دہلی میں کھلے گا دنیا کا معروف موم میوزیم 'میڈم تُساد

دہلی میں کھلے گا دنیا کا معروف موم میوزیم 'میڈم تُساد

Saturday November 14, 2015,

2 min Read

ہندوستانی اداکاروں کے لئے برطانیہ کاموم میوزیم 'میڈم تُساد کافی پرکشش رہا ہے۔ اب اس کی ایک شاخ ہندوستان میں بھی ہوگی۔ ہندوستان برطانیہ ثقافتی سال 2017 کے دوران بالی ووڈ ستاروں کے لئے دنیا کے معروف موم میوزیم 'میڈم تُساد' کی نئی شاخ اب دہلی میں کھلے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی برطانیہ کے پہلے دورے پر ہیں۔

image


لندن میں واقع اس معروف موم میوزیم میں جن مشہور فنکاروں کے مجسموں کی نمائش کی گئی ہے ان میں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن سے لے کر کٹرینہ کیف کا نام بھی شامل ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے اعلان کے مطابق، 2017 کے ثقافتی تبادلے کے تحت ہندوستان میں برطانوی میوزیم کے نایاب خزانے میں سے کچھ چیزیں، جیسے شیکسپیئر کی فرسٹ فولیو اور میگنا کارٹا کی ایک کاپی نمائش کے لئے بھیجی جائے گی۔ سال کے دوران برطانیہ میں ہندوستانی جشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

کیمرون نے بتایا، '' ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان منفرد شراکت داری اقتصادی معاہدوں کے علاوہ شیکسپیئر اور بالی ووڈ تک جا پہنچی ہے۔ ہم دنیا کے بہترین ثقافتی تبادلے کاروں میں سے ہیں - اور اب وقت آ گیا ہے کہ ساتھ مل کر اس کا جشن منایا جائے۔'' برطانوی لائبریری اپنے جنوبی ایشیائی ریکارڈ کے 2,00,000 صفحات کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تبدیل کر رہا ہے تاکہ 1714 سے 1914 تک کی ہندوستانی کتابوں کو دنیا بھر میں آسانی سے دستیاب کیا جا سکے۔

ہندوستان کا اہم میوزیم 'سی ایس ایم وی ایس ممبئی' برطانوی میوزیم سے کچھ چیزوں کا استعمال کرے گا۔

Share on
close