آئی ٹی صنعت میں خواتین کو لیڈر بنے دیکھنا چاہتی ہیں منیشا

2010 میں منیشا CMU میں LogiNext کے شریک بانی دھرول سے ملیں، لیکن 2013 جولائی میں کافی پیتے پیتے نیویارک میں لاجسٹک کاروبار میں مسائل اور پیچیدگیوں پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے جانا کہ ان چیزوں کا حل انٹرنیٹ پر ہے۔ پھر انہوں نے امریکہ میں اپنے پہلے پروڈکٹ پر کام کرنا شروع کیا۔ 2014 کے آغاز میں وہ امریکہ سے ہندوستان لوٹ آئیں۔

آئی ٹی صنعت میں خواتین کو لیڈر بنے دیکھنا چاہتی ہیں منیشا

Saturday October 08, 2016,

5 min Read

لونگی نیكسٹ (LogiNext) کی شریک بانی منیشا رائسگھانی کے لئے کارنیگی میلون یونیورسٹی (CMU) میں مارک ذكربرگ سے ملاقات زندگی بدل دینے والی تھی۔ "مارک نے اپنے ساتھی شیرل سینڈبرگ (Sheryl Sandberg) کے بارے میں بات کی اور شیريل کا TED talk دیکھنے کے بعد، (جس میں انہوں نے خواتین کی قیادت کے بارے میں بتایا ہے) میری بے چینی بڑھنے لگی۔"

منیشا LogiNext solution میں ٹیکنالوجی اور پروڈیکٹ کا شعبہ دیکھتی ہیں۔ بزنس ملاقاتوں، کلائنٹ بریفنگ اور نیٹ ورکنگ پروگرام کے وقت کئی بار لوگ سوچتے ہیں منیشا کی کمپنی کے شریک بانی دراصل ٹیکنالوجی کی جانکاری دیتے ہیں، جسے منیشا ان لوگوں تک پہنچاتی ہیں۔ لیکن سچ اس سے بالکل مختلف ہے۔گنّی رومیتٹی، آئی بی ایم کے سی ای او اور شیريل سینڈبرگ - منیشا کوان دو خواتین سے کافی حوصلہ ملا ہے ۔ ایک شریک بانی کے طور پر وہ خود کو مثال بنا کر کچھ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

image


ابتدائی سال

ایک عام خاندان میں ان کی پرورش ہوئی۔ سماجی اور اقتصادی حالات نے منیشا کو چیلنجوں سے لڑنے اور اپنا راستہ بنانے کی ہمت دی۔ آپ کے گھر کی 'بیٹا' مانے جانے والی یہ لڑکی آگے چل کر خاندانی کاروبار کو لیڈ کرے گی ایسی امید کی جاتی تھی۔ تاہم، انہوں نے خاندان کی توقع سے مختلف ٹیکنالوجی کو منتخب کیا۔ ممبئی یونیورسٹی سے گریجویشن کرتے ہوئے انہوں نے سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر 'ماسٹیك' کے ساتھ کام کیا۔ چھ ماہ کمپنی میں جاب کرنے کے بعد، انہوں نے جانا کہ کارپوریٹ جاب میں وہ زندگی بھرکام نہیں کر سکتی 2009 میں کمپنی سے الگ ہونے والے سینکڑوں لوگوں میں سے ایک تھیں۔

اپنے کارپوریٹ تجربے کے بعد، منیشا نے کچھ نیا سیکھنے کا من بنایا۔ انہوں نے کچھ ایسا سیکھنے کا فیصلہ کیا جس سے انہیں ٹیکنالوجی میں مدد ملے۔ معلوماتی نظام میں انہیں اس کا جواب ملا۔ اور پھر 'کارنیگی میلون' سے معلوماتی نظام میں ماسٹر کی ڈگری لی۔ انہوں نے iTunes کے لئے ڈیٹا تجزیہ ٹیم کے طور پر وارنر بھائیوں کے ساتھ کام کیا۔ اپنے بزنس کے آغاز سے پہلے تک انہوں نے امریکہ میں IBM کے ساتھ کام کیا۔

2010 میں منیشا CMU میں LogiNext کے شریک بانی دھرول سے ملیں۔ لیکن 2013 جولائی میں کافی پیتے پیتے نیویارک میں لاجسٹک کاروبار میں مسائل اور پیچیدگیوں پربحث کرتے ہوئے انہوں نے جانا کہ ان چیزوں کو حل انٹرنیٹ پر ہے۔ انہوں نے امریکہ میں اپنے پہلے کی پروڈکٹ پر کام کرنا شروع کیا۔ 2014 کے آغاز میں وہ امریکہ سے ہندوستنا لوٹ آئیں۔

ٹیکنالوجی میں خواتین

اپنے تجربے کی بنیاد پر منیشا کہتی ہیں، "ٹیکنالوجی میں بہت کم خواتین ہیں۔ 10 ویں کلاس تک، میرا یقین ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کا تناسب ٹھیک تھا، لیکن جب میں نے 11 ویں اور 12 ویں تک سائنس سٹریم لی تو یہ کم ہو گیا اور کالج میں تو اور بھی کم ہو گیا۔ اس اسکول میں تقریبا 40 فیصد، 30 فیصد گریجویٹ میں اور کارنیگی میلون میں 20 فیصد کی شرح سے کم ہو گیا۔ "

منیشا کہتی ہیں - "بہت ہی کم خواتین بی 2 بی اور لاجسٹک میں ہیں۔ وہ تھوڑا پیچیدہ ضرور ہے، لیکن مجھے اس میں کام کرنے میں مزہ آتا ہے۔ "

لاجسٹک کمپنیوں کے اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ میں اکیلی عورت ہونے کے ناطے چیلنج سے زیادہ مایوسی ہوتی ہیں، جب وہ دیکھتی ہیں کہ کافی خواتین اس شعبے میں نہیں ہیں۔ وہ ایک لیڈر اور کاروباری ہونے کے ناطے مرد اور خواتین ٹیم کے درمیان توازن بنانے کو ایک چیلنج مانتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں،

"ہم نے دیکھا ہے کہ زیادہ تر کام، خاص طور پر ابتدائی دور میں مرد مؤثر ہیں۔ مجھے لگتا ہے جس کا بنیادی وجہ ہے کہ زیادہ تر اسٹارٹپ مردوں کی طرف سے کیا جاتا ہے اور عورتوں کو دوسری خواتین لیڈر سے مدد نہیں ملتی۔ LogiNext میں، ہم اپنی موجودہ ٹیم کے ارکان کل کے لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔ اور ممکنہ طور پر وہ اپنا خود کا اسٹارٹپ شروع کرے۔ " وہ کہتی ہیں، "میں لیبل سے آزاد ہوں اور میں خوش ہوں کہ میری ٹیم نے مجھے قیادت کے طور پسند کیا نہ کہ باس کے طور پر۔"

منیشا ٹیکنالوجی اور پروڈکٹ کے ذریعے مسلسل اپ گریڈ ہونے کو توجہ دیتی ہیں۔ ان کا مقصد ٹیم کو پیشہ ورانہ اور ذاتی ترقی کے ہر موقع کے لئے قابل بنانا ہے۔ وہ کہتی ہیں،

"ہم نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر، سب سے اچھے ٹیکنالوجی صلاحیت کو لینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ بہت سے ہندوستانی مغربی ممالک سے واپس ہندوستان کام کرنے کے لئے، خاص طور پر اسٹارٹپ کے لئے آ رہے ہیں۔ ہم نے محسوس کیا کہ امریکہ سے ہندوستان آنے والی صلاحیتوں سے ہم جلدی اور آسانی سے رابطہ قائم کرنے کے قابل ہیں۔ "

منیشا اپنے بنائے گئے ڈیٹا کو اہمیت دیتی ہیں اور یہی چیز انہیں بنائے رکھتی ہیں۔ ان کا خاندان ان کے ملکیت کی کوششوں میں ان کی حمایت کرتا ہے۔ وہ کہتی ہیں،

"تین مردوں (میرے شریک بانی دھرول سنگھوی، ہمارے سرمایہ کار سنجے مہتا اور ہمارے مشیر مارک دیستس) نے مجھے مسلسل قیادت کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے۔ اتار چڑھاو بھرے سال میں جو ہم نے حاصل کیا، اس سے میرا اعتماد اور یقین بڑھا ہے۔ "

منیشا کا موجودہ اور مستقبل کا مقصد ایک ہی ہے - ہندوستان میں لاجسٹکس اور سپلائی چین انڈسٹری اور دیگر ابھرتے ہوئے مارکیٹوں کے کام کرنے کے طریقوں میں تبدیلی لانا ہے۔

تحریر - تنوي دوبے

ترجمہ - ایف ایم سلیم