100rupis.com پر جائیں اور پیسے کمائیں

100rupis.com پر جائیں اور پیسے کمائیں

Monday December 28, 2015,

6 min Read

امریکہ سے تعلیم مکمل کرکے لوٹے کیرتی کدم کو سماجی لحاظ سے کچھ نیا اور منفرد کرنے کی چاہ تھی ۔ وہ نوکری کی جھنجٹ میں نہیں پڑناچاہتے تھے بلکہ کچھ ایسا کام کرنا چاہتے تھے جس سے ان کی معاشی لحاظ سے بھی مدد ہو اور سماج کو بھی فائدہ ہو ۔

image


یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جہاں لوگ 100 روپے میں اپنا پروڈکٹ خرید یا فروخت کرسکتے ہیں۔ بس انہیں اس سائٹ پر اپنا رجسٹریشن کروانا ہوتا ہے۔ اس سائٹ پر کوئی شخص خریدار یا فروخت کنندہ بن سکتا ہے۔ اس ویب سروس کو استعمال کرنے کے لئے یا تو آپ کو سو روپئے دینے ہوتے ہیں یا پھر اس کی تعداد سو سے ضرب شدہ ہو۔ اس کے علاوہ آپ کو واضح طور پر یہ بتانا ہوتا ہے کہ یہ پروڈکٹ کیا ہے اور اس کی ادائیگی آپ کب تک اور کیسے کریں گے، تاکہ خریدار اسے بہ آسانی حاصل کرسکیں۔ خریدار اس ویب سروس پر اپنی مطلوبہ خدمات بہ آسانی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ کسی ای کامرس ویب سائٹ کی طرح ہی کام کررہی ہے ۔

image


دسمبر 2013 میں کیرتی نے ایک دفتر خریدا اور وہاں سے انہوں نے 'مائنٹ ٹیک" نامی ویب سروس کی شروعات کی۔ کیرتی کو پورا بھروسہ تھا کہ انہیں کچھ پروجیکٹ امریکہ سے ملیں گے اور کچھ پونہ سےلیکن ان کی امید کے برخلاف ا نہیں پروجیکٹس ملنے میں ناکامی ہوئی جس کے بعد کیرتی نے کچھ ایسا کام کرنا چاہا جو ہندوستانی بازار کے ساتھ ساتھ عام لوگوں سے جُڑا ہو اور ان کی ضروریات کی تکمیل کرتا ہو اور ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہو۔ ان کے دماغ میں ایک نیا آئیڈیا آیا جس کے تحت کیرتی نے 'ہنڈریڈ روپیز ڈاٹ کام کی بنیاد رکھی۔

کیرتی شروع سے ہی مختلف ویب سائٹس کے لیے آزادانہ طور یعنی فری لانسر کے طور پر کام کرچکے ہیں ۔ انہیں اپنی سہولت کے لحاظ سے کام کرنے میں دلچسپی ہے اور فری لانسنگ ہی یہ موقع فراہم کرتی ہے۔ اسی کے ساتھ معاشی لحاظ سے بھی مدد حاصل ہوجاتی ہے ۔ انہیں اپنے گھر میں رہ کر ہی آزادانہ طور پر اپنی سہولت کے اعتبار سے کام کرنے میں لطف آتا ہے۔

image


فری لانسنگ کی گنجائش والی ویب سائٹس ہمیشہ سے ہی کیرتی کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں۔ اسی لیے کیرتی نےطے کیا کہ وہ ہندوستانی بازار کو مد نظر رکھ کر اسی طرح کی کئی سائیڈس بنائے گے اس درمیان کیرتی کو کئ لوگ ایسے بھی ملے جو کمپیوٹر کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے بھی بڑی قیمت ادا کرنی ہوتی تھی جبکہ وہی چیزیں کم قیمت میں ہوسکتی تھیں۔

کیرتی نے خاص انہیں لوگوں کو مد نظر رکھ کر یہ سائیڈ تیار کی تمام کام موزوں اورمناسب قیمت پر ہوجائے کچھ مہینے کی سخت محنت کے بعد کیرتی نے اپنی ٹیم کی مدد سے 100rupis.com نامی ویب سائیڈ تیار کی انہیں لوگوں کو صرف یہ سمجھا نا تھا کہ ناصرف یہ سرویسز سستی ہے بلکہ کافی کار آمد بھی ہے کیونکہ عام طور پر کمپنیاں لوگوں کو سستے مال تو دے دیتی ہے لیکن انہیں کولیٹی سے سمجھوتا کرنا ہوتا ہے۔

100 روپیہ ہندوستانی لحاظ سے موزوں و مناسب قیمت ہے جیسے ہر کوئی آسانی سے افورڈ کرسکتا ہے اب گراہکوں کو بھی چھوٹے کاموں کےلیے زیادہ روپیہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں اور ساتھ ہی انہیں سرویسیس کےلیے روپیہ دینا ہوگا جیسے وہ استعمال کرنا چاہتے تھے اس سے کئی نئے بیوپاریوں کے جڑنے کے بھی امکانات ہیں جو لوگ بے روزگار ہے انہیں بھی روزگار مہیا ہوگا۔

image


فری لائینز کام کا ا یک بہترین ذریعہ بن گیا اس کی مدد سے بہت ساری آسانیاں پیدا ہو جائے یہ آئیڈیا ہر کسی کو خود کفیل بنا رہا تھا ۔ ساتھ ہی کیرتی چھو ٹی چھوٹی باتوں پر اص توجہ دے رہے تھے اس ویب سائیڈ کیوجہ سے نہ خرید ار کو کوئی پریشانی ہوں گی نہ ہی بیو پاری کو

ویب سائیڈ کے ایڈمن اور انکی ٹیم اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں گی کہ کونسا ایکشن قبول کرے اور کونسا نہیں یہ لوگ طے کرتے ویب سائیڈ پر کوئی بھی غلط پوسٹ نہ کرے جو بھی چیز دکھائی جائے وہ فیک نہ ہو انٹرنیٹ کی وجہ سے ایسا ممکن ہے لیکن یہاں تمام چیز وں کو چیک کیا جائے گا 100rupis.com ناصرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں اپنا لوہا منوارہا ہے حال ہی میں کچھ فری لائنز سے انکا مقابلہ بڑھ گیا ہے بڑی بڑی کمپنیاں بھی اس میدان میں طبع آزمائی کررہی ہیں اسکے علاوہ ای کامرس کا بھی ہندوستان میں کافی بول بالا ہے جسکی وجہ سے نئی نئی کمپنیاں فری لائنز کی تلاش میں رہتی ہیں جو کم بجٹ میں اپنا کام کرواسکے ایسے میں 100rupis.com بہت فائدہ مند سائیڈ بن کر ابھر رہی ہے یہ لوگ ناصرف خریداروں کو اچھی سروس مہیا کررہے ہیں بلکہ فری لائنز کو بھی اچھی کمائی حاصل ہورہی ہے نوجوان بھی اس ویب سائیڈ سے فائدہ حاصل کرکے اپنے ہنر سے پاکٹ منی نکال رہے ہیں اس کے علاوہ ریٹائرڈ لوگ ,عام دیہاتی جوان, گھریلو عورتیں اور چھوٹے بیوپاری بھی اس سائیڈ کی مدد سے روپیہ کما رہے ہیں خاص طور سے وہ عورتیں جو تعلیم یافتہ ہیں اور گھرہی رہ کر کوئی کام کرنا چاہتی ہے وہ ا پنی قابلیت کے لحاظ سے یہاں روپیہ کما سکتی ہے 100rupis.com دیہات میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں تا کہ لوگ اپنے خالی وقت کا صحیح استعمال کرسکے اور ا نہیں بھی روپیہ کمانے کے لئے یہ منچ ملے فری لائنز کو پچھلے کچھ عرصے سے لوگوں سے کافی ریسپانس ملا ہے کیونکہ یہ بیوپار کا عمدہ طریقہ ہے ۔ 100rupis.com بہت زیادہ مشہور ہوچکی ہے کیرتی کا ماننا ہے کہ جو ایک بار ہماری ویب سائیڈ پر آئے گا وہ خود مکمل طور سے اسکا ہوجائے گا یہ بات اپنے آپ میں بہت بڑی ہے۔

100rupis.com ابھی خود ساختہ ایک فرم ہے اور پھر بھی وہ اسٹارٹ اپ کمپنیوں کی مدد کررہی ہے 2020 تک 100rupis.com یہ فرم ایک میلین یوزرس سے جڑنے کا گمان رکھتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کیرتی یہ چاہتے ہیں کہ ہر یوزرس کی کم ازکم دس ہزار روپئے ماہانہ انکم ہو۔