فٹنس کے لئے دنیا کا پہلا سوپر سوٹ

فٹنس کے لئے دنیا کا پہلا سوپر سوٹ

Tuesday January 12, 2016,

3 min Read

کھیل کو اپ گریڈ کرنے, کھلاڑی کے پروفائل اور ڈیٹا کو سنبھال کر رکھنے کی سہولتیں

سوپر سوٹ کا ڈیزائن 21 ویں صدی کے حساب سے کیا گیا ہے

ماں باپ بھی رکھ سکتے ہیں بچوں پرر نظر

بچوں کو سکرین کھیل سے دور رکھنا ہے مقصد

آج کی بھاگ دوڑ بھری اس زندگی میں جہاں ماں باپ دونوں ہی کاروباری ہیں وہیں بچوں کی سرگرمیاں گھر تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہیں، جس کا اثر ان کے کھیل کود پر بھی پڑا ہے۔ بچوں کے اسی مسئلہ کو حل کرنے لے کر آئے ہیں 'میڈرید گیمس'۔ انہوں نے ویگاس کے سی ای ایس 2016 میں دنیا کا پہلا سپر سوٹ تیار کیا ہے، جسے بچے اور ان کے والدین دونوں کھیل کود کے دوران پہن سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے نہ صرف ان کا آپس میں رابطہ بڑھتا ہے بلکہ کھیل کود کے ذریعے ان کی جسمانی نشوونما بھی ہوتی ہے۔

image


سوپر سوٹ کا ڈیزائن 21 ویں صدی کے حساب سے کیا گیا ہے۔ آج بچوں کا باہر کھیلنا کودنا بند سا ہو گیا ہے، ایک طرف ان کی کھیلنے کے علاقے جیسے پارک، گلیاں، چھت وغیرہ یا تو ختم ہو گئی ہیں، یا وہ سائز میں چھوٹے ہیں۔ اس سے بچے گھر میں ہی کھیلنے کے لئے مجبور ہو گئے ہیں۔

رجت دھاریوال میڈریڈ گیمس کے بانی ہیں، انہوں نے کھیل شروع کرتے وقت کہا،

"ہم آج سی ای ایس میں سوپر سوٹ پیش کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد بچوں کو سکرین کھیل سے دور کرنا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سوپر سوٹ مستقبل کا مقبول ترین کھیل بن جائے گا۔ "

رجت آگے بتاتے ہیں کہ بیرونی کھیل پہلے ہی بچوں کے پسندیدہ کھیل رہے ہیں۔ شہری ترقی اور صنعتی ترقی کی وجہ سے انہیں کھیلنے کے مقام چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں۔ سیکورٹی وجوہات سے بھی ماں باپ انہیں باہر کھیلنے سے روکتے ہیں، جس کی وجہ سے ایک طرف ان کی جسمانی نشوونما رکتی ہے وہیں دوسری جانب وہ اپنے آپ کو بندھا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ بچوں کی انہی مسائل کو حل لے کر نے کے لئے سوپر سوٹ۔ وہ بچوں کو خوشی کے ساتھ آزادی کا بھی احساس کرتے ہیں، تاکہ وہ اپنے دل مطابق کھیل سکیں۔

image


سوپر سوٹ کی دو خاص چیزیں ہیں - بنیان اور دستانے۔ بنیان جو کسی بھی ہٹ(Hit) کونہ صرف ریکارڈ کرتا ہے بلکہ اس کو ظاہر بھی کرتا ہے۔(روشنی، آڈیو کے طور پر) جبکہ دستانے کھلاڑی اور ٹریگر کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں جو کھیل میں استعمال ہونے والی روشنی کو بھیجنے کا کام کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس کے نظام کو بیرونی علاقے میں بوٹس کی مدد ملتی ہے۔ جسے جوڑ اس کو کنٹرول بھی کیا جا سکتا ہے۔ سوپر سوٹ کا SDK نئے کھیل کی ترقی میں بھی مددگار ہے۔ 'سوپر سوٹ' سے منسلک اپلی کیشن والدین کو اپنے بچوں پر نظر رکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ اپنے بچے کے فٹنیٹ ڈٹا کے ساتھ یہ جان سکیں کہ وہ کہاں پر ہے۔ یہ سب بلیو ٹوتھ کے ذریعے ہوتا ہے۔ اس میں نئے خطاب کی ڈاون لوڈنگ، کھیل کو اپ گریڈ کرنے کی سہولت، کھلاڑی کے پروفائل اور ڈیٹا کو بھی یہ سنبھال کر رکھنے جیسی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

قلمکار : ہریش بشٹ

ترجمہ : زلیخا نظیر