فلپكارٹ- 5 کروڑ لوگوں تک رسائی حاصل کرنے والا ہندوستان کا پہلا ایپلیکیشن

فلپكارٹ- 5 کروڑ لوگوں تک رسائی حاصل کرنے والا ہندوستان کا پہلا ایپلیکیشن

Tuesday February 23, 2016,

3 min Read

فلپكارٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے Android اپلیکیشن کو گوگل پلے سٹور سے فروری 2016 تک اب تک تقریبا 5 کروڑ لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ اس کی موجودہ ریٹینگ 4.2 ہے جبکہ اس کے متوازی مدمقابل سنیپڈيل اور ایمیزون کی ریٹینگ 4.1 ہے۔ فلپكارٹ ملک کا پہلا ایسا اپلیکیشن ہے جس نے مواصلات، سماجی، تفریح اور دوسرے شعبوں میں 5 کروڑ اپلی کیشن انسٹالیشن کی اونچائی کو چھو لیا ہے۔

کمپنی نے اپنے Android اپلیکیشن کو ستمبر 2013 میں لانچ کیا تھا اور 30 ماہ میں ہی اس نے غیر معمولی کامیابی حاصل کر لی۔

سچن بنسل اور بنی بنسل نے اکتوبر 2007 میں فلپكارٹ کی شروعات کی تھی۔ فلپكارٹ اپنی کارپوریٹ تبدیلیوں کی وجہ سے خبروں میں تھی کہ سچن اب چیيرمین اور بنی سی ای او کا کام دیكھیں گے۔ ابھی حال ہی میں فلپكارٹ کے رکن مکیش بنسل اور انکت ناگوری نے کمپنی کو چھوڑ کر اپنا وینچر شروع کیا ہے۔

سملر ویب رپورٹ کے مطابق 47 فیصد حصہ کے ساتھ خریداری اپلیکیشن پہلے نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلپكارٹ اور مترا کی اجتماعی حصہ داری 63 فیصد ہے۔ ایمیزون 15.86 فیصد کے ساتھ تیسرے مقام پر اور سنیپڈيل 13.84 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

مورگن اسٹینلے کی رپورٹ 'ہندوستان میں 2016 میں ای کامرس' کے مطابق فلپكارٹ 45 فیصد حصہ کے ساتھ پہلے نمبر کی ای کامرس کمپنی ہے۔ فلپكارٹ کے 45 فیصد کی حصہ داری اس کی مدمقابل تین دیگر کمپنیوں (سنیپڈيل، ایمیزون اور پینٹیم) کی کل مشترکہ حصہ کے برابر ہے۔

image


ملک میں ای کامرس مارکیٹ میں 70 فیصد کاروبار موبائل کے ذریعے ہی ہوتا ہے۔ ایک نئی حکمت عملی کے تحت حال ہی میں موبائل اپلیکیشن کاروبار کے ساتھ ساتھ مترا نے اپنی موبائل ویب سائٹ کو بھی رلاچ کیا ہے۔اس خبر کے آنے سے ہی ان کے صارفین کی تعداد دوگنی کے قریب 80 لاکھ ہو گئی ہے۔ فلپكارٹ کو بھی اپنی موبائل ویب سائٹ کو مارچ 2015 میں بند کر کے فلپكارٹ لائٹ کو نومبر 2015 میں لانچ کرنا پڑا۔

امید ہے 2020 تک انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد دوگنی ہو جائے گی اور تب تک قریب 32 کروڑ لوگوں کی آن لائن مارکیٹ تک رسائی ہو جائے گی۔

بین الاقوامی سطح پر فیس بک اور گوگل کے اپلیکیشن سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہوئے ہیں۔ مارچ 2014 میں جی میل ایسا پہلا اپلیکیشن بنا ہے جس کو 100 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا۔ مارچ، 2015 میں واٹس اپ بھی تین بڑے کوما کلب میں شامل ہو گیا۔ جس کو ڈاون لوڈ کرنے والوں کی تعداد جلد ہی 100 کروڑ ہو جائے گی۔ فی الحال شاپنگ اپلیکیشن کو منسوخ کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے باوجود یہ تعداد اس سروس کو استعمال کرنے والوں کی تعداد سے کم ہے۔ ای کامرس کی اگلی جنگ سمارٹ فون اور اپلیکیشن ڈاون لوڈ کے لئے ہو گی۔

مصنف-آنندپورن مالیا

مترجم- محمد محی الدین

Share on
close