بہاد رہندوستانی خواتین کی تربیت گاہ چنئی آفسرس ٹریننگ اکیڈمی

بہاد رہندوستانی خواتین کی تربیت گاہ چنئی آفسرس ٹریننگ اکیڈمی

Thursday March 03, 2016,

2 min Read

چنئی کی خاتون دویہ اجیت کمار ہندوستان کی پہلی لیڈی کیڈیٹ ہیں، جنہوں نے 2010 میں آفسرس ٹریننگ اکیڈمی OTA کا معزز ایوارڈ سارڈ آف ہانر جیتا ہے۔ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے راجستھان کی رینو شیکھاوت نے OTA میں داخلہ لیا۔ ان کے علاوہ 33 اور خواتین نے یہاں سے تربیت حاصل کی ہے۔

تصویر بشکریہ نیو انڈین ایسپریس

تصویر بشکریہ نیو انڈین ایسپریس


دویہ اب کیاپٹن کے عہدے پر ہیں اور گزشتہ برس یوم جمہوریہ پریڈ میں سی آر پی ایف کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون رہی ہیں۔ اب وہ دوسری خواتین کے لئے تحریک کا باعث بن رہی ہیں۔گزشتہ سال داخلہ لینے والی رینو نے بتایا کہ انہوں نے دویہ کی کامیابی سے متاثر ہو کر ہی اکیڈمی میں داخلہ لیا ہے۔

ممبئ کے لا کالج سے اپنی قانون کی تعلیم مکمل کرنے والی انجنا نے اسی اکیڈمی سے گزشتہ سال یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ انجنا بھرت ناٹیم کی فنکار ہیں اور فائن آرٹس میں بھی انہوں نے پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے بھی 48 ہفتوں کی جی توٹ محنت والی یہ ٹریننگ حاصل کی۔

چنئ کی یہ ایک ایسی اکیڈمی ہے، جہاں جسمانی ٹریننگ کے دوران مرد اور خواتین کے درمیان کسی قسم کا امتیازی رویہ نہیں برتا جاتا۔ بلکہ شادی شدہ ہونا بھی اس ٹریننگ میں کوئی رکاوٹ نہیں بنتا۔ میجر ونیت ورما کی شہاتد کے بعد انکی شریک حیات روچی ورما نے اپنی خاوند کی جگہ پر ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے اسی اکیڈمی سے تربیت حاصل کی۔ انہیں امید ہے کہ ان کا 6 سالہ لڑکا آکاش بھی بڑا ہو کر فوج میں بھرتی ہوگا۔

اکیڈمی نے اب تک 185 آرمی عہدداروں کو تربیت دی ہے۔