'ہے نیبر' ... ملئے انجان پڑوسیوں سے اور ایک دوسرے کے کام آئیں

 'ہے نیبر'  ... ملئے انجان پڑوسیوں سے اور ایک دوسرے کے کام آئیں

Monday January 25, 2016,

4 min Read

دسمبر 2015 میں' ہےنیبر' ہیلپ لائن شروع ہوئی –


ہزار سے زیادہ لوگ اسے ڈاونلوڈ کرچکے ہیں –


ممبئی ،پونے ،بنگلور میں ایکٹیو ایپ-


کہتے ہیں جو مشکل میں مددکرتا ہے وہی سچا ہمدرد و غم خوار کہلاتا ہے- عموما دیکھا گیا ہے کہ قریبی رشتے دار گھر میں کوئی بڑا فنکشن ہو تب ہی نظر آتے ہیں - لیکن پڑوسیوں سے اچھے مراسم انہیں ہم سے اچھے برے وقت میں جوڑے رکھتے ہیں - وہ ہمارے دکھ درد وخوشی کے شریک ہوتے ہیں - اسی لیے کہا جاتا ہے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات استوار رکھیں - اور ایک دوسرے کی مشکل میں مدد کرتے رہیں - ایک اچھا پڑوسی صرف سکھ کا ساتھی نہیں ہوتا بلکہ دکھ میں بھی شریک ہوتا ہے- اچھا پڑوسی ہی صحیح معنوں میں ہمارا سچا رشتے دار ہوتا ہے-

image


کشمیرا چہواک ، گوروشری واستو ، اروند روی، ہریش وی اور ستیا جیت ساہو کے ساتھ بیٹھ کر سبھی دوست کچھ نیا کرنا چاہتے تھے - اور چاہتے تھے کہ لوگ مل جل کررہیں - اسی دوران ایک بار گورو کے بیٹے کی طبیعت خراب ہوگئی لیکن انہیں ان کے گھر کے آس پاس کوئی بھی میڈیکل نہیں ملا۔ اس وقت صرف ایک میڈیکل اسٹور تلاش کرنے مینن انہیں کافی پریشانی اٹھانی پڑی- دوستوں اور خاندان کے افراد کو بھی دوائیاں مہیا کرنے میں مشکل پیدا ہوئی - لیکن اس تجربے نے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ کیوں نہ ایسی تنظیم بنائی جائے جو موبائل ہیلپ لائن بھی ہو تاکہ لوگ مشکل وقت آنے پر ایک دوسرے کا ساتھ دے سکیں اور رہنمائی کرسکیں۔ اسی راہ میں انہوں نے دسمبر 2015 میں 'ہے نیبر' نام سے موبائل ہیلپ لائن لانچ کیا۔

ہے نیبر ایپ لوکل لوگوں کو ایک منچ پر لاتی ہے- جہاں پر لوگ ایک دوسرے سے منسلک پروگرام میں حصہ لیتے ہیں - اور آپسی تال میل بنائے رکھ سکتے ہیں - آپ کے گھر کے آس پاس اگر کوئی بھی سروس لینی ہو، کسی معاملے میں رہبری حاصل کرنی ہو جیسے کسی ڈاکٹر کی معلومات ،میڈیکل اسٹور وغیرہ تو یہ ہیلپ لائن آپ کے کام آتی ہے۔ اتنے کم وقت میں اسے 25 ہزار سے بھی زیادہ لوگوں نے ڈاونلوڈ کرلیا ہے- سب سے اچھی بات یہ ہے کہ لگ بھگ 40فی صد لوگ روزانہ اس ایپ میں شامل ہورہے ہیں - یہ ایپ ممبئی، پونہ اوربنگلورکے سبھی علاقوں میں مدد کررہی ہے۔

ہے نیبر کی فاونڈر کشمیرا بتاتی ہیں کہ یہ پہلی ایپ ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے-لوگوں کو محسوس ہورہا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی ہے جو ان کی حفاظت کررہا ہے - آپ اس ایپ پر کوئی کوفی پارٹننر بھی ڈھونڈ سکتے ہیں - یہاں آپکی ہر مشکل کا حل موجود ہے- کشمیرا اس سے پہلے ٹیلی ویژن کے لئے بطور صحافی کام کرتی تھیں - وہ بتاتی ہیں،" ہم لوگوں نے پروڈکٹ کی ڈیولپمینٹ و مارکٹنگ کا خاص خیال رکھا۔ اب انجام آپکے سامنے ہے- یہ ایپ ہائیپر لوکل ایپروچ کے ساتھ کام کررہی ہےاسی لیے کئی لوکل کمپنیاں اس میں شامل ہوکر اپنے بزنس کو پرموٹ کررہی ہیں جس سے کمپنی کےلیے ریوینیو جنریٹ ہوگا ۔

کشمیرا بتاتی ہیں کہ "ہم لوگ کافی ریسرچ کے بعد آگے بڑھ رہے ہیں - ہم پہلے صارفین کی ضرورتوں اور ان کا ریسپانس دیکھ رہے ہیں - اسی لحاظ سے کام کو آگے پلان کررہے ہیں - ہر ما ہ 'ہے نیبر؛ کو پسند کرنے والوں اور ڈاونلوڈ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے - کمپنی کو بھی زبردست کامیابی مل رہی ہے - کشمیرا کہتی ہیں کہ بازار میں کئی کمپنیوں سے اس کا مقابلہ چل رہا ہے لیکن انہیں اپنے پروڈکٹ پر پورا بھروسہ ہے - جس طرح اس کا ریسپانس مل رہا ہے ہماری خود اعتمادی بڑھ رہی ہے۔



تحریر: آسوتوش کھنٹوال

مترجم: ہاجرہ نور احمد زریابؔ

Share on
close