زراعت کو فروغ حکومت کی خصوصی توجہ: جینت سنہا

زراعت کو فروغ حکومت کی خصوصی توجہ: جینت سنہا

Tuesday December 22, 2015,

1 min Read

مرکزی حکومت زراعت کے علاقے کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کے لئے وہ آبپاشی کے علاقے بڑھانے، مٹی میں پیداوار کی سلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کسانوں کو بہتر ر سہولت فراہم کرنے اور فصل کی صحیح قیمت کو یقینی بنانے کے لئے اقدام اٹھا رہی ہے۔

وزیر خزانہ جینت سنہا نے لوک سبھا میں کہا کہ ہندوستانی حکومت نے ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے متعدد قدم اٹھائے ہیں، جن میں مختلف منصوبوں کے ذریعے اور نسبتاً زیادہ سرکاری سرمایہ کاری کے ذریعے بنیادی ڈھانچہ کے مختلف شعبوں اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے، منتخب شعبوں میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو بہتر بنانا شامل ہے۔

image


وزیر نے لبرلائزیشن پر زور دیتے ہوئے مالی اصلاحات، اخراجات سے متعلق اصلاحات اور تاکس کو ہم آہنگ بنانے سے بھی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں تعاون ملے گا۔

وزیر نے کہا کہ حکومت دال اور تلہن کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرنے کی سمت میں بھی پہل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مان سون کے ٹھیک نہیں رہنے کے باوجود زرعی پیداوار کی حالت مایوسکن نہیں ہے۔

Share on
close