرانے ریکارڈس کو اپ ڈیٹ کرنا اور یہ سب نئے اور پرانے ملازمین کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 'میڈی ایس او ایس' ، جینڈ فریم ورک، پی ایچ پی، مائی ایسکوئیل، ایرائیڈ نیٹو اور ایس او ایس پلیٹ فارم کا استعمال کر رہا ہے۔ اس اسٹارٹپ کا منصوبہ اگلے ایک سال کے اندر اوریکل اور جاوا پلیٹ فارم میں بھی اترنے کا ہے۔

وشال کے مطابق،"آمدنی کے لئے ہماری توجہ کا مرکز کارپوریٹ سیکٹر ہے اور ہم انشورنس کے ساتھ دوا بنانے والی کمپنیوں کے لئے ڈاٹا انالیٹکس پر دھیان دینا چاہتے ہیں۔ کاروبار کی توسیع کے لئے ہم ڈیجیٹل مارکٹنگ کا استعمال کر رہے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ملک کے علاوہ امریکہ میں مختلف کارپوریٹ کے لئے کیمپین چلارہے ہیں تاکہ لوگ ہمارے پروڈکٹ اور اس کی خصوصیات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرسکیں۔ " وشال بتاتے ہیں کہ "ہمارے پاس چھوٹے اور بڑے کاروباریوں کے لئے کارپوریٹ ماڈل ہے جہاں ہم ان کو کئی طرح کی سہولیات فراہم کرتے ہیں جیسے ہیلتھ کارڈ کی ڈیجیٹل طریقے سے سنبھال کر رکھنا۔ اس کے ساتھ ان کو کئی طرح کی دیگر سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں جن میں ڈاکٹر ، اسپتال کی خدمات، پینل میں شامل پیتھالوجی لیب وغیرہ شامل ہیں۔" 'میڈی ایس او ایس' ملازمین کو ڈاٹا کے تجزئے کی بنیاد پر انشورینس کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔"

مستقبل پر نظر:

گزشتہ دو مہینوں کے دوران 'میڈی ایس او ایس' سے دو سو لوگ ایپ کے ذریعے اور تین سو لوگ پورٹل کے ذریعے وابستہ ہوچکے ہیں۔ اس اسٹارٹپ کو امید ہے کہ وہ آمدنی کے معاملے میں اگلے دو تین سالوں میں 6 سے 7 ملین حاصل کرلے گا۔ ان کو امید ہے کہ سال 2016-15 میں ان کی آمدنی 5 لاکھ ڈالر کے آس پاس رہے گی۔ 'میڈی ایس او ایس' فی الحال انرائیڈ پلیٹ فارم پر ہے اور جلد ہی ان کے آئی او ایس میں بھی اترنے کی امید ہے۔

یور اسٹوری کا ماننا ہے:

اسٹارٹپ ہیلتھ کیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل ہیلتھ کی خدمات سے جُڑے ساڑھے سات ہزار اسٹارٹپ پوری دنیا میں ہیں۔ ان میں سب سے بڑی تعداد علاج کے خرچ، ہیلتھ کیئر سے جُڑی بیداری، میڈیکل ٹورزم کی بڑھتی مانگ، بیماری کی عاجلانہ تشخیص، صحت انشورنس کی بڑھتا مارکٹ جیسی کئی چیزیں ہیں جو اس سیکٹر میں نمائندگی کرتی ہیں۔

ہیلتھ کیئر کے شعبے میں فی شخص خرچ جہاں 2012 میں 61 ڈالر تھا وہیں اب وہ بڑھ کر 89 ڈالر ہوگیا ہے۔ انڈیا برانڈ ایکویٹی کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 تک ہیلتھ ٹیک صنعت 280 بلین ڈالر کی ہوسکتی ہے۔ اسی طرح صنعتی پالیسیوں اور متعلقہ شعبے کا ڈاٹا بتاتا ہے کہ سال 2015۔ 2000 کے درمیان اسپتال اور تشخیصی مرکز میں 21۔3 بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ممکن ہوپائی ہے۔ پریکٹو، پوٹریا میڈیا، لا رینن، لائبریٹ، میڈ ویل جیسے کچھ وینچرس ہیں جو ہیلتھ کیئر کے بڑے کھلاڑی ہیں۔ فی الحال دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ' میڈی ایس او ایس' اس سیکٹر میں کیا نقش ثبت کرتا ہے۔


تحریر: اپراجیتا چودھری

مترجم: خان حسنین عاقبؔ