'ریوالور دادی' دنيا کی سب سے بزرگ نشانچی

82 سال کی عمر میں بھی اچوک نشانہ

'ریوالور دادی' دنيا کی سب سے بزرگ نشانچی

Sunday October 09, 2016,

2 min Read

82 سالہ چندرو تومر اس وقت دنیا کی سب سے بزرگ شارپ شوٹر ہیں۔ ریوالور دادی کے نام سے مشہور چدرو اپنے اس فن سے اپنے گاؤں میں انقلاب کی محرک بن گئی ہیں۔

تصوير- ڈیلی بھاسکر

تصوير- ڈیلی بھاسکر


چندرو تومر نے 25 سے زائد نیشنل مقابلوں میں انعامات جیتے ہیں۔ ان کا تعلق اتر پردیش کے باغپت ضلع میں جوهری گاؤں سے ہے۔ 6 بچوں کی ماں ہیں اور 15 بچوں کی دادی۔ انہوں نے اب تک 65 افراد کو شوٹنگ سکھائی ہے۔ ان کے ساتھ ان کی پوتی ہیں جو جوهری رائفل کلب کی رکن بننا چاہتی ہیں۔ دادی آج بھی جب پستول لے کر نشانہ لگاتی ہیں تو ہر کوئی ان کا اچوک نشانہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔ وہ اپنے فن اور مہارت سے اپنی عمر کو شکست دے جاتی ہیں۔ لگتا ہی نہیں کی ان کی بزرگی شوٹنگ میں کوئی رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔

تصویر ہندوستان ٹائمز

تصویر ہندوستان ٹائمز


چندرو نے اپنے اس شوق سے شہرت تو حاصل کی ہی ساتھ ہی انہوں نے اس سے اپنے گاؤں میں تبدیلی لانے کے لئے بھی کام کیا۔ آج تقریبا 25 خواتین نے روایتی گھریلو ماحول سے باہر نکل کر شوٹنگ سیکھی ہے اور وہ رائفل کلب کی رکن ہیں۔

چندرو کی بیٹی سیما 2010 میں پہلی ایسی ہندوستانی خاتون تھیں جنہوں نے رائفل اور پستول ورلڈ کپ میں مڈل جیتا تھا۔ ان كی پوتی نیتو سولنکی نے بھی ہنگری اور جرمنی میں منعقد بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

تصویر ہندوستان ٹائمز

تصویر ہندوستان ٹائمز


چندرو کی بھابھی پراكاشی تومر 77 سال کی ہیں انہوں نے بھی چندرو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شوٹنگ سیکھی اور انہوں نے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو بھی شوٹنگ میں ہرا دیا تھا۔

-تھنک چینج انڈیا