یو پی کے گاوں کا لڑکا جس نے آئی آئی ٹی بی ایچ یو تک رسائی حاصل کر قائم کی 28 کروڑ روپئے کی کمپنی

یو پی کے گاوں کا لڑکا جس نے آئی آئی ٹی بی ایچ یو تک رسائی حاصل کر  قائم کی 28 کروڑ روپئے کی کمپنی

Sunday January 31, 2016,

7 min Read

قسمت پر شکوہ کرتے رہنے سے آپ کو مسائل کے حل کوئی تھال میں ملنے والے نہیں۔ اپنی قسمت خود طے کرنا سیکھیں اور اسی کے مطابق راہ پر چلیں۔ اتر پردیش کے ایک چھوٹے گا¶ں دنکاور میں کسان خاندان میں پرورش پانے والے انیل ناگر نے بچپن سے اپنی قسمت آپ بنانے پر یقین رکھا اور آئی آئی ٹی جے ای ای امتحان کے لئے تیاری کا فیصلہ کیا۔ اس بارے میں رہنمائی کے فقدان کے سبب کہ یہ امتحان سے کس طرح نمٹا جائے، اُس نے ایک کوچنگ سنٹر میں داخلہ حاصل کرلیا۔ اُس کی سخت محنت رنگ لائی اور اُس نے 1998ءمیں یہ امتحان کامیاب کیا اور پھر بی ٹیک (الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشنس) آئی آئی ٹی بی ایچ یو سے کیا۔

دنیائے کارپوریٹ میں طویل وقفہ گزارنے کے بعد جہاں وہ Jaypee Group، Liqvid (Online education)، ITM University، اور Cognizant Technology Solutions کے لئے کام کئے، انیل نے 2010ءمیں اپنا جاب چھوڑ دیا تاکہ بانی کی حیثیت سے ٹسٹنگ پریپیریشن وینچر Career Power کی شروعات اپنے دوست سوربھ بنسل، شریک بانی کے ساتھ کی۔ ابتدائی سرمایہ 1 لاکھ روپئے رہا جو دونوں بانیوں نے مشغول کیا۔

سوربھ بنسل اور انیل ناگر

سوربھ بنسل اور انیل ناگر


’کریئر پاور‘ ایسی آرگنائزیشن ہے جو ہندوستان میں سرکاری نوکریوں اور داخلہ امتحانات کے لئے اسٹوڈنٹس کو ٹریننگ دیتی ہے۔ آج اس کمپنی کے ہندوستان بھر میں زائد از 70 فزیکل ٹریننگ سنٹرز ہیں اور یہ ایسی اولین کمپنی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے جس نے آن لائن ٹسٹ کی تیاریوں کا پلیٹ فام sscadda.com اور bankersadda.com شروع کیا۔

37 سالہ انیل کا کہنا ہے کہ bankersadda.com جو یکساں مادر برانڈ کا پراڈکٹ ہے، خواہش مند افراد کی سب سے زیادہ مشاہدہ کی جانے والی ویب سائٹ ہے ، جس کے روزانہ اوسط ہٹس ایک ملین سے تجاوز کرجاتے ہیں، جس کے علاوہ sscadd.com کے گزشتہ سال دو ملین یوزرس رہے۔

انیل نے گوا انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سے ایم بی اے بھی کیا۔ 32 سالہ سوربھ دہلی یونیورسٹی کے کالج آف بزنس اسٹیڈیز کا فینانس گرائجویٹ اور دہلی یونیورسٹی سے ہی فینانس میں ماسٹر ڈگری کا بھی حامل ہے۔ اُس نے KIPCO Group کے مشاورتی ادارہ ICRA ، اور Yes Bank کے ساتھ کام کرتے ہوئے 10 سالہ جامع تجربہ حاصل کیا۔

بازگشت

’ کریئر پاور‘ کی شروعات بنیادی طور پر کلاس روم پر مبنی کوچنگ سنٹر کے ساتھ ہوئی، جس کی پہلی برانچ دہلی میں قائم ہوئی۔ انیل کو یاد ہے کہ پہلے بیاچ میں 32 اسٹوڈنٹس کے منجملہ 26 مختلف نوکریوں کے لئے منتخب ہوگئے۔ جب بزنس کو پھیلانے کا معاملہ پیش آیا تو اُن کے لئے فنڈنگ کے فقدان نے بڑا چیلنج کھڑا کیا، جس نے ابتدائی ترقی کی رفتار دھیمی کردی۔ تاہم اس سے اُن کو ترقی اور قدرِ رقم دونوں پر بہتر کنٹرول حاصل کرنے میں مدد کی۔

سوربھ کا ادعا ہے کہ اُن کے بھرپور توجہ والے انداز اور مشقت بھرے پروگراموں نے اسٹوڈنٹس کو تمام مسابقتی امتحانات میں اپنا بہترین مظاہرہ پیش کرنے میں مدد کئے۔ باقاعدگی سے کام دینے، ٹسٹ، کوئز وغیرہ نے ہمارے اسٹوڈنٹس کو اپنی امتحانی تیاری کے سارے مرحلے میں مستعد رکھتے ہیں۔

’ کریئر پاور‘ کے موجودہ طور پر زائد از 700 ملازمین ہیں، جن میں سے زائد از 300 ٹیچرز ہیں۔

کورسیس

’ کریئر پاور‘ دو بڑے امتحانات Bank Exams اور SSC Exams کی ضرورتیں پوری کرتا ہے۔ بینکوں اور ایس ایس سی امتحانات کے لئے اس کے آن لائن ٹسٹ کی سیریز کے ساتھ اسٹوڈنٹس اپنے تفصیلی تجزیے کے ساتھ اپنی تیاری کا خود جائزہ لے سکتے ہیں۔ مواد سے متعلق ٹیم جو مضمون کے ماہرین، مترجمین، اور ٹائپسٹوں پر مشتمل ہوتی ہے، ہمیشہ مواد کو امتحانات کے بدلتے نہج کے مطابق تازہ ترین بناتے رہتی ہے، نیز کتابیں ، تمثیلی امتحانات اور متعلقہ کاموں کی تیاری کرتی ہے۔

کریئر پاور ٹیم

کریئر پاور ٹیم


Bankersadda.com مقداری لیاقت، استدلالی لیاقت، انگریزی زبان، روزانہ کی فہرست ِ الفاظ (لفظیات)، کمپیوٹر، مارکیٹنگ، بینکنگ اور سکونی جی کے سے متعلق اسٹیڈی مٹیریل فراہم کرتی ہے۔ SSCAdda.com مقداری لیاقت، انگریزی زبان، عام معلومات، عمومی فہم، اور ریلوے نوٹس کی پیشکش کرتی ہے۔ ’کریئر پاور‘ ریگولر کلاس روم کورسیس کے لئے 10,000 روپئے وصول کرتی ہے۔

آئندہ دو تا تین سال میں ’ کریئر پاور‘ کا منصوبہ اپنی خدمات کو وسعت دینا ہے جس میں CTET (سنٹرل ٹیچر الیجبلیٹی ٹسٹ)، ریلویز، این ڈی اے (نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی)، اور سی ڈی ایس کا احاطہ ہوگا۔ انیل کا کہنا ہے کہ عام طور پر آف لائن کلاس روم کوچنگ کے لئے نفع کی گنجائش 25 تا 26 فی صد رہتی ہے جبکہ آن لائن بزنس 50 فی صد سے متجاوز گنجائش دیتا ہے۔

تعداد میں بڑھوتری

’ کریئر پاور‘ نے مالی سال 2015ءمیں لگ بھگ 28,000 اسٹوڈنٹس کو ٹریننگ دی ، جن میں سے 16,000 اسٹوڈنٹس کلاس روم پروگرام کے ہیں اور 12,000 اسٹوڈنٹس کا تعلق آن لائن پروگرام سے ہے۔ اس کا عزم مالی سال 2016ءتک زائد از 1 لاکھ اسٹوڈنٹس (50,000 اسٹوڈنٹس کلاس روم پروگرام میں اور 50,000 اسٹوڈنٹس آن لائن پروگرام میں) کو تربیت دینا ہے ۔

حالیہ اختتام پذیر امتحانات میں تقریباً 1,200 امیدواران کا انتخاب IBPS PO اور IBPS Clerk (بھرتی کا عمل برائے 2014-15ئ) میں ہوا، اور زائد از 1,000 اسٹوڈنٹس SBI PO (Pre) 2015 میں منتخب ہوئے ہیں۔یہ اسٹارٹپ کا منصوبہ ہے کہ مزید 30 برانچس کا اضافہ کریں اور کلاس روم پروگراموں میں زائد از 60,000 اسٹوڈنٹس کو تربیت دی جائے۔

موجودہ طور پر ’کریئر پاور‘ کی شاخیں دہلی، لکھنو، کانپور، پٹنہ، رانچی، کولکاتا، بھوپال، احمدآباد، حیدرآباد اور کئی جگہ پھیلی ہوئی ہیں۔ اس اسٹارٹپ کا منصوبہ ہے کہ جنوبی ہند اور مغربی ہند پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے 2016ءتک مزید 30 برانچس بنگلورو، چینائی، پونے، ممبئی، ناگپور، تروچی، ویزاگ اور کئی دیگر جگہوں پر کھولی جائیں۔

’ یوور اسٹوری ‘ کا تجزیہ

گزشتہ دو برسوں میں کسی ٹسٹ کی آن لائن تیاری کی مارکیٹ اسٹارٹپس کے لئے حوصلہ افزاءشعبہ بن چکا ہے جس میں اسمارٹ فون کے بڑھتے استعمال اور اسٹوڈنٹس کو نمایاں طور پر محرک بنانے سے مدد ملتی ہے۔ حتیٰ کہ بڑے کوچنگ انسٹی ٹیوٹس جیسے Career Launcher اور TIME نے ٹسٹ کی تیاری کے تراکیب کے ساتھ آن لائن طریقہ اختیار کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں Coursera، Udemy، Udacity، Khan Academy جیسے اداروں نے علم سیکھنے کے روایتی انداز کو توڑ دیا ہے۔ اس معاملے میں چند اسٹارٹپس Toppr، Embibe، Online Tyaari، EntrancePrime، Cracku، اور CrunchPrep GRE ہیں۔

ٹسٹ کی آن لائن تیاری کی صنعت کی قدر ہندوستان میں 8 بلین ڈالر اور عالمی سطح پر 80 بلین ڈالر ہے۔ علاوہ ازیں اس گوشے میں سرمایہ کاروں کی سرگرمی دکھائی دی ہے جب کہ سرکردہ وینچر کیاپٹل فرمس نے ان کی ترقی کے امکانات کی تصدیق کی ہے۔ بنگلورو نشین Vedantu نے Accel Partners اور Tiger Global Management سے 5 ملین ڈالر جُٹائے، Toppr نے مئی توسیع کے لئے 65 کروڑ روپئے اکٹھا کئے، Online Tyaari نے انجل اور وی سی انوسٹرز دونو ںسے 5 کروڑ روپئے جمع کئے۔

تاہم دہلی نشین Career Power نے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فنڈنگ کی نہایت سہل الحصول راہ اختیار کرنے سے گریز کیا۔ علاوہ ازیں زائد از 70 فزیکل ٹریننگ سنٹرز رکھتے ہوئے وہ آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے متوازی فروغ پارہا ہے۔ اس کمپنی نے گزشتہ پانچ سال خود محنت کرتے ہوئے بتدریج ترقی برقرار رکھی ہے۔ اس نے مالی سال 2014-15ءمیں 28 کروڑ روپئے کی آمدنی دیکھی اور مالی سال 2015-16ءکے لئے اسے 30 کروڑ روپئے کا مالیہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

انیل کا کہنا ہے، ”ہم نے گزشتہ سال ہمارے آف لائن بزنس کے معاملے میں 200 فی صدی ترقی کی ہے جب کہ آن لائن کے شعبے میں ترقی لگ بھگ 500 فی صدی ہونے کی توقع ہے“۔

مختلف نوعیت کے پراڈکٹ کی پیشکشی کے معاملے میں یہ اسٹارٹپ عنقریب ویڈیوز، لائیو کلاسیس، شبہات کو آن لائن دور کرنا، آن لائن متعامل کتابیں اور ویب اور موبائل اپلکیشنس کے ذریعے مزید خدمات پیش کرے گا۔

قلمکار : اپراجیتا چودھری

مترجم : عرفان جابری

Writer : Aparajita Choudhury

Translator : Irfan Jabri