ہندوستان میں ریلوکیشن انڈسٹری کو ملی نئی پہچان ، 29 سالہ آکانکشا کی کاوش!

ہندوستان میں ریلوکیشن انڈسٹری کو ملی نئی پہچان ، 29 سالہ آکانکشا کی کاوش!

Thursday February 25, 2016,

9 min Read


کیا آپ کو اپنا پسندیدہ شیشہ کا کٹورہ یاد ہے جو سامان جمانے کے دوران ٹوٹ کر پاش پاش ہوگیا؟ یا آپ کی قیمتی پینٹنگ جو بگڑ گئی؟

گھر کی تبدیلی کسی بھی فرد یا فیملی کے لئے سب سے زیادہ پریشان کن کاموں میں سے ہے۔ اور میٹرو شہروں کی تیزرفتار زندگی کو دیکھتے ہوئے یہ تکلیف بڑھتی ہی جاتی ہے جب کبھی کوئی تبادلہ متوقع ہوتا ہے۔ آج کل سامان کی پیاکنگ اور پھر منتقلی نے بزنس میں اپنی جگہ بنالی ہے اور اس معاملے میں پیشہ ور لوگوں کی ضرورت دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ یوں تو بعض کمپنیاں جیسے اگروال موورز اینڈ پیاکرز، EzMove اور ڈی ٹی ڈی سی پیاکرز اینڈ موورز گھر گھر جانے پہچانے نام ہیں، لیکن بحیثیت مجموعی ریلوکیشن انڈسٹری کافی غیرمنظم شعبہ ہے۔ اگرچہ یہ انڈسٹری مہمان نوازی کے کئی پہلووں سے تعلق رکھتی ہے، مگر اسے چلانے والوں میں ٹریننگ اور بیداری کا فقدان پایا جاتا ہے۔

سامان کی پیاکنگ اور منتقلی کے معاملے میں لگ بھگ تین دہے پرانی کمپنی P.M. Relocations اس مسئلے کی یکسوئی اپنے دوستانہ اور معیاری طریقہ کار کے ذریعے کررہی ہے۔ 30 کروڑ کے ٹرن اوور والی کمپنی کی قیادت 29 سالہ حرکیاتی آکانکشا بھارگو کررہی ہیں، جو ہمیشہ مانتی ہیں کہ وہ اسی ریلوکیشن انڈسٹری کیلئے بنی ہیں۔

آکانکشا نے PMR کے تعلق سے YourStory سے بات کی اور یہ کہ کس طرح وہ (پی ایم آر) ریلوکیشن انڈسٹری میں اشد ضروری نظم اور بین الاقوامی پہلو لارہی ہے۔

کیا ہے PM Relocations ؟

حرکت پذیری یا نقل مکانی کی ضرورتوں کیلئے PM Relocations ایک ہی مقام پر تمام سہولتوں والی کمپنی ہے ، چاہے معاملہ کسی کا اندرون ہندوستان نقل و حرکت کا ہو یا سمندرپار۔ اس کی سرویس کے دائرے میں گھرانہ کی اشیاءکی پیاکنگ اور منتقلی، دفتر کی منتقلی، فائن آرٹس کی منتقلی، اورینٹیشن، کلچرل ٹریننگ، ہوم سرچ، اسکول سرچ، سرویسز کے لئے سکونت پذیری، ایمگریشن، اور ضروریات کے مطابق کلائنٹس کے لئے مخصوص ذمہ داری شامل ہیں۔ موجودہ طور پر ’پی ایم ریلوکیشنس‘ کی خدمات 13 نمایاں ہندوستانی شہروں میں دستیاب ہے، اور عالمی طور پر وسیع تر نٹ ورک بھی ہے تاکہ دیسی اور بین الاقوامی سطح دونوں طرح کی تمام سرگرمیوں میں اعانت کی جاسکے۔ یہ کمپنی ڈومیسٹک مارکیٹ پر زیادہ توجہ دے رہی ہے، اور 2009ءمیں پیاکرز سے ریلوکیشن کے دائرہ کار کو منتقل ہوئی۔

پی ایم آر کی خوبی

پی ایم آر نے اپنی شناخت محض پیاکر اینڈ موور کی حد تک محدود نہیں رکھی بلکہ منزل مقصود تک سرویس بہم پہنچانے والی کمپنی کے طور پر قائم کی ہے جو تمام ضروریات سے نمٹتی ہے۔ وہ اپنے کسی کام کو ذیلی کنٹراکٹ پر نہیں دیتے اور نا ہی پیاکنگ یا منتقلی کے کام کو کسی اور کے ذریعے انجام تک پہنچاتے ہیں بلکہ کمپنی سے ہی وابستہ پیاکرز اور سوپروائزرز ہوتے ہیں۔ آکانکشا بتاتی ہیں :

ہماری تربیت یافتہ ٹیم، ہمارا اپنا عملہ، سارے ہندوستان میں ہمارا اپنا ڈھانچہ، اور زائد از دو دہوں کے بھروسہ مند گاہک ہی ہماری خوبی یا یو ایس پی ہیں۔ہمارے بعض بڑے کلائنٹس یہ ہیں .... شل ، امریکن ایمبیسی، امریکن اسکول، AMDOCS، HP، بریٹانیا، SAP، Bosch، ITC، Citibank، HSBS، Nokia، Siemens، Baarclays، BhartiAirtel، اور LG۔
image


ریلوکیشن انڈسٹری کا فروغ

ہندوستان میں یہ صنعت نہایت غیرمنظم ہے اور کسی ریلوکیشن موونگ کمپنی کا خیال آتے ہی کوئی ٹرک یا ٹمپو میں سامان کی مزدوروں کے ذریعے منتقلی کا تصور اُبھر آتا ہے۔ آکانکشا کا ماننا ہے کہ اس صنعت کی حساسیت کو نہیں کھوجا گیا اور کئی گوشے اسے کریئر کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں :

اس شعبے سے متعدد چھوٹے اور غیرپیشہ ور ادارے وابستہ ہیں، جس کی وجہ سے یہی خیال پایا جاتا ہے کہ یہ بزنس کمتر معیار کی پیاکنگ سرویس کو پیش کرتا ہے اور خصوصیت والا کوئی پہلو نہیں ہوتا۔ لوگ اس صنعت کا موازنہ ٹرانسپورٹس اور غیرتعلیم یافتہ افراد کے گروپ کے ساتھ بھی کرتے ہیں۔

تاہم، آکانکشا کا ویژن اس نظریہ کو تبدیل کرنے میں مضمر ہے اور یہی خیال انھیں متحرک رکھتا ہے۔ ریلوکیشن انڈسٹری کے لئے داخلے کی کوئی تحدیدات نہیں کیونکہ ہر چیز بیرونی ذرائع سے کی جاسکتی ہے۔

image


بڑا موقع

آکانکشا کا ماننا ہے کہ بہت بڑی غلط فہمی دور کرنے اور ہر کسی کو واقف کرانے کی ضرورت ہے کہ سامان کی منتقلی وغیرہ کے لئے پیشہ ور کمپنیاں بھی موجود ہیں اور کس طرح ایک مقام سے دیگر جگہ سکونت اختیار کرنا الجھن سے پاک تجربہ ہوسکتا ہے۔ وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ملک بھر میں ایک بھی کمپنی ایسی نہیں جو ریلوکیشن کے لئے ’سب کچھ کام‘ انجام دے۔ یہی وہ خلاءہے جسے پُر کرتے ہوئے PMR اپنی شناخت بنانا چاہتی ہے۔ ریلوکیشنس کا نظریہ تارکین وطن میں عام ہے لیکن ہندوستانیوں میں کافی غیرمعروف ہے جسے مستقبل میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

پی ایم آر کو بین الاقوامی معیار کی مطابقت میں Ernst Young کی جانب سے FIDI مسلمہ کمپنی کے طور پر سند دی گئی ہے۔ وہ ISO اور WE Connect کے مصدقہ بھی ہیں۔ پی ایم آر عالمی سطح پر کی بڑی موو مینجمنٹ کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری بھی ہے۔

21 سالہ بیٹی کو کس چیز نے فیملی بزنس سے وابستگی کی تحریک بخشی ؟ ایس پی جین اسکول آف مینجمنٹ سے ایم بی اے کی تکمیل کرنے والی آکانکشا کا کہنا ہے :

یہ میرے لئے فیملی بزنس ہے۔ میں نے ہمیشہ اسے اگلی اونچائی تک لے جانے کا خواب دیکھا ہے۔ ریلوکیشن انڈسٹری سے ہمیشہ مجھے دلچسپی رہی، اور 2007ءسے جب میں اس سے وابستہ ہوئی، یہ سفر تجربات سے بھرپور رہا ہے۔

آکانکشا نے خود پی ایم آر کی توسیع میں سہولت کے لئے اوسطاً چھ ماہ مختلف شہروں میں قیام کیا ہے۔ جب سے وہ شامل ہوئیں، یہ ٹیم 40 کی تعداد سے بڑھتے ہوئے اب زائد از 370 تک پہنچ چکی ہے۔

پی ایم آر ۔ اعداد وشمار

پی ایم آر نے 2 کروڑ روپئے سے بڑھتے ہوئے آج پانچ سال کی مدت میں 30 کروڑ روپئے تک ترقی کرلی ہے۔ اس ٹیم میں موجود 376 لوگوں میں سے 130 افراد دفتری یا انتظامی امور کی نوکریاں (خریداری، فروخت، مارکیٹنگ، آپریشنس، اور کسٹمر کیئر) کرتے ہیں اور بقیہ غیرہنرمند لوگوں پر مشتمل ٹاسک فورس ہے۔ پی ایم آر کی خدمات عام موورز اینڈ پیاکرز پر آنے والی لاگت کے مقابل 1.5 گنا مہنگی ہوتی ہیں، لیکن بین الاقوامی سطح پر کسی بھی دیگر ریلوکیشنس کمپنی سے تقابل کی قابل ہوتی ہیں۔ یہ کمپنی مستقبل قریب میں 10 تا 15 کروڑ روپئے کے فنڈز اکٹھا کرنے کوشاں ہے۔


image


مرد لوگوں کے غلبہ والی صنعت میں وینچر چلانا

آکانکشا کے لئے خاتون انٹریپرینر ہونے کے علاوہ اُن کی عمر (وہ صرف 21 سال کی تھی جب اُنھوں نے شروعات کی) بھی اس صنعت میں ایک رکاوٹ رہی جہاں مرد لوگوں کا غلبہ ہے۔ آج انھیں فخر ہے کہ وہ ہندوستان میں اس قدر بڑے پیمانے پر موو مینجمنٹ کمپنی کی قیادت کرنے والی واحد خاتون ہے، حالانکہ اس شعبہ کو جدت پسند مزدوری والی صنعت اور ’خواتین کے لئے درست مقام نہیں‘ سمجھا جاتا ہے۔

انٹریپرینر بننے کی خوشی

آکانکشا کے لئے انٹریپرینر بننا بلند حوصلہ کاوش اور خواب کی خوبصورت تکمیل ہے کہ لگ بھگ 350 گھر پی ایم آر کی وجہ سے چلتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں :

''ہر صبح مجھے اُن کے تعلق سے ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے، اور اس قدر لوگوں کو سنبھالنے کے موقف میں ہونے کی خوش نصیبی ہے۔میرا خواب ہے کہ مزید لوگوں کو ملازمت فراہم کروں اور اس کمپنی کو ایسا مقام بناوں ،جہاں ہر کوئی پیشہ ورانہ اور شخصی طور پر دونوں طرح سیکھے اور ترقی کرسکے۔''

ہر بار جب کوئی کلائنٹ یہ کہے کہ انھیں پی ایم آر کے ذریعے منتقلی میں مزہ آیا یا وہ کسی اور ملک کو منتقلی کے بارے میں بہت مضطرب تھے اور پی ایم آر نے اُن کا کام آسان کیا، آکانکشا اور اُن کی ٹیم کے لئے خوشی کا موقع ہوتا ہے۔ معیاری خدمات کی فراہم کنندہ ہونے کا افتخار اس ٹیم کا حوصلہ برقرار رکھتا ہے، اور آکانکشا کو بھی حوصلہ بخشتا ہے۔ اُن کو چھوٹے چھوٹے سنگ میل یا کامیابی کا اپنی ٹیم کے ساتھ جشن منانے میں بھی کافی خوشی ملتی ہے۔

آکانکشا نے اپنے والد سے تحریک حاصل کی ہے۔ وہ کہتی ہیں :

میرے والد میرے لئے زبردست تحریک، اُستاد، سرپرست، اور دوست ثابت ہوئے ہیں، اور میری صلاحیتوں پر اُن کا بھروسہ اور اعتماد ہی رہا ہے کہ ہم اس قدر آگے تک بڑھ پائے ہیں۔ وہ مجھے معیار کو بلند تر کرتے رہنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ میرے ویژن پر اعتماد اور بھروسہ سے میرا حوصلہ بلند رہتا ہے۔ اور سب سے اہم یہ ہے کہ آپ کی ٹیم کا آپ پر بھروسہ سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے۔
ٹیم پی ایم آر<br>

ٹیم پی ایم آر


پی ایم آر کیلئے کیا چیز کارگر ہوئی (اور کیا نہیں )

آکانکشا نے سیکھا ہے کہ کسی بھی فرد کے لئے کسٹمرز کو اچھی معیاری سرویس دینے کے کلیدی نظام پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ گاہک چاہے bhk ۔ 1 والا ہو یا bhk ۔ 5، سرویس اور طرزعمل ہر کسی کے لئے یکساں رکھنے ہوں گے۔ آکانکشا نے پی ایم آر کی ٹیم کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف شہروں میں قیام کیا ہے اور یہ تجربہ کئی چیزوں بشمول کارپوریٹس کے ساتھ بعض معاملتوں کے لئے مفید ثابت ہوا ہے۔

خدمات کے حصول میں اپنی غلطیوں کے تعلق سے آکانکشا کا کہنا ہے :

بڑے نام والے اداروں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہمارے لئے کارگر ثابت نہ ہوئے۔ حصولِ خدمات کے ضمن میں دیگر مسئلہ یہ ہے کہ لوگ نئی انڈسٹری اور کسی نئی کمپنی کے تعلق سے شاکی ہوتے ہیں۔

وہ یہ بھی محسوس کرتی ہیں کہ بعض اوقات خاتون اور نوجوان ’باس‘ ہونا کلائنٹس اور ملازمین کے معاملے اچھا نہیں ہوتا ہے۔

مستقبل میں کیا پوشیدہ ہے؟

پی ایم آر ایک ہی مقام سے ریلوکیشن کی تمام تر ضروریات سے متعلق خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے طور پر پہچان بنانے کی خواہاں ہے۔ یہ کمپنی movetodelhi.com، movetobumbay.com اور اسی طرح کی ویب سائٹس شروع کررہی ہے جو آپ کی منتقلی کو زیادہ سادہ اور آسان بنانے کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گی۔ مزید دفاتر عنقریب کھولے جائیں گے، اور ساتھ ہی فائن آرٹس پیاکنگ کی سرویس بھی فراہم کی جائے گی (جو آج بہت ہی چھوٹا شعبہ ہے)۔ پی ایم آر کیلئے ایک ایپ بھی سامنے آنے والا ہے۔

ویب سائٹ : http://www.pmrelocations.com/

-----------------------------

 یوور اسٹوری کا فیس بک صفحہ دیکھئے :   فیس بک

یہ بھی پڑھئے : کنور بائی ... وزیر اعظم مودی نے جن کے پیر چھوئے... بکریاں فروخت کر 104 سالہ خاتون نے تعمیر کیا بیت الخلا

 چھپی آوازوں کو کان دینے والے فنکار کلدیپ ساگر

................................

قلمکار : الوک سونی ...............مترجم : عرفان جابری.............  Writer : Alok Soni .......Translator : Irfan Jabri