چھوٹے بجٹ کی فلموں میں بڑھ رہی ہے ناظرین کی دلچسپی : کرن راؤ

چھوٹے بجٹ کی فلموں میں بڑھ رہی ہے ناظرین کی دلچسپی : کرن راؤ

Monday November 09, 2015,

2 min Read

ڈائریکٹر اور اداکار عامر خان کی شریک حیات کرن راؤ خوش ہیں کہ لوگ چھوٹے بجٹ کی فلمیں دیکھنے میں بھی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ اس سےچھوٹے بجٹ کی فلمیں بنانے والوں کا حوصلہ بھی بڑھا ہے۔

image


کرن کا کہنا ہے، '' ہم آہستہ آہستہ آزاد، چھوٹے بجٹ کی فلموں کے میدان میں داخل ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس میں اس طرح کی فلمیں بنانے اور دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہاں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔''

انہوں نے کہا، '' عامر: خان کے علاوہ کوئی بھی 'لگان' فلم نہیں بنانا چاہتا تھا۔ نئی فلموں کے لئے ڈسٹریبیوشن، نامائش، فنانسنگ ایک شاندار شروعات ہوگی۔''

کرن کو لگتا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، '' ہمیں بنیادی ڈھانچا کی بنانے کی ضرورت ہے۔ ایسا صرف فلم پروڈکشن میں نہیں ہے بلکہ ہندوستان میں ہم عام طور پر بنیادی ڈھانچے کی کمی کے سے جوجھتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں اچھے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرنے کے سبھی وسائل موجود ہیں۔ ہمیں ایک اچھے نظام کی ضرورت ہے۔''

کرن اس وقت عامر خان پروڈکشنز: اے کے پی: کی دو فلمیں بنانے میں مصروف ہیں۔ ان میں سے ایک کا نام 'دنگل' ہے اور دوسری عامر کے سابق مینیجر ادویت چندن کی فلم ہے۔

فلم پروڈکشن کے علاوہ کرن بطور ڈائریکٹر 'دھوبی گھاٹ' کے بعد اپنی اگلی فلم پر بھی کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا، '' میں اس وقت فلم کی اسکرپٹ لکھ رہی ہوں۔ میں کوشش کر رہی ہوں۔ مجھے اب تک پتہ نہیں ہے کہ یہ کس موڈ کی فلم ہے۔ ہو سکتا ہے کہ میں اگلے سال ہدایتکاری میں واپسی کروں۔'' (پی ٹی آئی)