'آئی کین فلائی'۔۔ کیونکہ زندگی پر سب کا مساوی حق ہے

'آئی کین فلائی'۔۔ کیونکہ زندگی پر سب کا مساوی حق ہے

Saturday December 26, 2015,

6 min Read

ایک مخصوص معذور بچے کی ماں ہونے کی وجہ سے مینو بدھیا ان لوگوں کی ضرورتوں سے واقف ہے، جو اس شعبے میں جدوجہد کررہے ہیں۔ ان کے ذاتی تجربے نے انہیں نفسیاتی ارتقاء کے لیے addlife ایڈ لائف کی بنیاد ڈالنے کی تحریک دی۔ کلکتہ میں اپنی طرز کے اس پہلے مرکز میں 30 سےزیاده مینٹل ہیلتھ پرو فیشنلس، کلینکل اور غیر کلنکل ، دونوں ہی معاملات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں۔ مینو کے الفاظ میں

image


"میں طویل عرصہ سے اپنے اسپیشل چائیلڈ پراچی کے مستقبل کو لے کر فکر مند تھی۔ مجھے فکر تھی کہ وہ خصوصی دیکھ بھال کی محتاج بچی ہے ۔ وہ جب بڑی ہوگی تو کیا کرے گی ؟ کیا میں اسے ٹی وی دیکھنے سے منع کر سکوں گی ؟ یا شام کی چہل قدمی پر جانے سے منع کروں گی ؟ میں نہیں چاہتی تھی کہ میری بیٹی اتنی سست ہو اور میرے دماغ میں صرف میری بیٹی ہی نہیں تھی۔ "


انہیں خیالات میں الجھی تھی تب مینو کے دماغ میں اک خیال آیا کہ مخصوص قسم کے معذورنوجوانوں کو خود شناس بنایا جائے جو خود کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔ انہیں بھی سماج میں اک مقام ملنا چاہئے جس کے وہ حقدار ہیں۔ مینو محسوس کرتی ہیں کہ انہیں اس حد تک آزادی دینے کے لیے ٹریننگ دی جاسکتی ہے کہ وہ کسی shelter work place میں سروس کرسکیں۔ کچھ اچھے بچے تو نگر پالیکا میں بھی نوکری کرسکتے ہیں۔

اب یہ ہمارے سماج کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں قبول کرے، انہیں ان کی صلاحیتوں کے لحاظ سے نوکری کے مواقع فراہم کرے۔ ان کے لئے سرکاری ملازمتوں میں بھی ریزویشن ہونا چاہئے جیسا مغربی ممالک میں ہوتا ہے۔ مینو کی دلچسپی ہمیشہ سے انسانی دماغ اور میڈیکل سائنس کی پڑھائی میں رہی اور انہوں نے کوگنیٹو بیہیویئر تھیرپی اور مثبت برتاو تھیرپی کا کورس بھی کر رکھا ہے۔ وہ اسکولوں اور کالجوں میں طلباء کے مشاور کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ مینو بدھیا کہتی ہیں،

" اپنی چھوٹی بیٹی پراچی کو تھیرپی کونسلنگ کے لیے لے جاتے وقت میں نے دیکھا کہ لوگوں کو الگ الگ سہولتوں کے لیے کئی اسپتالوں کے چکرلگانے پڑتے ہیں اور اس کام کےلیے بہت سا تناؤ آجاتا ہے ۔ تبھی میں نے ایک ون اسٹیپ کلینک کی بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا۔ یہاں دماغی صحت سے متعلق ہر طرح کی خدمات مہیا کی جاتی ہوں۔"

پچھلے دو سال سے ایڈ لائف کیئرنگ مائنڈس کی 4 ونگس کام کررہی ہیں۔ کلینکل کئیرنگ اینڈ ڈیولپمینٹ اکیڈمی اور مائینڈ اسپیک کلینیکل وینگ سیکرٹرس سائیکو تھیرپی اسپیچ تھیرپی اسٹریس ہیرنگ اور وائس کلینیکل جیسی خدمات کے ساتھ دماغی صحت کی خدمات مہیا کرواتی ہے۔ ٹریننگ اور ڈیولپمینٹ ونگ والدین، ٹیچرس ،طلباء، کارپوریٹ اور دوسرے سماجی ونگ کےلیے اجتماعی طور پر ورک شاپ کا انتظام کیا جاتا ہے تیسرا ونگ یعنی اکیڈمیا پلے تھیرپی، بیہیویئر میڈی فیکیشن، اسپسفک لرننگ ڈس آرڈرس جیسے ٹاپکس پر بنیادی کاونسلنگ کورسیس کے ساتھ ساتھ ئی شارٹ ٹرم کورسیس کا کامیابی سے بندوبست کرتی ہے چوتھا ونگ یعنی مائنڈ اسپیک ایک ا یسا اوپن فورم ہے جو ہر ماہ اجتماعی مضامین پر اسپیک - فری سیشن کا بندوبست کرتا ہے۔ یہاں زندگی کے ہر شعبےسے جڑے لوگ حصہ لے سکتے ہیں اور بر موقع اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ ایڈ لائف کئیرنگ مائینڈس کی فاونڈر ڈائریکٹر مینو بدھیا کہتی ہیں،" ہم لوگ پانچویں وِنگ 'آئی کین فلائی" کو متعارف کروانے جارہے ہیں۔ اسے خصوصی طورپر خصوصی ضروریات کے حامل نوجوان بالغوں کے لئے ڈزائن کیا گیا ہے جنہیں مفید پیشہ ورانہ کاموں کے لئے تحریک دلانے کی ضرورت ہے۔ اس سے ان کا علم بڑھے گا اور جس سے انہیں احساس ہوگا کہ انہوں نے سماج کے تئیں کچھ کیا ہے اور کچھ مفید کام کیا ہے۔ ہم پُر امید ہیں کہ جو لوگ یہ ٹریننگ حاصل کریں گے وہ بعد میں اپنے گھروں سے آن لائن کام کرسکیں گے یا ایسے پروڈکٹ بنانے میں تعاون کرسکیں گے جنہیں بازار میں بیچا جاسکے۔ ہم' آئی کین فلائ' کےمنتخب ہونے والے ہر انسان کے چہرے پر مسکراہٹ لاسکیں اور ان کے بہتر مستقبل کی امید کرتے ہیں

'آئی کین فلائی' کا مقصد خصوصی ضروریات کے حامل بالغین (15 برس سے زیادہ عمر کے نوجوان) کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کروانا ہے جہاں وہ اپنی دلچسپیوں اور اپنے ایپٹی ٹیوڈ کے بارے میں جان سکیں ، مختل کرئیر متبادلات کے بارے میں بیداری حاصل کریں اور جس سے وہ ایک اچھے مستقبل کے لئے مطلوبہ ہنر کو تربیت کے ذریعے فروغ دے سکیں۔ تربیت سے انہیں محض معاشی لحاظ سے ہی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ یہ ان میں ایک نیا زاویہ نگاہ بھی پیدا کرے گی اور انہیں مسابقت کی دنیا میں خود کفیل بنائے گی۔ مینو بتاتی ہیں،"یہ ایک خصوصی طور پر تیار کردہ نصاب ہے جسے ان پیشہ ور افراد نے بنایا ہے جو خصوصی ضروریات کے حامل نوجوانوں کے ساتھ برسوں کام کرچکےہیں۔ یہ نصاب تمام مخصوص معذورین کی بغیر کسی امتیاز و فرق خدمت کرتا ہے۔ ایسے بالغ دھیرے دھیرے مہارت پر مبنی کاموں کو سیکھ سکیں گے اور ہمارے پروڈکشن یونٹ کا حصہ بن سکیں گے یا اپنے گھر یا سیٹ اپ پر آزادانہ طور پر کام کر سکیں گے۔ چونکہ الگ الگ لوگ الگ الگ رفتار کے حامل ہوتے ہیں لہٰذا ایڈلائف کیئرنگ مائنڈس کے اساتذہ اور انسٹرکٹرس انہیں ان کی اپنی رفتار سے سیکھنے میں مدد کریں گے۔ اساتذہ اور انسٹرکٹرس معاونت سے پُر اور پُر جوش ماحول بنانے میں مدد کریں گے۔ "

'آئی کین فلائی' صرف اسکیل بلڈنگ کےلیے پلیٹ فارم مہیا نہیں کرتا بلکہ مخصوص ضروریات والے ان نوجوانوں کے والدین اور سرپرستوں کو کچھ سکون بھری سانسیں بھی مہیا کرتا ہے بھی مہیا کرواتا ہے ۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اگر دیکھ بھال کرنے والے بلاناغہ طور پر اپنے کام سے کچھ وقت کے لئے خود کو الگ نہیں کرتے ہیں تو ان کے کام کا معیار متاثر ہوسکتا ہے۔ مینو ایڈ لائف کیئرنگ مائنڈس کی توسیع کر رہی ہیں اور اپنے خوابوں کو شرمندہء تعبیر کر رہی ہیں۔ آج ان کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ مینو کی بڑی بیٹی پرِیمَ بھی اب ان کے اس مشن میں ان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ مینو کی بیٹی پراچی نے کچھ دیگر ضرورتوں کے حامل لوگوں کے لئے کچھ کو بہت ہی حساس بنالیا ہے۔ یہ ایڈلائف کا ہی کمال ہے ورنہ وہ ان کے بارے میں کچھ جان نہیں پاتیں۔ مینو ٹھیک ہی کہتی ہیں


" خدا جو کچھ بھی کرتا ہے، اس کے پیچھے ایک مقصد ہوتا ہے۔ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی مصلحت پوشیدہ ہوتی ہے۔ پراچی کے ذریعے انہوں نے مجھے اپنے طریقے سے سماج کی خدمت کرنے کی تحریک دی۔ میرا خواب اب کافی بڑا ہے۔ خدا کا لاکھ لاکھ شکرہے۔"

تحریر: ساحل

مترجم : ہاجرہ نور احمد زریابؔ