جہاں بازار ہے، وہاں تجارت کریں:دیپک کھرانا

جہاں بازار ہے، وہاں تجارت کریں:دیپک کھرانا

Sunday November 20, 2016,

3 min Read

کام شروع کرتے وقت کسی بھی اسٹارٹپ یا کاروبار کے سامنے جو بڑا سوال ہوتا ہے وہ ہے اپنی اپلیکیشین کو روپے میں بدلنا۔ موبائل اسپارک 2016 میں اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وی میاکس کے سی ای او اور بانی دیپک کھرانا نے کہا، ' ایک کاروباوری کے طور پر میں کئی اسٹارٹپ کے پاس جاتا ہوں اور کئی تاجروں سے ملتا ہوں گزشتہ چھ مہینوں میں ایک دلچست بات سامنے آئی ہے۔کاروباریوں کے سامنے مسائل کی کئی تہیں دیکھنے کو ملیں ہیں۔ خاص طور پر یہ مسائل ہندوستانی گاہکوں کو سمجھنے اور نہ سمجھ پانے کے درمیان سے متعلق ہے۔

image


آج موبائل اور آئی ٹی کی دنیا مسلسل بدل رہی ہے۔ جو دو ماحول سال پہلے تھا وہ آج نہیں ہے اور جو آج ہوگا وہ دو سال بعد بدل جائےگا۔ اس لئے کسی بھی کاروباری کے لئےضروری ہے کہ وہ اپنے گاہک کے دل میں بدلتے ہوئے خیالات کی ٹوہ لے۔

دیپک نے ہندوستانی گاہک کو سمجھنے کے لئے ان کو تین صیغوں میں تقسیم کیا۔

 پہلا صیغہ انڈیا 3۔

وہ ہندوستان جہاں 55 فیصد لوگ ہیں، یعنی 65 کروڈ لوگ جن کی آمدنی ماہنہ 1500 روپئے ہے۔

دوسرا صیغہ انڈیا 2

وہ ہندوستان جہاں 30 فیصد لوگ ایسےہیں، جن کی ماہنہ آمدنی 800 روپئے ہے۔

تیسرا صیغہ انڈیا1

وہ ہندوستان جہاں 15 فیصد ہندوستانی ایسے ہیں جن کی آمدنی پہلے دونوں سے ذیادہ ہے۔

ہندوستان خلیل اے پی آر یو (اوسط آمدنی فی صارف) والا ملک ہے۔ ملک میں اس کے ساتھ تین طرح کے ٹرینڈ ملتے ہیں۔ اس کے باجود اکثر ڈجٹل کمپنیاں سب چھوٹے ہندوستان یعنی انڈیا 1 کے ہی گاہکوں پر نظر رکھتی ہے۔ اس پر آپ غور کریں گے تو پائین گے کہ ویلیو ایڈڈ ڈمانڈ ARPU کے برابر بڑھانے کی ضرورت ہے۔

دیپک کے مطابق اگرہم بازار کا اہم حصہ مانے جانے والے ایف ایم سی جی جانب دیکھتے ہیں ہیں تو ہم پاتے ہیں کہ ان کی تجارت کافی بہترہے۔ کیوں کہ وہ شیمپو کی چھوٹی چھوٹی پیکیٹ بھی فروخت کرتے ہیں۔ اسی طرح سے آپ موبائل بازار میں دیکھتے ہیں کہ چھوٹی چھوٹی رچارج کی فروخت ذیادہ ہے۔ ان سب باتوں کے باوجوہ آج بھی ذیادوتر ڈجٹل کمنپنیاں انڈیا 1 پر اپنی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسی انڈیا کے لئے اپنے ایپ بنا رہے ہیں۔

ہندوستانی گاہکوں کے فون کے استعمال کے بارے میں دیپک بتاتے ہیں کہ 55 فیصد لوگ (انڈیا3) اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ انڈیا 2 میں ذیادہ تر افراد 15000 روپے سے کم کا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں جو 23 فیصد ہیں۔ انڈیا 1 میں 15000 روپئے سے ذیادہ کا فون استعمال کرتے ہیں۔ پھر بھی ذیادہ تر ایپ انڈیا 1 کے ہی فون میں ہوتہ ہیں۔

دیپک کو یقین ہے کہ ہندوستان کے موبائیل بازار کی توسیع کے ساتھ ہی کچھ کمپنیاں ہی سہی انڈیا 1 سے آگے دیکھنے کی نظر پیدا کر رہی ہیں۔

تاجروں اور صنعتکاروں کو اس بات کو سمجھنا چاہئے کیہ انڈیا 3 میں کافی امکانات ہیں۔ اس طرف ای بڑا بازار ہے، جہاں اچھی تجارت کی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے کچھ ذیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اور ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ گاہک کیا چاہتے ہیں۔

تحریر- سندھو کشیپ