خواتین کی صلاحیتوں کو سنوار نے سے ترقی کی رفتار تیز ہوگی: مودی

ریاض میں خواتین کے بی پی او کا وزیر اعظم نے کیا دورا

خواتین کی صلاحیتوں کو سنوار نے سے ترقی کی رفتار تیز ہوگی: مودی

Tuesday April 05, 2016,

2 min Read


وزیر آعظم نریندرا مودی نے خواتین کی صلاحیتوں کو تعمیری نقطء نظر سے بہتر بنانے اور سنورنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا۔

"آج اس انتہائی مسابقتی دور میں اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو تمام قوتوں کو یکجا کرنا ہوگا۔ جب میں فورسز کی بات کرتا ہوں تو اس میں صرف قدرتی وسائل نہیں انسانی وسائل بھی شامل ہیں۔ انسانی وسائل انسانی طاقت اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ "
image


وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ریاض شہر میں ایک تقریب میں حصہ لیتے ہوئے کہا،

"اگر خواتین کی صلاحیت کی تعمیر کی جائے اور انہیں ترقی کے عمل سے منسلک کیا جائے، تو کسی ملک کی ترقی انتہائی تیز رفتار سے ہوگی۔ ''

انہوں نے کہا، '' میں ٹی سی ایس کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنہوں نے نوجوان خواتین اور مردوں کو تربیت دینے کے لئے مرکز بنائے ہیں۔ یہ تربیت یافتہ مرد اور خواتین ڈیجیٹل دنیا میں جا کر پوری دنیا کو بااختیار کر رہے ہیں۔

مودی نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان نے آئی ٹی پیشے میں دنیا میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے کہا، '' میں آپ سب کو بھارت آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ آپ خود دیکھیں گے کہ ہندوستانیوں پر آپ کا کیا اثر پڑتا ہے۔ ''

ٹی سی ایس نے ریاض میں مکمل طور خواتین کا بی پی او مرکز 2013 میں قائم کیا تھا۔

مودی نے کہا، '' میرا ایک مشورہ ہے، میں نے دیکھا ہے کہ آپریشن اور شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کافی بڑا کردار ادا کرتی ہے اور میرے لئے ای گورننس آسان، سستا اور مؤثر گورننس ہے۔ ''

کمپنی کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر چندرشیكھرن نے کہا '' وزیر اعظم کی مہمان نوازی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ مسٹر نریندر مودی ریاض کے مرکز آئے ہیں اور اس مخصوص موقع پر انہوں نے ہمارے ملازمین سے بات چیت کی۔ '

    Share on
    close