حکومت پیٹنٹ کی لاگت کا بوجھ اٹھائے گی، اسٹارٹپس کے لئے خریداری قوانین میں نرمی

حکومت پیٹنٹ کی لاگت کا بوجھ اٹھائے گی، اسٹارٹپس کے لئے خریداری قوانین میں نرمی

Wednesday January 20, 2016,

2 min Read

نوجوان کاروباریوں اور جدت طرازی کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے پیٹنٹ، ٹریڈ مارک یا ڈیزائن کے لئے درخواست دائر کرنے کی مکمل لاگت کا بوجھ خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹارٹپس کے لئے عوامی خرید قوانین میں بھی نرمی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

image


وزیر اعظم نریندر مودی نے اسٹارٹپس انڈیا کانفرنس اعلان کیا تھا، منصوبے کے مطابق اسٹارٹپس کو صرف قانونی فیس دینا ہوگا۔ ایکشن کی منصوبہ بندی میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت پیٹنٹ، ٹریڈ مارک اور ڈیزائن کے لئے درخواست کی لاگت کا بوجھ خود اٹھائے گی۔

اس اقدام کا مقصد اسٹارٹ اپس میں بیداری پیدا کرنا اور دانشورانہ املاک کے حقوق: آئی پی آر: کو اقرار کرنا اور انہیں ان کے حقوق کی کمرشیلائزیشن اور ان کے تحفظ میں مدد کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے آئی پی آر سے متعلق معاملات میں جو حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ ان سے اسٹارٹپس کو زیادہ پیٹنٹ، ٹریڈ مارک اور ڈیزائن کے لئے درخواست کرنے میں مدد ملے گی۔

قومی دونشورانہ املاک ادارا: این آئی پی او کے صدر ٹی سی جیمز نے کہا کہ یہ اسٹارٹپس کو جدت طرازی میں حوصلہ افزائی کرے گا۔ ساتھ ہی یہ ان کے دانشورانہ املاک کے حقوق کی حفاظت بھی کرے گا۔