شوق نے رسیپشنسٹ گیتا کو گلوکارہ بنایا

شوق نے رسیپشنسٹ گیتا کو گلوکارہ بنایا

Saturday February 20, 2016,

4 min Read

والدین کی ضد کے آگے کیا تھا اپنے شوق کو قربان

اب شوہر کر رہے ہیں حوصلہ افزائی

دو بچوں کی ماں گیتکا فلموں کے لئے گاکر کمانا چاہتی ہے نام

زندگی میں کئی بار حالات آپ کے خلاف ہوتے ہیں، لیکن ان حالات سے ہار نہ مان کر اپنے آپ کو ہدف کی جانب آگے لے جانا اور اپنے شوق کو زندہ رکھنا ضروری ہے۔ اسی راہ میں آگے منزلیں انتظار کرتی ہیں۔ زندگی میں انہیں لوگوں کو کامیابی ملتی ہے، جو مخالف ہواؤں کے باوجود چراغ کا جلائے رکھنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ حیدرآباد کی گيتكا ڈاکے کی بھی کچھ یہی کہانی ہے۔ انہوں نے بھی شاید اسی بنیادی بات کو اپنی مٹھی میں باندھے رکھا ہے۔ ایک رسیپشنسٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے انہوں نے اپنے گائے ہوئے گیت کا البم بنایا ہے۔

گيتكا نے تیلگواپنا البم 'ایدھومونم' حال ہی میں لانچ کیاہے۔ ان کا حوصلہ بڑھانے کےلئے ان کے شوہر وجے بالاجی اور موسیقار سانكرتك بھی ان کے ساتھ ہیں۔

image


یور اسٹوری سے بات چیت کرتے ہوئے گيتكا نے نے بتایا کہ وہ بچپن سے گانے کا شوق رکھتی ہیں۔ اسکول میں کالج میں ہر جگہ ان کے گانے کی تعریف ہوئی، لیکن گائیکی کو پروفیشن بنانے کا کبھی موقع نہیں ملا۔ حالانکہ اب تک کی زندگی میں کوئی بڑا پلیٹ فارم انہیں نہیں ملا ہے، لیکن انہیں امید ہے کہ کبھی نہ کبھی وہ بڑی آرٹسٹ بن جائیں گی اور لوگ ان کا گانا سن کر واہ واہ کر اٹھیں گے۔

گیتکا کی زندگی ایک ایسی مثال پیش کرتی ہے، جس میں شوق بھی ہے، جستجو بھی ہے، اپنوں کے لئے قربانیاں بھی ہیں اور پھر ہار نہ ماننے والی ضد بھی ہے۔ انہوں نے اپنے شوق کو کہیں دبا کر رکھا اور جب وقت آیا تو اس شوق کو پوری طاقت، محنت اور لگن کے ساتھ اجاگر کیا۔ وہ بتاتی ہیں، '' مجھے بچپن ہی سے گانے کا شوق تھا۔ والدین سے میں نے اس کے لئے باضابطہ طور پر تعلیم حاصل کرنے کی گزارش کی لیکن، وہ مجھے کمپیوٹر گریجوٹ بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے میرے لئے سب کچھ کیا تھا، بھلا میں ان کی بات کیسے ٹالتی۔ حالانکہ میرا دل پڑھنے سے زیادہ گانے میں لگتا تھا، لیکن میں اس وقت ایسا نہیں کر پائی۔''

گیتیکا کے مطابق گریجویشن کے دوسرے سال ہی ان کی شادی ہو گئی۔ اب وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔ بچوں کی زمہ داری بھی ان پرہے۔ وہ میکس میڈیا افس میں کام بھی کرتی ہیں۔ لیکن اپنا شوق بھی نہیں چھوڑ سکتی۔ یہ بات جب ان کے شوہر کو پتہ چلی تو انہوں نے گیتکا کی حوصلہ افزائی کرنا شروع کر دی۔ ان کے آفس میں بھی لوگوں نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اور آخرکا انہوں نے اپنے پہلے گیت کا البم بنا ہی دیا۔ اب انہیں بڑی گلوکارہ بننے کا خواب پورا کرنا ہے۔

image


گيتكا کہتی ہیں، '' میں نے بڑی گلوکار بننے کے خواب کو اپنی آنكھوں میں سجا رکھا ہے اور کبھی نہ کبھی یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ایسا یقین مجھے اس لیے بھی ہے کہ میرے ساتھ میرے دفتر میں کام کرنے والے لوگ، میرے ساتھی اور میرے گھر میں سب کو میرا گانا پسند ہے۔ ''

گيتكا کے والد کبھی فلم ڈرسٹری بیوشن کا کام کرتے تھے لیکن اب گھر پر ہی رہتے ہیں۔ شوہر بھی فلمی موسقی سے جڑے ہیں۔ گیتکا نےاپنے شوہر اور قریبی لوگوں کی حوصلہ افزائی سے جو گیت گایا ہے اس کا ویڈیو بھی بنایا گیا ہے۔ گيتكا کو امید ہے کہ یہ ٹریک موسیقاروں کو دکھانے کے بعد انہیں فلموں میں گانے کا موقع مل سکتا ہے۔ بالخصوص ٹاليوڈ میں گیت گانے کی ان خواہش پوری ہو سکتی ہے۔

گيتكا کو اسکول اور کالج سطح پر گانے، نغمے کہ کافی ایوارڈ ملے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا اور انہوں نے اب اس کے لئے باضابطہ تعلیم حاصل کرنے اور ریاض کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔