ایک سال بعد ملک میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 کروڑہوگی

ایک سال بعد ملک میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد  50 کروڑہوگی

Friday February 26, 2016,

2 min Read

امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنی 'گوگل' کے مطابق ہندوستان میں 35 کروڑ لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سے 15.20 کروڑ لوگ انٹرنیٹ کے لئے موبائل کا استعمال کرتے ہیں۔

گوگل اور واكس فاونڈیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد صحافیوں کے ورکشاپ میں گوگل انڈیا کے سٹراٹیجسٹ سرچ کوالٹی آشش كلسی نے کہا کہ ہندوستان میں 35 کروڑ لوگ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں اور ان میں سے 15.20 کروڑ موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

image


انہوں نے کہا کہ سال 2017 تک ہندوستان میں 50 کروڑ لوگ انٹرنیٹ کے صارف ہو جائیں گے اور ان میں سے 40 کروڑ موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کریں گے۔ انہوں نے گوگل کے مختلف ٹولز کے بارے میں صحافیوں کو تفصیل سے بتایا۔

آشش نے کہا کہ ہندوستان میں آج گوگل پر 95 فیصد انگریزی زبان کا استعمال کیا جاتا ہے اور باقی پانچ فیصد استعمال میں تمام ہندوستانی زبانیں شامل ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندوستانی زبانوں میں سب سے زیادہ استعمال ہندی کا ہو رہا ہے اور یہ تیز رفتار سے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا، '' آج جس کے پاس مواد ہے وہ بادشاہ ہے اور گوگل تمام لوگوں کو یکساں موقع فراہم کرتا ہے، بشرطیکہ وہ مواد پختہ ہونی چاہیے. ''