صفائی کا دلچسپ خیال Housejoy

صفائی کا دلچسپ خیال Housejoy

Tuesday December 01, 2015,

6 min Read

تہوار کے دنوں میں ہم اپنے گھر کے ارد گرد کی صفائی پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ لیکن عام دنوں میں ہم ایسا نہیں کرتے، بلکہ کئی بار چھٹیوں میں بھی ہماری توجہ اس جانب نہیں ہوتی۔ زیادہ تر لوگ اپنی تعطیلات کا بھرپور لطف اٹھانے کی فکر میں ان کاموں سے دور بھاگتے ہیں۔ وہیں ایسے کاموں کو انجام دینے کے قابل صحیح لوگوں کو تلاش کرنا اور بھی زیادہ دشوار ہو جاتا ہے۔ ان حالات میں صارفین کو گھر کی صفائی سے متعلق خدمات دستیاب کروانے کے مقصد کے ساتھ اسی سال جنوری کے مہینے میں هاوس جائے (Housejoy) نامی کمپنی قائم کی گئی۔ هاوس جائے دو معروف تاجر سنیل گوئل اور ارجن کمار کی زہنی اختراع ہے۔

image


سنیل دو دہائیوں سے بھی زیادہ وقت تک ٹیسکو کی آئی ٹی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے بعد ٹيوٹروسٹا کے ساتھ منسلک ہوئے جہاں وہ اسٹارٹپ منظم کرنے کے گُر سیکھنے کے علاوہ ان کے کام کاج کے طور طریقے سے واقفیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ٹيوٹروسٹا کا حصہ بننے کے بعد سنیل نے وييوفرسٹ قائم جو کام پر رکھے جانے سے قبل امیدواروں کی پری اسکریننگ کے لئے ویڈیو پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ٹيوٹروسٹا کے ساتھ کام کرنے کے دوران ہی ان کی ملاقات ارجن سے ہوئی،ارجن بُک اڈّہ کامیابی کے ساتھ چلا رہے تھے اور 5 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ بعد میں سپا گروپ نے بُک اڈہ حاصل کر لیا تھا۔ ارجن کو مختلف کمپنیوں کے ساتھ مصنوعات کی ترقی اور ادائیگی کے نظام سمیت دیگر کئی شعبوں میں کام کرنے کا ایک دہائی سے زیادہ کا تجربہ حاصل کیا۔

ان دونوں ہی بانیوں کو گھر کی صفائی کے دوران بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور انہیں یہ سمجھ میں آ گیا تھا کہ اس شعبہ میں لا محدود مواقع و امکانات ہیں۔ انہوں نے بہت سے دکانداروں اور صارفین سے بات چیت کی اور دونوں ہی فریقوں کے سامنے آنے والے مسائل اور چیلنجوں کو جانا۔

سنیل کہتے ہیں، '' صارفین کو سروس کی فراہمی کے ساتھ آپ سے رابطہ کے لیے معلومات کا بنٹنے میں پریشانی تھی۔ اس کی اہم وجہ یہ تھی کہ معلومات کا اشتراک کرنے کے بعد ان کے پاس مختلف لوگوں کے فون آتےاور ہر ایک کام کی شرح بالکل مختلف ہوتی۔ اس کے علاوہ ایسے میں صارفین کو ان کے کام کے معیار اور ان کے پس منظر کے بارے میں بھی کوئی معلومات نہیں ہو تی۔''

'' اس کے علاوہ جب اس شعبہ سے وابستہ افرد سے ملے تو ہمیں اس بات کا اندازہ ہوا کہ وہ بھی کچھ خاصے خوش نہیں ہیں۔انہیں صرف لسٹنگ کے لئے ہی روپے ادا کرنا پڑتا تھا اور اس کے بعد ان کو کام ملے گا یا نہیں اس کی کوئی ضمانت نہیں تھی۔ کِئی لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں صارفین کے گھر تک پہنچنے کے لئے ادھا دن صرف کرنا پڑتا تھا کیونکہ وہ بنگلور کے دوسرے سرے پر واقع ہوتا تھا۔ اور جب تک وہ وہاں پہنچتے کبھی کبھی تو کوئی دوسرا کام کر جا چکا ہوتا تھا۔ ''

جنوری 2015 میں جب یہ کمپنی قائم ہوئی تھی تب انہیں روزانہ 40 سے 50 تک ارڈر ملتے تھے اور موجودہ طور پر اس تعداد کو بڑھا کر 4 ہزار روزانہ تک لانے میں کامیاب رہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنا دائرہ بھی بنگلور سے بڑھا کر دہلی، احمد آباد، پونے، ممبئی، حیدرآباد، جئے پور، صورت، چندی گڑھ اور چینئی سمیت 10 شہروں تک وسیع کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ حال ہی میں یہ فلپ كارٹ کے سابق نائب صدرسرن چٹرجی کو بھی اپنے بورڈ کا رکن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سرن بتاتے ہیں کہ امریکہ میں کچھ وقت تک کام کرنے کے بعد وہ ملک واپس آنے کے لئے بے قرار تھے. ''ہندوستاں واپس آنے کے بعد میں امید کر رہا تھا کہ یہاں بھی چیزیں امریکہ کی طرح آرام دہ ہوں گی۔ میں ابتداع سے ہی مسائل کا حل دریافت کرنے میں دلچسپی لیتاتھا اور ایک چھوٹی سی کمپنی کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنے اثرات چھوڑنا چاہتا تھا۔ اور ایسے میں هاوس جاَئے بالکل وہی کر رہا تھا جس کی مجھے تلاش تھی۔''

فی الحال یہ کمپنی لیپ ٹاپ کی سروسنگ، موبائل فون اور ایئر کنڈیشنر کی مرمت، الكٹرانكس پلمبگ، بڑھَئی گری اور لانڈری وغیرہ جیسے شعبوں میں خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ ان کا ارادہ جلد ہی گھر پر اٹوموبایل سروسنگ اور مرمت کے میدان میں قدم رکھنے کا ہے۔ فی الحال یہ کمپنی لوگوں کو سافٹ اور کام کی بنیاد پر دونوں ہی طرز کے کاموں میں مہارت اور تربیت دیتے ہے۔ اس کے علاوہ میک اپ اور دلہن کو تیار کرنے جیسی خدمات کے لئے هاوس جاَئے کے پاس اپنی ایک ہنر مند ٹیم ہے۔ کمپنی یہ بھی یقینی بنانا چاہتی ہے کہ انہوں نے جو کام ہاتھ میں لیا ہے وہ پوری طرح مکمل ہو اور اگر خدمات کی فراہمی کے دوران کسی غلطی کی وجہ سے کوئی نقصان ہوتا ہے تو ایسی صورت میں 10 ہزار روپے تک کے دعووں کی انشورنس بھی دیتے ہیں۔

کمپنی کا ارادہ آنے والے 6 ماہ میں اپنے شعبہ میں توسیع کرتے ہوئے روزانہ 1 لاکھ آرڈر کےحدف کو پار کرنے ہے۔ انہوں نے اسی سال میں شروع میں میٹرکس پارٹنرس سے 4 ملین ڈالر کی سیریز اے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ هاوس جائے نے اینڈرائڈ فون کے لئے اپنا موبائل اپلیکیشن بھی لانچ کیا ہے اور جلد ہی یہ ایپل اور ونڈوز کے لیے بھی اپلیکیشن لانچ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔

کمپنی لوگوں کے سامنے اس قسم کی خدمات کے بڑے مارکیٹ میں سامنے آنے والی مشکلات کو حل کرنے کی سمت میں بہت تیزی سے قدم آگے بڑھا رہی ہے۔ اب بھی اس شعبہ میں دیگر اسٹارٹپس کے لئے قدم رکھنے کی بہت گنجائش اور مواقع موجود ہیں۔

اگر مسابقت کی بات کریں تو مارکیٹ میں جسٹ ڈائل جیسی لسٹنگ کمپنیاں پہلے سے ہی موجود ہیں اور اس کے علاوہ ہلپ چیاٹ اور برو فار یو [برو 4 یو] جیسی کچھ اپلیکیشن هاوس جائے کی طرح کے کام کرتے ہیں۔


قلم کار: آدتیہ بھوشن دویدی

ترجمہ: محمد عبدالرحمِٰن خان