گڑگاؤں کا ایک اسٹارٹ اپ جواعتماد بحال کررہا ہے آٹو ورکشاپ کے ساتھ

گڑگاؤں کا ایک اسٹارٹ اپ جواعتماد بحال کررہا ہے آٹو ورکشاپ کے ساتھ

Friday March 11, 2016,

5 min Read

جس کی بھی کار ہوتی ہے وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ اسے ٹھیک کرنا کتنا مشکل کام ہوتا ہے - خاص طور پر جب کسی انجان انسان کے ہاتھ میں اپنی کار دینا ہو تب کسی کار مالک کےلیے پریشان کن مرحلہ ہوتا ہے - کیونکہ کار مالک اور ورکشاپ کےدرمیان اعتماد کی کمی ہوتی ہے- کار مالک عام ورکشاپ سے کار اس لیے درست نہیں کرواتے کیونکہ انہیں ہمیشہ لٹے جانے کا خدشہ ہوتا ہے - وہیں کمپنی کی سروس کافی مہنگی ہوتی ہے - دونوں ہی حالت میں گراہک مطمئن نہیں رہتا-


image


 نوین پرتاپ سنگھ خود کار پسند لرتے ہیں - ان کو بھی کئی مرتبہ ان حالات سے دوچار ہونا پڑا - ہر بار وہ سوچتے تھے کہ جب بھی ورکشاپ میں اپنی کار سدھارنے کےلیے لے جا ئیں تو انہیں بہتر سہولتیں فراہم ہوں - اس طرح کے خیالات جب انہوں نے اپنے بچپن کے دوست ابھیجیت کے سامنے رکھے تو وہ بھی ان سے متفق تھے - اس کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ ان حالات سے وہ اکیلے دوچار نہیں بلکہ ہر انسان ہے - انہوں نے سوچا کیوں نہ ایسا پلیٹ فارم تیار کیا جائے جہاں کار مالک کو معیاری سہولت بھی ملے اور اعتماد بھی - نوین اور ابھیجیت کے پاس حفاظتی ہائی وے کا تجربہ تھا وہ دونوں ساتھ مل کر اس کام کو کرنا چاہتے تھے -

اوٹو موبائل ریپئرنگ سیگمنٹ اسی لیے اکتوبر 2005 میں دونوں نے مل کر ایک گروپ تیار کیا - اس کا نام کار ایکسپرٹ رکھا - اور لوگوں تک بہترین سروس فراہم کی ان کا دعوی ہے کہ سسستی واجبی سہولتیں فراہم کررہے ہیں - نونیت کا کہنا ہے کہ ایسے ورکشاپرہم جن پر بھروسہ نہیں کرتے مصدقہ ورکشاپ ان کا متبادل ہے- ہم ان مقاصد پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جن کی کار مالک ہم سے توقع رکھتا ہے- بازار میں نقلی سامان موجود ہے اور کئی لوگ اس کا استعمال بھیکرتے ہیں لیکن ہمارے ایکسپرٹ معیار کے ساتھ سمجھوتا نہیں کرتے ہم اس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں - ان کا کہنا ہے کہ تین ایسے پیرامیٹر ہمارے پاس موجود ہے جو معیار کو متعارف کرواتے ہیں - ہمیشہ معیاری ، نئے طرز کے کل پرزوں کا استعمال کیا جاتا ہے وارنٹی لے ساتھ جس کی وجہ سے ایک ہزار کلو میٹر یا 60 دن کی وارنٹی اپنے گاہکوں کو ہم دیتے ہیں - کل پرزے اصلی ہے یا نقلی اس شناخت کےلیے دیگر ورکشاپ سے موازنہ کرتے ہیں - گیٹ کار ایکسپرٹ نے حال ہی میں باش اور ویلیو کے ساتھ ڈیل کی ہے - نوین کے مطابق کسی بھی قسم کی ڈیمانڈ کو جیسا کہ حادثاتی توڑ پھوڑ کی مرمت، گاڑی کی سروسنگ ، بیٹری ، ٹائر، یا انشورنس تمام کام ہماری ورکشاپ میں بآسانی ہوجاتے ہیں -

یہ ایک ملٹی برینڈ ورکشاپ ہے جو اپنے ان پیمانوں پر کام کرتا ہے جن پر دگر عام ورکشاپ کام نہیں کرتے -کاروبار کو کھڑا کرنا آسان کام ہے لیکن اسے معیاری طرز پر لے کر چلنا مشکل ہے- کبھی کبھی ہم کمیشن کی بنیپر بھی کام کرتے ہیں - پچھلے کچھ ماہ سے کاروبار میں ترقی نظر آرہی ہے - جنوری میں 170 تھی فروری میں امہے 300 تک پہنچ جائے - کمپنی کے مطابق انڈسٹری میں ملٹی برانڈ سروس پروائیڈر کی اہمیت زیادہ بڑھ گئی ہے -

یہ لوگ مستقبل میں نئےدس شہروں میں کاروبار کی توسیع کا اردہ رکھتے ہیں - اس کے علاوہ ٹیکسی ریپئرنگ ، موبائل ریپئرنگ ، اور دیگر مشینوں میں بھی طبع آزمائی کرنے کا ارادہ ہے- نئی تکنیک کے آلات کی مدد سے کار کے مینٹیننس پر بھی نظر رکھی جاسکے- کار ایکسپرٹ نے دس لاکھ ڈالر کےسرمایے کا ٹارگیٹ رکھا ہے تاکہ اس کا استعمال اپنے اس پلیٹ فارم کےلیے کیا جائے جب تک اس میں نیا سرمایہ نہ لگائے -

بازار اور مقابلہ: 

 "بازار کے مقابلے سی آئی آئی ایس ایم اے کے مطابق ملک میں دو ہزار پندرہ اوٹو میٹیک سروس بزنس کا کاروبار تقریبا دو میلین ڈالر کا ہے - جس میں اسپئر پارٹس بھی شامل ہیں - مارچ دو ہزار تیرہ تک ایک سو بہتر میلین سواریاں ملک بھر میں رجسٹرڈ تھے ان میں سے اکیس پوائنٹ پانچ میلین کاریں ، ٹیکسی اور جیپ تھی - گیٹ کار ایکسپرٹ کے علاوہ موٹر ایکسپرٹ ، بمپر ، کارٹی جین اور میری کار جیسی دوسرے کھلاڑی ہیں جن میں آپس میں آگے بڑھ کران کی لگن ، و دلچسپی کا مرکز بن گیا - میری کار کےلیے دو سرمایہ کار ، میری فاسٹر جیک اور راجن آئنڈن انفرادی سرمایہ کے ذریعے شامل کرچکے ہیں -"

پچھلے سال جولائی میں بنگلور کی اوٹو مو بائل سروس کائی جین نے کون یو وی گلو بل فاونڈر کیپٹل نے کون یو وی فارسوئیر اور دوسری کمپنیوں کے ذریعے سرمایہ حاصل کیا اسی طرح دسمبر دو ہزار پندرہ میں بنگلور و میں کام کررہے بمیر کو پانچ لاکھ ڈالر شروعاتی سرمایہ بطور نفع حاصل ہوا اسی شعبے میں دوسرے کھلاڑیوں کے بارے میں نونیت کا کہنا ہے کہ

" جس طرح کی سروس ہمارے پاس ہے اس کے لیے ہم اپنے گاہکوں سے اچھی سروس کا وعدہ کرتے ہیں یہی بات ہمیں دوسرے کھلاڑیوں کے مقابلے آگے رکھتی ہے-"

تحریر: توصیف عالم 

مترجم: ہاجرہ نور احمد زریابؔ

کامیابی کی منزل تک پہنچنے والے ایسے ہی حوصلہ مند افراد کی کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے ’یور اسٹوری اُردو‘ کے فیس بک پیج   (FACEBOOK )  پر جائیں اور ’لائک‘ کریں۔