فلم'منتھن' میں گجرات کے پانچ لاکھ کسانوں کے پیسے لگے تھے

 فلم'منتھن' میں گجرات کے پانچ لاکھ کسانوں کے پیسے لگے تھے

Friday January 29, 2016,

2 min Read

ایک سوپر ہٹ فلم 5 لاکھ کسانوں کے پیسے سے بنی تھی۔ اس بات پر یقین کرنا آسان نہیں ہے، لیکن یہ سچ ہے۔ آج اس بات پر کسی کو تعجب ضرور ہو سکتا ہے، لیکن 1976 میں ریلیز ہوئی شیام بینیگل کی سوپر ہٹ فلم 'منتھن' گجرات کے کسانوں کے پیسے سے بنی تھی۔

image


جانےمانے اداکار انو کپور نے 92.7 بگ ایف ایم کے مشہور شو 'سہانا سفر' کے دوران یہ انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 1970 کی دہائی میں جانےمانے فلم ڈائریکٹرشیام بینیگل جب فلم بنانے کے اس خاص منصوبے پر کام کر رہے تھے تو انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ امول کو-آپریٹو سوسائٹی پر فلم بنانے کی ٹھان چکے بینیگل نے پروڈیوسرس سے پیسے لگانے کی اپیل کی، لیکن بات نہیں بنی۔

'منتھن' کو بنانے کی کہانی بیان کرتے ہوئے انو کپور نے بتایا کہ اتنی مشکلوں کے بعد بھی بینیگل نے ہار نہیں مانی۔ انہوں نے امول کے بانی اور ہندوستان میں 'وائٹ انقلاب' کے بانی کہے جانے والے ورگيز کورین کو اپنی تکلیف سنائی۔ اس پر کورین نے فوری طور پر بینیگل کو مشورہ دیا کہ وہ امول کو-آپریٹو سوسائٹی کے پانچ لاکھ کسانوں سے رابطہ کریں اور انہیں دو دو روپے دینے کے لئے راضی کریں تاکہ فلم بنانے کے لئے ضروری رقم کا انتظام ہو سکے۔

image


انو کپور کے مطابق کورین کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے بینیگل نے فلم کے لئے پیسے جمع کئے اور پھر شائقین کو 'منتھن' جیسی کامیاب فلم دیکھنے کو ملی۔

انو کپورنے بتایا کہ بینیگل نے امول کو-آپریٹو سوسائٹی کے پانچ لاکھ کسانوں کوفلم 'منتھن' بنانے کا مکمل کریڈٹ بھی دیا۔ جب یہ فلم شروع ہوتی ہے تو پردے پر انگریزی میں لکھا دکھائی دیتا ہے، 'گجرات کے پانچ لاکھ کسانوں کی پریزنٹیشن ۔ منتھن۔