ہندوستان ڈیجیٹل نوآباد ملک بننے کا خطرہ: موہن پئی

پئی نے چین اور امریکہ کی جانب سے بڑے پیمانے پرہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کو لے کر آگاہ کیا۔

ہندوستان ڈیجیٹل نوآباد ملک بننے کا خطرہ: موہن پئی

Tuesday November 22, 2016,

2 min Read

 ہندوستانی سرمایہ کار اورماہر تعلیم موہن پئی نے چین اور امریکہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کو دیکھتے ہوئے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ہندوستانی کمپنیاں اس میں سرمایہ کاری نہیں کرتیں ہیں، ملک ڈیجیٹل کالونی بن سکتا ہے۔ اگر آپ ڈیجیٹل انقلاب سے چوکتے ہیں، ہماری بڑی کمپنیاں چینی سرمایہ سے کنٹرول ہو جائیں گی جو کافی خطرناک ہے۔

image


امریکہ اور چین کی جانب سے ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے ممکنہ نتائج کا ذکر کرتے ہوئے منی پال ورلڈ ایجوکیشن کے چیئرمین موہن پئی نے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ڈیجیٹل کالونی بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، 'امریکہ اور چین کے درمیان ڈیجیٹل طور پر دبدبے کو لے کر جنگ ہیں۔ اور ہندوستانی سرمایا کار کیلیفورنیا میں زمین جائداد خرید رہے ہیں۔

دنیا کی تیسری سب سے بڑی 'اسٹارٹپ ایکو سسٹم' والے ملک بھارت نے 8-10 ارب ڈالر کا سرمایہ حاصل کیا ہے، جس میں ہندوستانی سرمایہ محض 50 کروڑ ڈالر ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ہندوستانی سرمایہ کار بغیر کچھ نئی تخلیق کئے ہی اپنا حصہ چاہتے ہیں۔' انہوں نے ہندوستانی سرمایہ داروں سے رقم کی سرمایہ کاری کے لحاظ سے اس رخ میں تبدیلی لانے کی ترغیب دی۔

ادھر دوسری جانب ہندوستانی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ (سیبی) ابتدائی سطح کے اسٹارٹپ ماحول کو فروغ دینے پر غور کر رہا ہے۔ ریگولیٹر کی منصوبہ بندی وینچر کیپیٹل یونٹوں کے لئے مینمم اینجل فنڈ سرمایہ کاری کو موجودہ 50 لاکھ روپے سے کم کر 25 لاکھ روپے کرنے کا ہے۔ سیبی شاید اپنی سرمایہ کاری قابل فنڈ کا 25 فیصد تک انجلہ فنڈوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے طور پر کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ یہ متبادل سرمایہ کاری فنڈوں (اے آئی ایف) کی طرز پرہوگا۔ ذرائع نے کہا کہ اس سے فنڈوں کو مختلف علاقوں میں اپنے خطرے کو بانٹنے میں مدد ملے گی۔

بہت سے اس طرح کے اسٹارٹپس ہیں جنہیں آغاز میں منظوری کے لئے کم رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں اس حد کو کم کرکے 25 لاکھ روپے کرنے سے اس طرح کی کمپنیوں کو فائدہ ہو گا۔