ہندوستان جلد ہی 5000 ارب ڈالر کی معیشت بن جائے گا: دیسائی

ہندوستان جلد ہی 5000 ارب ڈالر کی معیشت بن جائے گا: دیسائی

Tuesday December 22, 2015,

2 min Read

ہندوستان جلد ہی ہی4000 سے 5000ارب ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔ لندن میں واقع ماہر اقتصادیات لارڈ میگھناد دیسائی کا خیال ہے کہ اس وقت ہندوستانی معیشت کا سائز2000 ارب ڈالر کا ہے، لیکن جلد ہی یہ 5000 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

image


گزشتو دنوں دہلی میں منعقدہ بین الاقوامی ریئل اسٹیٹ ایکسپو: آئی ریكس کے پہلے ورژن میں یہاں دیسائی نے کہا، '' تصور کیجئے سالانہ سات فیصد اضافے کی شرح حاصل کرنے پر بھی ہندوستانی معیشت ہر 10 سال میں دگنی ہو جائے گی اور اگر یہ 10 فیصد کی شرح سے بڑھتی ہے تو یہ اور تیز رفتار سے بڑھ سکتی ہے۔ یہ بہت کم وقت میں ہی4000 سے 5000 ارب ڈالر کی معیشت بن سکتی ہے۔''

ددیسائی نے کہا کہ ہندوستان اور ہندوستانی امیر، پراعتماد اور عالمی نوعیت حاصل کرتے جا رہے ہیں۔ ہندوستانی آج دولت کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں جائیداد کی خریداری کر رہے ہیں۔

دیسائی نے کہا کہ غیر ملکی بھی ہندوستان میں کام کرنے کے لئے آ رہے ہیں اور جائیداد خریدنا چاہتے ہیں۔ دنیا پورے اعتماد کے ساتھ ہندوستان کے بارے میں مثبت سوچ رکھتی ہے اور یہاں کاروباری امکانات تلاش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، '' سال 1991 میں جب منموہن سنگھ: سابق وزیر اعظم کے وقت میں اقتصادی اصلاحات کی شروعات کی گئی تھی، تب یہ خطرہ سمجھا جا رہا تھا کہ غیر ملکی آئیں گے اور چھا جائیں گے۔ اب ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ''

آئی ریكس کے ڈائریکٹر ومل آنند نے کہا کہ تین دن کی نمائش میں تقریبا 45 فلمیں دکھانی گئی۔

نمائش میں ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز اور خصوصاً مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے حصہ لیا۔ یہ کمپنیاں امریکہ، برطانیہ، یورپ، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور سری لنکا سے تھیں۔

Share on
close