مجھے لگتا تھا کہ میں کمار گورو اور ال پچینو کے مشابہ ہوں شاہ رخ

مجھے لگتا تھا کہ میں کمار گورو اور ال پچینو کے مشابہ ہوں شاہ رخ

Tuesday March 01, 2016,

3 min Read

سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں میں آنے سے پہلے ان کا خیال تھا کہ وہ بالی ووڈ اداکار کمار گورو کی طرح نظر آتے ہیں اور بعد میں انہیں لگا کہ ان کا عکس ہالی وڈ کے مشہور اداکار ال پچینو کے سے ملتا جلتا ہے۔

اپنی آنے والی فلم '' فیان '' میں خان سوپر اسٹار آرین کھنہ اور ان کی طرح ہی نظر آنے والے ان کے پرستار گورو دونوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

'' فیان '' کے ٹریلر لانچ پر شاہ رخ نے کہا،

'' شروع میں مجھے لگتا تھا کہ میں کمار گورو: اداکار راجندر کمار کے بیٹے: کی طرح لگتا ہوں ۔۔ اور وہ پہلے ایسے ستارے تھے جن سے میں ملنا چاہتا تھا۔ تب مجھے بے حد خوشی ہوتی تھی کہ میں کمار گورو کی طرح اچھا لگتا ہوں۔ پھر کچھ دن بعد مجھے محسوس ہوا کہ میں امریکی اداکار ال پچینو ک کی طرح لگتا ہوں۔ ''

شاہرخ خان نے کہا، '' اب 50 کی عمر میں میں خود کو اپنے باپ کی مانند محسوس کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب میں خود کو خود کی طرح محسوس کروں گا۔ '' '' فیان '' گورو( شاہ رخ خان) نام کے ایک نوجوان کی کہانی ہے جس کی دنیا سوپر اسٹار آرین کھنہ( شاہ رخ خان) کے ارد گرد گھومتی ہے جسے وہ: گورو: اپنا کا خدا کہتا ہے۔

image


دہلی کی گلیوں سے نکل کر گورو اپنے خدا یعنی آرین کھنہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے خواب کے شہر ممبئی آ جاتا ہے۔ لیکن جب چیزیں اس کی منصوبے کے مطابق نہیں ہوتیں تب سوپر اسٹار کے تئیں اس کا یہی جذبہ اور محبت خطرناک سنک میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ '' فیان '' کے کردار کو '' خوف ''اور '' بازیگر '' سے مختلف بتاتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ یہ جسمانی طور پر بہت مشکل کردار تھا کیونکہ فلم میں انہیں ایک 24 سال کے نوجوان اور ایک سوپر اسٹار کا ڈبل رول ادا تھا۔

شاہ رخ نے کہا،

'' میں فلموں کا پرستار ہوں۔ اس جگہ رہ کر مجھے بہت مزا آتا ہے۔ '' یہ پوچھے جانے پر کہ اگر ان کا بھی سامنا گورو جیسے پرستار سے ہو تو وہ کیا کریں گے، اداکار نے کہا کہ وہ اس کے پاس بیٹھیں گے اور اس سمجھائیں گے۔''

انہوں نے کہا، '' میں ایک پرستار کو سمجھتا ہوں ۔۔ اور چاہت بہترین چیزوں کے لئے ہونی چاہئے۔ جیسے کہ آپ سچن تندولکر، امیتابھ بچن، ثانیہ مرزا کی اچھی باتوں کو سیکھ سکتے ہیں۔

شاہ رخ نے نے کہا،

''29 فروری چار سال میں ایک بار آتا ہے اور پہلی بار یش راج فلمز کے پروڈیوسر نے اپنے اسٹوڈیو میں شائقین کو آنے کی اجازت دی۔ آدتیہ چوپڑا نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ وہ مجھے چاہتے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ میں اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتا ہوں۔ ''

یہ فلم 15 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

    Share on
    close