شمسی توانائی کے منصوبوں کے لئے 5050 کروڑ روپے منظور

شمسی توانائی کے منصوبوں کے لئے 5050 کروڑ روپے منظور

Monday January 25, 2016,

2 min Read

حکومت نے جواہر لال نہرو قومی شمسی مشن کے تحت5000 میگاواٹ کے گرڈ سے منسلک شمسی بجلی منصوبوں کے قیام کی حکمت عملی بنانے کے لئے مالی مدد کے طور پر 5050 کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے۔

image


ایک سرکاری بیان کے مطابق کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی نے 5000 میگاواٹ کے گرڈ سے منسلک شمسی پی وی برقی منصوبوں کو منظوری دے دی ہے۔ ان منصوبوں پر بی اوٹی کی بنیاد پر عمل کیا جائےگا۔

برقی معملوں کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ شمسی توانائی کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے5000 میگاواٹ صلاحیت کے قیام کے لئے 5050 کروڑ روپے کی مدد فراہم کرنے کے منصوبہ کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مالی امداد کے منصوبوں کو الٹی نیلامی کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ جو بھی اس طرح کی سب سے کم فنانسنگ کی بولی لگائے گا وہی اس کو حاصل کرے گا۔ اس فنڈ کا ایک حصہ گھریلو موڈيولس کے لئے ہوگا۔ ان کمپنیوں کو فی میگاواٹ1.25 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ وہیں بین الاقوامی مسابقتی بولی کے ذریعے آنے والوں کو ایک کروڑ روپے فی میگاواٹ حاصل ہوں گے۔

گوئل نے امید ظاہر کی کہ مالی امداد کی الٹی بولی نیلامی سے مستقبل میں بجلی کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ بیان کے مطابق اسے سولر پاور ڈیولپرس کی طرف سے 'وايبلٹی گیپ فنڈنگ- وی جی ایف' کے ساتھ جےاین این ایس ایم کے دوسرے مرحلے کے چوتھے بیاچ کے تحت عمل کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کے تحت کل سرمایہ کاری 30,000 کروڑ روپے رہنے کی توقع ہے۔