آپ بھی جانئے مشہورفلمی ہستیوں کی ای۔ کامرس سے وابستگی

کسی نے کیااشتہار، تو کسی کی ہے حصہ داری ... اداکارائیں بھی نہیں ہیں اس معاملے میں پیچھے ...کوئی فیشن کی چمک تو کوئی سکھارہاہے ڈانس کے گر...

آپ بھی جانئے مشہورفلمی ہستیوں کی ای۔ کامرس سے وابستگی

Wednesday January 13, 2016,

5 min Read


’جسٹ ڈائل‘ نے جب آئی پی او لانے کا اعلان کیاتھاتب اس کے بانی وی وی ایس منی نے راحت کا سانس لیا۔ کیوں کہ 14سال پرانا ان کا خواب پوراہونے والا تھا۔ اس سے قبل کمپنی نے 2010میں امیتابھ بچن کو اپنا برانڈ امبیسڈر بنایاتھا۔ بدلے میں ان کو 62ہزارشیئر 10روپئے کے دام پر دیئے ۔ جس دن کمپنی کا آئی پی اوفہرست بند ہوااس دن ان شیئروں کی قیمت 3.83کروڑ روپئے ہوگئی۔ جس کے بعد سے وہ مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب یہ قیمت تقریباً 10کروڑ روپئے کی ہوگئی ہے۔

image


اداکار یوں تو اپنی اداکاری کے لئے جانے جاتے ہیں ،لیکن بہت سارے ایسے اداکار ہیں جو اپنا پیسہ نئی کمپنیوں میں لگاتے ہیں ۔ ان اداکاروں میں سلمان خان اور اے آر رحمان سے لے کر کرشمہ کپور،رتک روشن تو شامل ہیں ہی سنی لیون جیسی اداکارائیں بھی اس دوڑ میں شامل ہیں جو یا تو براہ راست سرمایہ کاری کرتی ہیں یا پھر ان کی برانڈ امبیسڈر بن کر کمپنی کی کچھ حصہ داری لے لیتی ہیں ۔ آیئے جانتے ہیں کہ کس اداکار یااداکارہ نے کہاں کتنی سرمایہ کاری کی ہے۔

image


1۔ سلمان خان ، Yatra.com, Being Human

آج کے دن میں یاتراآن لائن ایک اسٹارٹپ نہیں رہالیکن سات سال پہلے اس ٹریول آپریٹر کو امریکی کاروبار نورویسٹ وینچر اور انٹیل کیپٹل نے سہارادیا۔ تب یہ لوگ سلمان خان کو بھی اپنے ساتھ جوڑنا چاہتے تھے۔ اس دوران سلمان فلموں کے لئے کروڑوں روپئے لیتے تھے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ان لوگوں نے سلمان خان کے ساتھ ایک مزیدارڈیل کی اور وہ تھی کہ اشتہار کے عوض حصہ داری۔ جس کے بدلے جہاں سلمان نے کمپنی کے پرموشن اور مارکیٹنگ کے لئے اشتہارکیا وہیں عوض میں ان کو کمپنی کی پانچ فیصد حصہ داری مل گئی۔ جیسا کہ سبھی جانتے ہیں کہ اس کے علاوہ سلمان 'Being Human'نام سے اپنا ایک آن لائن اسٹور بھی چلاتے ہیں ۔ جہاں پر ان کے اس برانڈ کی ٹی شرٹ اور گھڑیاں فروخت کی جاتی ہیں ۔

image


2۔ کرشمہ کپور ، Babyoye.com

کیاآپ جانتے ہیں کہ کرشمہ Babyoye.comکی سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہیں ۔ Babyoye.com ایک ای۔ کامرس اسٹور کمپنی ہے جو بچوں کے سامان بناتی ہے۔ اس کا اہتمام Nest Childcare Services Pvt. Ltd.کمپنی کرتی ہے۔ اس کمپنی میں کرشمہ کے 26فیصد حصص ہیں ۔ جب کہ دوسرے سرمایہ کاروں میں Accel Partnersاور Tiger Globalہیں ۔ کمپنی کا قیام ارونیماسنگھ دیو اور سنجے نندکرنی نے مل کر کیاتھا۔

image


3۔ اجے دیوگن ،Ticketplease.com

Ticketplease.comکا دعویٰ ہے کہ وہ اکیلا ایسا پورٹل ہے جہاں پکچر،کنسرٹ، ڈارامہ اورکھیلوں سے متعلق دوسرے پروگراموں کو مزیدار طریقے سے منعقد کرتاہے۔ اس کام میں فلموں کی تشہیر بھی شامل ہے۔ ’جٹ یملا پگلا دیوانہ ‘ فلم کے پرچار کے موقع پر اجے دیوگن نے Ticketplease.comکو اس کے بانی اور سی ای او جمی مستری کے ساتھ شروع کیاتھا۔ تب اجے دیوگن نے کہاتھا کہ ان کو اس آئیڈیا پر بھروسہ ہے اور وہ اس کے لئے بلاگ لکھنے میں وقت نکالیں گے تاکہ وہ اپنے مداحوں سے اور قریب آسکیں ۔ حالاں کہ چار بلاگ لکھنے کے بعد اسے بند کردیاگیا۔

image


4۔ شیکھر کپور،اے آر رحمان ، Qyuki

دومشہور تخلیقی دماغ والے شیکھر کپور اور اے آر رحمان بھی سوشل میڈیا میں دستک دے چکے ہیں ۔ Qyuki Digital Media Pvt. Ltd.کے توسط سے۔ 2012میں Qyuki نے سوشل میڈیا کے توسط سے ہندوستانی نوجوانوں کو نئے طریقے سے جوڑنے کی کوشش کی۔ حالاں کہ ابتدامیں سسکو نے اس میں تھوڑی بہت سرمایہ کاری کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ Qyukiکا پلیٹ فارم سسکو نے ہی تیار کیا۔ بعد میں اس کے آرٹیکل لکھنے میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

image


5۔ سزین،ملائکہ ،بپاشا، The Label Corp

The Label Corp کاقیام پریتا سکھنتر نے کیاتھا۔ جو مشہور ہستیوں کی مہارت کو اپنے ساتھ جوڑکر ہندوستان کی پہلی ایڈیٹوریل ای ۔ کامرس برانڈ بنانا چاہتے تھے۔ آج ان کی کمپنی کےتین برانڈ بازار میں ہیں ۔ یہ ہیں The Home Label،سزین خان کے ساتھ،The Closet Label،ملائکہ اروڑا خان کے ساتھ اور The Trunk Label،بپاشا بسو کے ساتھ۔

6۔ رتک روشن، 2نامعلوم اٹارٹپ

فلمی صنعت سے وابستہ ذرائع کے مطابق رتک روشن نے دو اسٹارٹپ میں سرمایہ کاری کی ہے،جن کا اب تک انکشاف نہیں ہواہے۔ اس کے باوجود خیال کیاجارہاہے کہ ان میں سے ایک آن لائن ریٹیلر ہے اور دوسراحال ہی میں بنائی گئی کمپنی ہے۔ جو کھیل اسٹیڈیم کی عمارتیں بنانے کے کام سے وابستہ ہے۔

image


7۔ مادھوری کشت نینے، Dance with Madhuri

مادھوری دکشت نے انٹرنیٹ کی طاقت کا صحیح استعمال کیا آن لائن ڈانس اکیڈمی کھول کر۔ Dance with Madhuriکے توسط سے۔ اس کا مقصد ہے ایسے لوگوں کی مدد کرنا جو ڈانس اور کسرت کے زریعے فٹ رہنا چاہتے ہیں ۔ ڈانس ایک ایسا ذریعہ ہے جو نوجوانوں کو اپنی جانب زیادہ ملتفت کرتاہے اور وہ اس کے لئے یو ٹیوب کا سہارالیتے ہیں ۔

8۔ سنی لیون ، IMBesharam.com

سنی لیون ایک آن لائن ایڈلٹ اسٹور IMBesharam.comکا چہرہ ہیں ۔ اسے ستمبر 2012میں لانچ کیاگیاتھا۔ اس اسٹور میں مختلف قسم کے ایڈلٹ ٹوائے ،لنگریز،ایڈلٹ سامان،کپڑے،میک اَپ کی اشیاء،فٹ ویئر ،پارٹی ویئر کپڑے اور دوسری چیزیں ملتی ہیں ۔

9۔ ڈنو موریا ، Coolmaal.net

ڈنو موریاCoolmaal.netکے ذریعے ای ۔ کامرس ویب سائٹ سے جڑے، جوفلم مارکنڈائزنگ ضرورت پر زور دیتی ہے ۔ یہ ویب سائٹ فلموں کی تشہیر کرتی ہے۔ انھوں نے اب تک باڈی گارڈ ،زندگی نہ ملے گی دوبارہ جیسی کئی فلموں کے لئے کام کیاہے۔

image


10۔ شلپاشیٹی ، Grouphomebuyers

اداکارہ شلپاشیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا معاون بانی ہیں ایک پراپرٹی ویب سائٹ Grouphomebuyers کے ۔ اس ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ اس نے اب تک 200 کنبوں کو نہ صرف پراپرٹی تلاش کرنے میں بلکہ کم دام میں دلانے میں بھی مدد کی ہے۔ Grouphomebuyersجلد ہی ملک کے بڑے شہروں میں ایک نیا رہائشی پروجیکٹ لانے والے ہیں ۔ اس ویب سائٹ کے توسط سے لوگ اس رہائشی منصوبے میں سستے دام پر خریداری کرسکیں گے۔

قلمکار : ہریش بشٹ

مترجم : محمد وصی اللہ حسینی

Writer : Harish Bisht

Translation by : Mohd.Wasiullah Husaini