نئے اسٹارٹپس کاروباریوں کو کامیابی کے گُر سکھائے گا اسپارک 10

نئے اسٹارٹپس کاروباریوں کو کامیابی کے گُر سکھائے گا اسپارک 10

Tuesday December 22, 2015,

3 min Read

مفت میں ہوگی13 مہینے کی ٹرینینگ

20 لاکھ کی سرمایو کاری کے لئے ملیگا تعاون

10 اسٹارٹپ کا کیا جائےگا انتخاب

حیدرآباد کے گچی باولی میں ہوگی ٹرینینگ


اپنے نئے سٹارٹپ کے ذریعے صنعت کے میدان میں قدم رکھنے والے تاجروں کو تجارتی حمایت اور سرمایہ کاری میں تعاون کرنے کے مقصد سے اسپارک 10 پروگرام آئندہ فروری 2016 سے حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔

image


یورپی سٹارٹپ ایكسلریٹر اسپارک 10 نامی یہ پروگرام ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہوگا۔ اس کی جانب سے 10 منتخب اسٹارٹپس کو 13 ہفتے کی تربیت دی جائےگی اس کے ساتھ ساتھ 20 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری بھی دستیاب کروائی جائے گی۔

اسپارک 10 کے شریک بانی اٹل مالویہ نے بتایا کہ مغربی ممالک کے کامیاب اسٹارٹپ تاجروں کے تجربات کو حیدرآباد اور ہندوستان کے نوجوان تاجر و صنعتکاروں کے سامنے رکھنے کا انتظام کمپنی نے کیا ہے۔ اس سے نہ صرف سرمایہ کاری کی امکانات روشن ہوں گے، بلکہ نیٹ ورک بنانے اورامکنہ نتیجہ خیزی کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ اس پروگرام میں حصہ لینے کے خواہش مند لوگوں کی تعداد کافی زیادہ ہے، لیکن صرف 10 کمپنیوں کو منتخب کیا جائے گا۔ انتخاب میں اس بات پر خصوصی توجہ دی جائے گی کہ ان کی وابستگی اور کمپنی کی مصنوعات کی امکانات کتنی غالب ہیں۔

مالویہ نے کہا کہ یورپ کے مشہورماہر اسٹاٹرپس جان بریڈفورڈ ان کے اہم مشیر ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم سے بھی بہت سے لوگ اس پروگرام سے جڑیںگے۔ تربیتی پروگرام حیدرآباد کے ایسکی (ESCI) گچی باولی میں ہوگا۔ درخواست دائر کرنے کا عمل 1 فروری کو شروع ہوگا اور مارچ کے دوسرے ہفتے میں پروگرام کا آغازہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں مالویہ نے بتایا کہ ہر سال حیدرآباد میں 800 ابتدائی کاروباری اسٹارٹپ شروع ہوتے ہیں جبکہ ان کی کامیابی کا فیصد بہت کم ہوتا ہے۔ ان کا پروگرام جہاں کامیابی کے گُر سکھائے گا، وہیں ناکامی سے بچنے کے طور طریقوں سے بھی متعارف کروائے گا۔ اس کے لئے اسٹارٹپ کاروباری کوکسی قسم کا خرچ نہیں کیا جائے گا، بلکہ سرمایہ کاری میں ایکوئٹی کی بنیاد پر کمپنی کی شرکت ہوگی۔ سٹارٹپ میں ناکامی کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے انهوں نے کہا کہ سپورٹ سسٹم کے کمزور ہونے اور لگن کی کمی کی وجہ زیادہ تر انٹرپرائز بند ہو جاتے ہیں۔

جب اسپارک ٹین کے حیدرآباد میں لانچ کا اعلان کیا گیا تو موقع پر اسپارک 10 کے بانی رکن وجئے کیتن مترا، ایل این پرمی، سبّا راجو پرچرلا، راجیش گمڈپو اور ڈاکٹر سریش كامارڈی بھی موجود تھے۔