'اسمارٹپ انڈیا' دو بچوں نے بنایا 'اسٹارٹپ' وینچر

'اسمارٹپ انڈیا'  دو بچوں نے بنایا 'اسٹارٹپ' وینچر

Wednesday January 27, 2016,

4 min Read

image


دونوں بھائیوں نے 15 اگست 2015کی وزیرِاعظم مودی کی تقریر سنی جو لال قلعہ میں دی گئی تھی - تقریر طویل تھی ۔دونوں بچے کھیل رہے تھے - جیسے ہی PM نے اسٹارٹپ انڈیا اور اسٹینڈپ کی بات کی تو دونوں بھائیوں نے اپنے والد پریم جیت پر بھاکر سے پوچھا کہ یہ کیا ہے- انہوں نےاسٹارٹپ کا مطلب پوچھا -----------تو ان کے والد نے دونوں کو اسٹارٹپ کا مطلب سمجھایا کی اسٹارٹپ یعنی ایسا کوئی آئیڈیا جسے اپنا کرآپ لوگ بزنس وینچر میں تبدیل کرسکیں اور سرمایہ لگا کر روپیہ کماسکیں۔اسی وقت دونوں بھائیوں نے اپنا اسٹارٹ اپ کا آئیڈیا سوچ لیا ۔

image



والد سے کھلونے کے تعلق سے بات کی ۔والدہ نے پوچھا کونسے کھلونے فروخت کروگے-، چائینیز ؟ تو انہوں نے کہا ،"نہیں جو کھلونے ہم بنائیں گے وہی فروخت کریں گے – "یہیں سے (IHT) یعنی انڈین ہوم میڈ ٹوائیز۔کام کی شروعات کی گئی ۔

اسکل انڈیا کے تحت 2022 تک مودی کا خواب 400 میلین نوجوان کو تیار کرنا ہے- ان میں سے 200 میلین اسکولی بچے ہوں گے- کھلونوں سے جہاں ایک طرف سبھی بچے جڑے ہوئے ہیں وہیں اس کے ذریعے انڈیا ہوم میڈ ٹوائیز اسکیل انڈیا ، ڈریم انڈیا ، ڈیجیٹل انڈیا ،گلوبل انڈیا سبھی کو ایک چھت کے نیچے لاکر اسمارٹپ انڈیا کی ایک مضبوط بنیاد رکھی جاسکتی ہے - ایک سروے کے مطابق ہم کھلونے برآمد کرنے کےلیے تقریبا 2میلین ڈالر رقم بیرون ملک خرچ کرتے ہیں - اس میں چین کا حصہ سب سے بڑا ہے- کچھ کھلونے بچوں کی صحت پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں ۔

image


ان ہونہار بچوں کے والد کو بھارت سرکار نے ڈیجیٹل انڈیا میں ان کے اہم تعاون کےلیے بھارت سرکار سرٹیفیکیٹ دیاہے - ان کے مطابق انڈیا ہوم میڈ ہی سب سے مضبوط سہارا ہے- پریم جی پربھاکر چاہتے ہیں کہ ہر بچے میں کچھ نہ کچھ تخلیقی صلاحیت موجود ہوتی ہے- پربھاکر کا کہنا ہے "آج کے یہ TOY Makers کل کے ٹیکنالوجیکل انجینئر ہیں-" کمپنی کےCEO ابھی جیت پریم جی کے مطابق IHT انڈیا ہوم میڈ TOY صرف آن لائن اسٹور نہیں ہےبلکہ بچوں کی تخلیقیت کا مرکز ہے- جہاں بچے اپنی سوچ کو عملی شکل دےسکتے ہیں ۔

امر جیت پریم جی کے مطابق جو اس کمپنی کے CTO ہیں کہتے ہیں "ہمارا مشن بھارتی بچوں کو تکنیکی لحاظ سے ایکسپرٹ بنانے کےلیے تحریک دینا ہے- بھارت میں ہر سال کھلونے کےلیے جو ہزاروں کروڑ کا سرمایہ خرچ ہوکر بیرون ملک جاتا ہےاسے بھی ہم بچاسکتے ہیں - IHT کے مطابق کھلونے بنانے میں استعمال ہونے والے اجزاء جیسے الیکٹرانک اسکیرٹ و پلاسٹک ویلر گئیر باکس ،کنیکٹرس ، چیپ سولار پینل دیگر بہت ساری اشیاء جن کا کاروبار کیا جاسکتا ہے۔

image


IHT ایسے کھلونے بنانا چاہتے ہیں جنہیں بچے بلا جھجک استعمال کرسکیں۔ ساتھ ساتھ ایکو فرینڈلی کھلونے تیار کرنا چاہتے ہیں - اس لیے IHT کو کم ازکم 1000 اسٹارٹپ بنانے کی ضرورت ہے- PMمودی کے خواب کے مطابق منصوبہ روبہ عمل ہوسکے - امر جیت کے مطابق تعلیمی ادارے اگر مل جائیں تو اس کام کو رہبری حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ نئے طریقہ تعلیم میں اسے شامل کیا جاسکتا ہے -اس سے جڑا نصاب بھی کافی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے- ایک اضافی نصاب کے طور پر اس کی مدد سے جماعت نہم دہم کے طلباء آگے چل کر ترقی بھی کرسکتے ہیں ۔

image


روبوٹ تیار کرنا وغیرہ مودی جی کے بھارت کو ایک ترقی یافتہ بھارت بنانے کا منصوبہ کرنے والے ابھی جیت اور امر جیت کا منصوبہ ہوم میڈ ٹواے سے ہونے والے فوائد بہت ہیں جیسے غریب بچوں کو پڑھائی کے لئے روپیہ مہیا کرنا وغیرہ - ملک کی ترقی میں یہی مددگار ثابت ہوگا یہ دونوں بھائی اپنے والدین کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں تعاون ، تحریک دی - اسٹارٹپ انڈیا میں دعوت نامہ دینے والے سکریٹری امیتابھ کانت کےلیے خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مودی سے ملنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے- یہ دونوں بھائی مودی جی سے مل کر اسمارٹپ انڈیا کی منصوبہ بندی پر تفصیلی بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔

تحریر: نیرج سنگھ

مترجم: ہاجرہ نور احمد زریابؔ