Bespoke Hotels ہوٹل کے جامع نمونے پر کررہی ہے کام

Bespoke Hotels ہوٹل کے جامع نمونے پر کررہی ہے کام

Saturday January 30, 2016,

6 min Read

آج کے اس دور میں سفر کے دوران قیام کے لئے مناسب و میعاری ہوٹل کی تلاش زیادہ مشکل نہیں ہے اور اس مشکل کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں OYO rooms ۔Zo Rooms ۔ ۔Treebo ۔ ِ Stayzilla ۔ جیسے ایگریگیٹرس اس کے علاوہ HotelsAroundYou جیسے ایگریگیٹرس لمحہ آخر میں ہوٹل اور روم بکنگ کی سہولتیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔اسی گروہ میں اب ایک نیا نام جڑ گیا ہے Bespoke Hotels یہ ایگریگیٹ پوری دنیا میں اوسط اور عالیشان ہوٹلوں تک رسائی میں ملکہ رکھتا ہے ۔پیپرمنٹ اور بی اسپوک یوکے اشتراک سے اس پلیٹ فارم نے اوسط اور چھوٹی ہوٹلوں کے متلاشیان کی ضرورت پورا کرنے کا کام کیا ہے ۔عام طور پر انٹر نیٹ کے ذریعہ اپنے بجٹ میں میعاری اور اعلی سہولتیں ذرا مشکل ہی سے ملتی تھیں ۔اور عالمی سطح پر اس طرح کے پلیٹ فارم کی

ضرورت محسوس بھی کی جاتی رہی ہے ۔Bespoke Hotels نے اس خلا ءکو پر کرنے کی کوشش کی ہے ۔

Peppermint Hotels کے بانی پینتیس سالہ ارجن بالجی Bespoke Hotels ایگری گیٹرٹیم کے اہم رکن ہیں ۔ انہوںنے بتایا ہم ہوٹل ایگریگیٹر ہیں نہ کہ روم یا سائین بورڈ ایگریگیٹر ۔ان کا کہنا تھا کہ مہمان جب کسی بھی ہوٹل میں جاتے ہیں تو وہاں سے لوٹتے ہوئے ایک منفرد اور خوشگوار تجربہ اپنے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ Bespoke ہوٹل عالمی مارکٹ میں اپنا مقام رکھتا ہے اس لئے اس نے اپنی شرحیں بھی میعاری رکھی ہیں ۔یوکے میں اپنے ہوٹلس کے لئے اس کی شرحیں ایک سو پچاس جی بی پی مقرر ہیں جبکہ ہندوستان میں اس کی شرحیں پانچ ہزار سے شروع ہوتی ہیں ۔ارجن کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی ڈسکاونٹ کے گیم پلان میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی اور ان کا مقصد ہے کہ ہوٹل اپنی آمدنی کو منافع بخش بنائے ۔

ارکان ٹیم ۔

Bespoke کو بہت ہی سئنیر اور تجربہ کار ہوٹلیرس چلاتے ہیں پیپرمنٹ بھی ہوٹل کے شعبے میں بہترین تجربہ رکھتا ہے ۔اس کے علاوہ ہوٹل کے شعبہ میں سرمایہ کاری اور ہوٹل چلانے کے ساتھ ساتھ آن لائین ایگریگیٹر چلانے کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں ۔ارجن کا کہنا ہے کہ باوجود اس کے ٹیم کو اس بات کا احساس ہوا کہ موجودہ ماڈل میں دو بڑے خلا ہیں اور اس کے تکنیکی حل کے حوالے سے ماہرین سے رابطہ کاری جاری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ برانڈ کی پہچان سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں جامع اقدامات میں کوئی کثر چھوڑی نہیں جارہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل کی موجودگی اور اس میں روم کی موجودگی کی اطلاع فراہم تو کی جاتی ہے مگر وقفے وقفے سے روم ایفیشینسنی کی تفصیلات بر وقت فراہم نہیں کی جاتی ہیں جس سے کبھی کبھی ہم گمراہی کے مرتکب بھی ہوجاتے ہیں اور اسی تکنیکی خامی کو دور کرنے کے اقدامات پر کافی غور ہورہا ہے ۔

image


سفر کے لئے جیسا کہ جغرافیہ کو محدود نہیں کیا جاسکتا ویسے ہی ہوٹلوں کی موجودگی اور سہولتوں کو بھی محدود کرکے دکھایا نہیں جاسکتا ۔مہمان سفر کو محدود رکھینگے یا اس میں وسعت نہیں دینگے اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی اور اسی مناسبت سے ہوٹلوں کی موجودگی و درکار سہولتوں پر توجہ دینا کسی بھی ہوٹل ایگریگیٹر کی ذمہ داری ہوتی ہے اور ہمیں اس ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا ۔

Bespoke کے چیرمین روبن شیپرڈ ایک ہاسپیٹالیٹی ویٹیرن ہیں اور مہمان نوازی کے تمام گر انہیں ازبر ہیں اسی طرح یوکے ہوٹل آپریشن کے منیجنگ ڈائیرکٹر ہیڈن فینٹم اور نک ٹرنر Bespoke کے انٹرنیشنل گروتھ کے ہیڈ ہیں ۔ارجن کو ہندوستان میں ایگریگیشن کا ذمہ دار بنایا گیا ہے اور وہ پیپر منٹ کے تحت ایک آن لائین پورٹل ۔۔www.playstaylove.com چلاتے ہیں ۔

Bespoke ہوٹلس کو نک اور ارجن نے بہت تیزی سے وسعت دی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس میں ہر سال کم سے کم سو ہوٹلوں کی فہرست شامل کی جائے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اقسام اور سہولتیں ملیں ۔اور ہر طرح کے مہمانوں کے ذوق کی تسکین ہوسکے ۔تا حال بی اسپوک ہوٹلس کا دعوی ہے کہ اب تک دنیا بھر کے تین سو ہوٹل ان کے اس پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں ۔گویا وہ بیس ہزار رومس کی فراہمی میں بھر پور مدد فراہم کرسکتے ہیں ۔ارجن کہتے ہیں کہ ٹریزیکشن میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ فروغ مزید بڑھے گا ان کا کہنا ہے کہ ویب اور پورٹل کے ذریعہ اس تعداد کو دگنی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں امید ہے کہ اس میں بہت جلد کامیابی حاصل ہوگی ۔تاہم ارجن کا کہنا ہے کہ ہر ٹرانزیکشن کو منافع بخش بنانے پر بھی توجہ مرکوز رکھی گئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس کے لئے یونٹ معیشت پر خاص توجہ دی جائے گی ۔

ٹکنالوجی اور اس کے چیلنجس۔

بعض چیلنجس کے حوالے سے ٹیم کا احساس ہے کہ عالمی سطح پر ایک متحد ٹکنیکل پلیٹ فارم تیار کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ارجن کہتے ہیں کہ چونکہ ہوٹل ایک انفرادی ملکیت ہوتی ہے اور پراپرٹی منیجمنٹ و چینل کنکشن کے تحت انہیں چلایا جاتا ہے اور ان سب کو ایک ہی پلیٹ فارم پر مہیا کرنا ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں ۔ٹیم ایک جدید APIs کے تحت ان سب کو متحد کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔توقع ہے کہ اس سلسلے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے عنقریب اے سیریز شروع کرنے جارہی ہے اور اس کے لئے ٹکنالوجی پر کام ہورہا ہے ۔

Paytm نے بھی ہوٹل ایگری گیشن کے شعبے میں داخلہ لیا ہے اس کے باوجودگذشتہ چند مہینوں میں ہوٹل ایگریگیشن کا یہ شعبہ نشیب و فراز کا شکار رہا ہے ۔ سن دو ہزار پندرہ میں سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر ایک سو پینسٹھ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔گذشتہ برس فروری میں StayZilla بیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی جبکہ OYO اور Treebo نے علی الترتیب ایک سو پچیس ملین ڈالر اور چھ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی ۔تاہم ہوٹل بکنگ انڈسٹری کو ابھی بھی چیلنجس کا سامنا ہے ۔انہیں استعمال کنندہ یا صارف کو آن لائین بکنگ کے لئے کنونس کرنا بہت آسان نہیں ہوتا ۔پچاس فیصد سے زیادہ بکنگ ٓاج بھی آف لائین یا پھر شخصی طور پر ہوتی ہے ۔

ایگریگیٹر ماڈل کے لئے یہ بھی ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں کہ وہ صرف رومس ہی نہیں بلکہ پوری ہوٹل پر توجہ مبذول کروانے کا کام کرے ۔یہاں آپریشنس کے چیلنجس کا بھی سامنا ہوتا ہے ۔جبکہ بیشتر اوسط درجے اور بجٹ کی ہوٹلیں ایگریگیٹرس کے ساتھ اپنے آپ کو جوڑنے سے گریز کرتی ہیں ۔اور وہ گروتھ کی حکمت عملی پر بھی کام نہیں کرتیں ۔

یہاں اہم سوال یہ ہے کہ ایگریگیٹر کے نمونوں میں بہتری اور میعار کا انحصار ہوٹلوں سے جڑا ہے ایسے میں ہوٹل ایگریگیٹرس کی صنعت کس تیز رفتاری سے ترقی کر یگی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔؟

۔۔۔۔۔۔۔۔

مصنف۔سندھو کیشپ

مترجم۔سجادالحسنین