نئے سال میں موٹاپے کو دور کرنا ہے؟ رتو رانی بتائےگی بہترین طریقہ ۔۔۔

نئے سال میں موٹاپے کو دور کرنا ہے؟ رتو رانی بتائےگی بہترین طریقہ ۔۔۔

Monday December 28, 2015,

4 min Read

بھارتی ایئر ٹیل کے سابق اہلکار نے دیا نائب تحفہ ۔۔۔

موٹاپا کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ کیا موٹاپا غیر اعلانیہ طور پر ملک کا قومی مسئلہ نہیں ہے؟ ہر کسی کو اکثر کہتے سنتے ہیں کہ مجھے وزن کم کرنا ہے، مجھے دوڑنا ہے، مجھے جم جانا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ موٹاپے پر مسلسل ریسرچ بھی ہو رہی ہے اور موٹاپا کم کرنے کے لئے بازار میں طرح طرح کی چیزیں ملنے لگی ہیں۔ کچھ ایسا ہی ہوا رتو رانی شریواستو کے ساتھ۔ ۔ رتو رانی کی زندگی کا سفر ایک شاندار پیشہ ورانہ رہا ہے۔ ایک ریڈیو اناونسر کے طور پر 93.5 ایف ایم میں پروگرام کی سربراہ سے لے کر بھارتی ایئر ٹیل کے مارکیٹنگ کے شعبہ میں کام کرنے تک کام کرنے کے علاوہ ان کی ذاتی زندگی میں طبیعت کچھ عرصے تک انتہائی حساس لیکن تھوڑا چڑچڑے پن کی شکار رہی ہے۔ اپنے بچے کی پیدائش کے بعد ان کا وزن اچانک بہت زیادہ بڑھ گیا اور اس وجہ سے وہ ذہنی طور پر پریشان رہنے لگی۔ انہوں نے کئی طرح کی کوششیں کی اور اپنی پرانی جسمانی بناوٹ کو دوبارہ حاصل کر سکیں۔پھر ایک دن وہ کاماب ہو ہی گئی۔

image


یہ ان کی زندگی کا انتہائی مثبت پل تھا اور انہوں نے یہ محسوس کیا کہ اس طرح کے دیگر بہت سے لوگو کو اس سے فائدہ ہو سکتا ہے ۔ رتو کو یقین ہے کہ وہ ان لوگوں کو جو وزن منہا کرنا چاہتے ہیں، زیادہ مؤثر طریقے سے اس کام کے لئے مدد کر سکتی ہیں۔ اور اس طرح کے خیالات کے ساتھ "ObiNo" ایک چلتا پھرتا ویٹ لاس کوچ وجود میں آیا۔

اس کمپنی کا آغاز ایک بڑے بینر "منّا ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ 'کے تحت جنوری 2012 میں کی گئی۔ObiNo ایک موبائل ویٹ لاس کوچ ہے جو کہ خاص طور پر ہندوستانیوں کو محفوظ، صحت مند اور سستے طریقے سے وزن میں کمی میں مدد کرتا ہے۔ رتو اور ان کی ٹیم کا دعوی ہے کہ اس سے بھی وہی نتائج حاصل ہوتے ہیں جو کہ ذاتی تربیت یا ڈايٹيشين کی مدد سے حاصل ہوتے ہیں۔ وہ بتاتی ہیں ۔۔

image


"ہمارے پاس کچھ انتہائی منفرد تريقے ہیں جو ماہرین جیسا کام کرتے ہیں۔ جیسے کہ متعلقہ خوراک کی منصوبہ بندی کے ساتھ ایک فوری اور قابل اعتماد ویٹ لاس کوچ ہے جو آپ کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔"

ایپلی کیشن کی اہم خوبیاں:

کھانے کے لئے تجاویز:

اس ایپلی کیشن میں محل وقوع کی بنیاد کھانے کے لئے تجاویز کی فراہمی ہے۔ صارفین کو ان کے وزن کم کرنے کے مقصد اور ان کی غذا میں کیلوری کی حد پر مبنی ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس صرف میکڈونالڈ میں ہی کھانے کا اختیار ہو تو یہ ایپلی کیشن بتائے گا کہ وہاں کیا کھانا آپ کے لئے مناسب ہو گا۔

غذا کےمنصوبے:

اس ایپلی کیشن کے ذریعے صارف آپ کی عمر، جنس، صحت ، طرز زندگی اور آپ کی پسند کے مطابق فوری طور پر پانچ چھ قسم کی غذاوں کے منصوبے بنا سکتے ہیں۔ استعمال کرنے والا SMS یا ای میل کے ذریعے بھی ویب سائٹ سے غذا کے منصوبے حاصل کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے۔

پانی یاد دہانی (Water Reminder):

بغیر کسی تام جھام اس ایپلی کیشن کا آپ کو مناسب مقدار میں پانی پیتے رہنے کے لئے یاد دلاتا رہتا ہے۔ رتو اعتماد کے ساتھ بتاتی ہیں۔

"ObiNo" فی الحال "TiE -IQ Bootcamp کا حصہ ہے۔ اس ایپلی کیشن کو 50 فیصد سے زیادہ صارفین باقاعدہ ماہانہ استعمال کر رہے ہیں جبکہ 7 سے 10٪ روزانہ استعمال کر رہے ہیں۔ اگرچہ کہ ہماری مصنوعات کا مفت ماڈل بھی ہے، پھر بھی ہم اچھی تعداد میں مفت گاہکوں کو 350 روپے فی صارف کے طور پر حاصل ہوتے دیکھ دیکھ رہے ہیں۔ "

اس ایپلی کیشن نے ایک بہت ہی اچھی شروعات کی ہے اور اس کا ایک بہت ہی واضح مارکیٹ 28 سے 36 سال کے ہندوستانیوں کا ہے، جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی حالت میں جہاں سمارٹ فون بہت تیزی سے اپنی جگہ بنا رہے ہیں، "ObiNo" اس مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی بہترین پوزیشن میں ہے۔


قلمکار: پرکاش بھوشن سینگھ

مترجم: زلیخا نظیر