لین دین میں دوستی اور محبت برقرار رکھنے والا ایپ

لین دین میں دوستی اور محبت برقرار رکھنے والا ایپ

Sunday November 29, 2015,

9 min Read

امریکی کہاوت ہے کہ ہم خدام پر یقین رکھتے ہیں ۔ تمام دوسروں کو نقد ادائیگی ضروری ہے ۔کچھ کرنے سے پہلے آپ کی شخصی اور اسٹارٹپ کی مالی حالت کا جائزہ لینا انتہائی ضروری ہے۔ لیکن ہم میں سے بیشتر اس بات کو اس وقت تک نظر انداز کرتے ہیں جب تک کہ بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔مہینہ کے آخر میں ان کے اخراجات پر نظر ڈالتے ہیں تو اندازہوتا ہے کہ اکثر لوگ یہ واضح صورتحال نہیں ہوتی کہ انہوں نے اپنا پیسہ کہاں خرچ کیا ہے اور آیا ان کی طرف سے دوستوں اور انٹر پرائزیز کو بلز ادا کرنا باقی ہے۔

ان حالات میں پرسنل فینانس ایپس مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔دوستوں کے ساتھ مشترکہ اخراجات سے پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں ۔ان حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انڈین بزنس اسکول ‘ حیدرآباد کی الیومنی اور ٹی اے پی ایم آئی نے knoDues اپلیکیشن تیار کیا ہے جس کا مقصد استعمال کرنے والوں کو ان کی دوستی اور پیسہ محفوظ رکھنے میں مدد کرنا ہے ۔یہ اسمارٹ فون کا اپلیکیشن ہے جس کو دوستوں اور چاہنے والوں کے درمیان مشترکہ اخراجات کی تقسیم میں درپیش پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ اپلیکیشن استفادہ کنندگان کو کسی بھی وقت کسی بھی مرحلہ پر ان کے تمام بقایا جات کا حساب کتاب رکھنے میں مددکرئے گا اور بر وقت و مناسب انداز میں ان کی ادائیگی و یکسوئی کے لئے حوصلہ افزائی بھی کرے گا ۔ایپ کے بانیوں نے اس کو shared expenses buddy کا موقف دیا ہے جو استعمال کرنے والوں کو اپنے مشترکہ اخراجات کا ریکارڈ اور اپنے تمام بقایاجات کی تفصیلات کا آسانی سے حساب کتاب بھی رکھتا ہے ۔اندرونی طور پر چیاٹنگ پر مبنی آلہ knoDuesکا مقصد نوٹ پیاڈ پر تحریر کے دوران کوئی رکاوٹ پیدا کرنا نہیں ہے۔ کیالکیولیٹرس اور شیٹس کا استعمال کرتے ہوئے ان کا جدول تیار کیا جاسکتا ہے اور بلز کا حساب کتاب رکھا جا سکتا ہے ۔اس ایپ کو استعمال کرنے والوں کو چھٹیوں اور سیر وتفریح کے موقع یا مشترکہ فلیٹس یا اپارٹمنٹ میں رہنے کی صورت میں خود کار ‘ آسان اور مختصر طور پر تیار کیا گیا اس کا خلاصہ حاصل ہوجائے گا ۔ تمام دوست کسی خاص موقع یا ایونٹ پر ان کی جانب سے ادا کئے گئے اخراجات کو جوڑکر فوری اس کی مختصر طور پر تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں کہ کس نے کس کے لئے کتنا خرچ کیا ہے ۔موبائیل نمبر پر مبنی یہ اپلیکشن ای میل آئی ڈی یا دوسری کوئی تصدیق یا توثیق کے بجائے اس کواستعمال کرنے والوں کے موبائیل نمبرس بھروسہ کرتا ہے یہاں تک کہ اگر استعمال کرنے والوں کے پاس یہ ایپ انسٹال نہیں بھی ہے تو وہ اپنے ایسے دوستوں سے ان کے بقایاجات سے متعلق تازہ ایس ایم ایس حاصل کرسکتے ہیں جن کے موبائیل میں یہ ایپ موجود ہے ۔یہ ایپ اپنے استعمال کرنے والوں کو پش نوٹیفکیشن کے ذریعہ دوستوں کو ان کے بقایاجات یاد دلانے کا بھی کام کرتا ہے ۔اس کا مقصد آمنے سامنے بقایاجات کو یاد دلانے سے ہونے والی شرمندگی و ندامت سے بچنے میں مدد کرنا ہے ۔

اس ایپ کے شریک بانیاں ساکٹ بگڈ اور ساحل سیٹھی ‘ یونیورسٹی سے پہلے کے دوست ہیں اور بنگلور کی کرسٹ یونیورسٹی سے دونوں نے گرائجویش کیا ہے ۔ساکٹ نے انڈین بزنس اسکول حیدرآباد سے ایم بی اے کی تکمیل کی ہے اور ernst & youngکمپنی میں کام کررہا ہے جبکہ ساحل سیٹھی نے ٹی اے پی ایم آئی ‘منی پال سے ایم بی اے کی تکمیل کی اور CRISILکے کریڈیٹ ریٹنگ ڈیویژن میں کام کررہا ہے ۔دونوں نے ساتھ رہتے ہوئے محسوس کیا کہ اخراجات اوران کا حساب کتاب رکھنے میں رکاوٹیں اور مشکلات پیش آرہی ہیں۔ساحل کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابتداء میں ان کے اخراجات بہت کم تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اخراجات پر کنٹرول ختم ہوگیا اور اخراجات میں زبردست اضافہ ہوگیا تھا۔

image


دوستوں کے ساتھ گھومنے پھر نا‘ سینما جا نا اور ڈنر کرنا مشغلہ بن گیا اور سب ہی کے لئے یہ ضروری بھی ہوگیا تھا ۔دوسری طرف بقایاجات اور حساب کتاب رکھنا تکلیف دہ ہوگیا تھا۔ اگر اس معاملہ میں بد نظمی پیدا ہوئی تو دوستی میں کھٹاس آسکتی ہے ۔ اپنی شخصی تکلیف اور اپنے دوستوں کے ذریعہ مارکٹ کا تخمینہ و اندازہ کرنے کی بنیاد پر ساکٹ اورساحل نے knoDuesایپ کی تیاری شروع کی ۔ اس وقت دو شریک بانیوں کے علاوہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے چار ماہرین پر مشتمل ٹیم بھی ان کے ساتھ ہے جو اینڈرائیڈ اور iOSپلیٹ فارمس پر کام کررہی ہے جبکہ کنٹراکٹ کی بنیاد پر اختراعی و برانڈنگ میٹرئیل پر دو گرافک ڈیزائنرس بھی کام کررہے ہیں ۔24اگست 2015کو گوگل پلے اسٹور پر knoDuesایپ کو لانچ کیا گیا اور فی الحال 15سو سے زیادہ اس کے استعمال کنندگان ہیں ۔160استعمال کرنے والوں نے اس کی ریٹنگ 4.7کی ہے ۔مستقبل میں اپنی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے وہ خارجی طریقوں سے فنڈنگ کے حصول کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔اس وقت یہ ٹیم پراڈکٹ کو بہتر بنانے اور اس میں مزید خصوصیات کو شامل کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے تاکہ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکے ۔اس وقت وہ صرف پیسہ کمانے پر توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ سا حل نے بتایا کہ وہ کئی منصوبوں پر غور کررہے ہیں اور مستقبل میں اچھی آمدنی کے لئے دونوں B2Bاور B2Cچیانلس کی کھوج میں ہیں تاہم اس کا انحصار کسٹمرس کے ردعمل اور استعمال کرنے پر ہوگا ۔ اس وقت ان کا انحصار زبانی مارکیٹنگ اور پراڈکٹ سے متعلق ان کے ساتھی گروپس کی رائے پر ہی ہے ۔مستقبل کے منصوبوں میں ادائیگیوں کو مربوط کرنے سے متعلق خصوصیات کو بھی ایپ میں شامل کرنا ہے تاکہ استعمال کرنے والوں کو ایپ کے ذریعہ ہی اپنے بقایاجات کی یکسوئی کرنے میں آسانی ہوسکے ۔اس طرح ایپ استعمال کرنے والوں کو فوری طور پر اپنی پریشانیوں سے چھٹکارا پانے میں مدد ملے گی اور وہ knoDues کو اہم پراڈکٹ کا موقف دے سکیں گے۔ اس وقت یہ ٹیم iOSایپ اور اپنے پراڈکٹ کے وئب ورژن پر بھی کام کررہے ہیں ۔ اس شعبہ میں مسابقت سے متعلق ساحل نے بتا یا کہ معیشت میں شراکت داری کے نظریہ کو ہندوستان میں فروغ حاصل ہورہا ہے اور اس وقت کیب کے بزنس میں لگائی ہوئی سب کی مجموعی رقم کے لئے اس ایپ کا استعمال کیا جارہا ہے ۔چھوٹے خاندانوں کی تعداد میں اضافہ اور بیچلرس کے مشترکہ رہائشی انتظامات کے اخراجات کو مجموعی طور پر کسی بے قاعدگی اور رکاوٹوں سے پاک و شفاف انداز میں اس پراڈکٹ کے ذریعہ پیش کرنے سے لوگوں کے قیمتی وقت کی بچت ہوگی اور ذہنی سکون بھی حاصل ہوگا ۔عالمی سطح پر منقسم انداز میں اس شعبہ کو قائدانہ موقف حاصل ہے اور دسمبر 2014تک یہ شعبہ 1.4ملین امریکی ڈالر پر مشتمل تھا۔ ساحل نے بتا یا کہ ان کا یو ایس پی ہی اب ان کی توجہ کا مرکز ہے جس کے لئے وہ ای میل آئی ڈی کے بجائے موبائیل نمبرس کا استعمال کررہے ہیں کیونکہ ہندوستان جیسے ملک میں ای میل کا طریقہ کار زیادہ موثر نہیں ہے ۔ساحل نے بتایا کہ اس کے پاس تقریباًتمام دوستوں کے موبائیل نمبرات ہیں لیکن شاید ہی وہ ان کے ای میل آئی ڈی سے واقف ہے۔اس وقت یہ ایپ پے پال پے منٹ کو یکجا کرتا ہے ۔

اس شعبہ کے دیگر اہم و دلچسپ ایپس خوش ہیں ۔ ٹائمز انٹرنٹ کی جانب سے حال ہی میں پرسنل فینانس ایپ تیار کیا گیا ہے جبکہ چھوٹی اور متوسط کمپنیوں ( ایس ایم ایز)کے لئے کاروباری اخراجات کے انتظامیہ سے متعلق سلیوشن بھی تیارکیا گیا ۔ساحل نے بتا یا کہ knoDuesبہت ہی سوچ سمجھ کر اچھے ڈیزائن میں تیار کیا گیا ایپ ہے ۔ دیگر چیزوں کے بجائے موبائیل نمبرات پر توجہ مرکوز کرنے سے اس کے کا رکرد اور مفید ہونے میں اضافہ ہوا ہے ۔دوستوں میں بلز کا آسانی سے حساب کتاب کر نا ‘اس ایپ کی چھوٹی سی خصوصیت ہے لیکن اس کی اہمیت میں اضافہ کرتی ہے ۔ساحل نے بتا یا کہ کسی ایونٹ یا مشترکہ اخراجات کے کسی کام میں لوگوں کو شامل کرنے کی کوئی بالائی حد نہیں ہے اور یہ اس ایپ کی اہم خصوصیت ہے ۔ اس کے ذریعہ لوگوں کے بڑے سے بڑے گروپ کا حساب کتاب آسانی سے رکھا جاسکتا ہے ۔ایپ میں چیاٹنگ اور ریمانڈنگ بٹن ہونے سے اس کی خصوصیات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔

image


اس وقت ایپ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے لیکن پے منٹ سے متعلق خصوصیت کو اس میں شامل کئے بغیر یہ مکمل سلیوشن نہیں ہوگا ۔ مستقبل میں ہندی اور دیگر علاقائی زبانوں کو اس میں شامل کیا جائے گاجس سے ایپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس کی رسائی ہو سکے گی ۔اس ایپ کی ایک اور خصوصیت ماہانہ اخراجات کی رپورٹ تیار کرنا بھی ہے جو استعمال کرنے والوں کے لئے کار آمد ہوگی ۔ انہیں یہ دیکھنے کی سہولت ہوگی کہ وہ پیسہ کہاں خرچ کررہے ہیں اور اگر ضرورت محسوس ہوتو اس سلسلہ میں ضروری کاروائی بھی کی جاسکتی ہے ۔ساحل نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ اس وقت ایپ استعمال کرنے والوں کی جانب سے مشترکہ اخراجات کے انتظامیہ پر توجہ کے ساتھ پرسنل فینانس کی خصوصیات کو بھی شامل کرنے کی در خواستیں وصول ہورہی ہیں تاکہ دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح پر جانے سے قبل اپنے پیسے اوراخراجات سے متعلق امور کو بہتر طور پر طے کرنے میں مدد مل سکے ۔مختلف سماجی گروپس خاص طور پر بیچلرس اور شادی شدہ گروپس کو اپنے اخراجات طے کرنے میں knoDuesکسی الجھن اور بحث ومباحثہ کے بغیر دلچسپ تفصیلات فراہم کرتا ہے ۔مختلف شعبوں کے پس منظر کی حامل‘ ماہر و تجربہ کار ٹیم کی جانب سے knoDues ایپ کو مزید فروغ دینے اور اس کو بہتر بنانے کی حکمت عملی کے لئے کونسا طریقہ کار اختیار کیا جاتاہے وہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔اس ایپ کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کیجئے اور ایپ فرائی ڈیز سیریز کے تحت دیگر ایپس کا بھی ملاحظہ کیجئے۔

قلمکار: ہرشت مالیا

مترجم : اکبر خاں