ہندوستانی فلم انڈسٹری 'میک ان انڈیا' کی بہتریں مثال : شاہ رخ خان

 ہندوستانی فلم انڈسٹری 'میک ان انڈیا' کی بہتریں مثال  : شاہ رخ خان

Wednesday December 02, 2015,

2 min Read

فلم اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی فلم انڈسٹری 'میک ان انڈیا' کی ایک رنگین مثال ہے کیونکہ اس نے سرحدوں کو پار کر دنیا کے ہر کونے میں اپنی ثقافت کو پھیلانے کا کام کیا ہے۔

image


ایسوچیم کی کافی میز بُک لانچ کے موقع پر 'ڈجٹازیشن اینڈ موبلٹی آف میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ ' کے موضوع پر پر اظہارخیال کے دوران شاہ رخ خان نے کہا، '' جب ہم 'میک ان انڈیا' کی بات کرتے ہیں تو ہم ہر اس چیز کے بارے میں بات کرتے ہیں جو ہم ملک میں تیار کرتے ہیں۔ کہیں نہ کہیں شاید خود غرضی سے ۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستانی فلم دنیا خاص طور پربہت خوبصورتی سے 'میک ان انڈیا' کے لئے کھڑی ہے۔ ''

image


شاہ رخ کے مطابق فلمی دنیا ہماری ثقافت کو اپنے جنون اور رنگین طور طریقوں سے آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا '' یہ ہمیں سرحدوں کے آگے لے جاتی ہے، لوگوں کو ہماری ثقافت کے بارے میں بتاتی ہے، ہماری موسیقی کے بارے میں بات کرتی ہے اور کسی نہ کسی طرح ان باتوں کو پھیلانے کرتی ہے جن کے لئے ہندوستان جانا جاتا ہے۔ '' انہوں نے کہا کہ ہماری ہندی، پنجابی، بنگلہ فلموں اور دیگر فلموں کے ذریعے ہمیں امید ہے کہ ایک دن ہم بین الاقوامی ناظرین کے تصورکو بدل دیں گے۔

Share on
close