نئے اسٹارٹپس کےلیے سرکار نے شروع کیا نیا ایکوسسٹم


نئے اسٹارٹپس کےلیے سرکار نے شروع کیا نیا ایکوسسٹم

Monday January 25, 2016,

3 min Read

ملک کے نوجوان اپنے لیے روزگار تلاش کرنے کی بجائے خود کا اپنا بزنس شروع کریں- اس کے لئے سرکار نے دلی میں اسٹارٹپ انڈیا پروگرام منعقد کیا- اس میں رضاکاروں کے ایک پینل نے مثبت اندازِ فکر پیدا کرنے کےلیے ایک پروگرام 'اسٹارٹپ انڈیا مشن' تیار کیا - سرکار نے کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ اسٹارٹ اپ آنے والے وقت میں نئے روزگار خود پیدا کرے- یہ صرف سوچ اور آئیڈیا سے ممکن نہیں ہے - کسی بزنس کو شروع کرنا آسان کام نہیں ہوتا اس لئے سرکار سے گزارش ہے کہ وہ اپنے قاعدے قانون میں لچک پیدا کرے، تبدیلی جیسے ٹیکس میں چھوٹ ، وقت پر رجسٹریشن وغیرہ جیسی سہولیات مہیا کرےگی۔

image


الیکٹرانک و آئی ٹی سکریٹری جے ایس دیپک کا کہنا ہے کہ اسٹارٹپ کو مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے کاروبار کرنے کےلیے اجازت ، ٹیکس سے متعلق معاملے ، ڈیجیٹل انڈیا کےلیے فنڈ ،زرمبادلہ وغیرہ اسٹارٹپ شروع کرنے کےلیے میٹرو جیسی پریشانیاں ہوتیں ہیں - اس مسئلے پر کارپوریٹ افئیر سکریٹری تپن رےکا کہنا تھا "ہمیں کمپنیوں کے رجسٹریشن کا کام مہارت کے ساتھ کرنا ہوگا - کسی بھی کمپنی کو آخری شکل دینے سے پہلے 39 اصولوں کو اپنانا ہوگا - تاکہ ہم نئے سرے سے اس کام کو کرسکے - 24 گھنٹے کے اندر رجسٹریشن سے جڑے کام مکم ہوجائیں۔

وزیر برائے چھوٹے بڑے و درمیانہ کاروبار کلراج مشرا نے اگست میں بتایا تھا کہ ان کی وزارت میں 652 اضلاع کا سکلپ میپنگ پروجیکٹ کے تحت انڈسٹری نے پروفائل تیار کیا تھا - کلراج مشرا کے مطابق یہ معلومات کسی بھی نئے کاروبار کےلیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے- کوئی بھی اپنی ضرورت کے لحاظ سے سب سے اچھی جگہ کا انتخاب کرسکتا ہے۔

وزارت برائے چھوٹے بڑے و درمیانہ کاروبا رکے سکریٹری ڈاکٹر انوپ۔ کے ۔پجاری کا کہنا تھا کہ" آپ تب تک پریشان نہیں ہوسکتے جب تک آپ خود مسئلے کا حل تلاش نہ کرلیں اور مسائل کو صحیح طریقے سے حل نہ کرلیں ۔ "

اسٹارٹ اپ کو بازار کی پیچیدگی سے بچانے کےلیے اپنے سخت قاعدے قانون میں تبدیلی لاتے ہوئے سیبی نے جون میں اعلان کیا کہ وہ نئے اسٹارٹپ سرمایہ کار کو آن لائن بولی لگانے کےلیے پبلک آفر دیں گے - نئے اسٹارٹپ کوفنڈ جمع کرنے میں آسانی ہوگی- آسان قوانین کے ساتھ وہ کمپنی کو بازار کی فہرست میں شامل کرواسکتے ہیں –

نئے اصلاحات کے تحت سیبی نے اسٹارٹپ کو متبادل پونجی جوڑنے کےلیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہےجس سے وہ بازار میں زیادہ سرمایہ والے اداروں سے فنڈ حاصل کر سکیں۔ سیبی کے ممبر پرشانت سرن کےمطابق "ہمارے اسٹارٹپ کےلیے ایک تفصیلی منصوبہ موجود ہے- سیبی ایک پلیٹ فارم ہے ۔سیبی نجی ایکٹیوٹی فنڈ کی مدد سے ایک معاون منچ ہے- جب کوئی کاروباری معلوم کرنا چاہے کہ طلباء کےلیے میٹروشپ کا انتظام ہے یا نہیں تو سائنس ، تکنیک اورانکیو بیٹر ہمارا ساتھ دے رہے ہیں - ان کی مدد سے ہم اسکول کالج آئی ٹی آئی ، دیگر جگہوں تک اپنی پہنچ بنانا چاہتے ہیں - اچھے منصوبے تیار کرنا چاہتے ہیں - تاکہ یہ پتہ چلے کہ ہمارا یہ آئیڈیا کتنا کارگر ثابت ہوسکتا ہے- بھارت سرکار اسٹارٹپ کےلیے بہتر ایکو سسٹم بنانے کی کوشش کررہی ہے- اس موقع پر یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ ملک کے ہر گوشے میں اس تعلق سے بیداری پیدا ہو - اب بھی ٹئیر 2 ٹیئر 3 پلان سے شہروں میں رہنے والے کاروباری نا واقف ہیں ۔

تحریر: ہریش بِشٹ

مترجم: ہاجرہ نور احمد زریابؔ