اشتہارات کی دنیا سے نکل کر آرٹ کے شعبے میں بنائی نئی شناخت

 اشتہارات کی دنیا سے نکل کر آرٹ کے شعبے میں بنائی نئی شناخت

Thursday November 26, 2015,

4 min Read

کئی بار مسلسل ایک ہی طرح کا کام کرنے سے اکتاہٹ پیدا ہوتی ہے۔ آدمی کچھ نیا اور پرسکون کام کرنا چاہتا ہے۔ ظاہر ہے زندہ رہنے کی سب سے بڑی نشانی تبدیلی ہے۔ تبدیلی کے بغیر زندگی ٹھہر سی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر باشعور انسان زندگی کو مسلسل نئے طریقے سے جیتا رہتا ہے۔

image


بارہ سال سے زیادہ اشتہارات کے میدان میں کام کرنے کے بعد وندنا نے اپنے ضمیر کی بات سنی سے جڑنے کا من بنای اور اپنے پسندیدہ کام کو اپنانے کی فیصلہ کیا۔

اب سے دو سال پہلے ڈومین نام 'Pretty Pink Pebbles' کو بلاک کیا۔ وہ خود کو 'خوشی ڈیولپر' بلانا پسند کرتی ہیں۔ وہ سوچتی ہیں کہ وہ ایک مقصد کے ساتھ اس دنیا میں آئی ہیں۔ دنیا بھر میں لطف اور خوشیاں بانٹو اور آرٹ کو روزمرہ کی زندگی میں لاؤ۔

فنکاروں کی برادری میں ' عینا جے کے' کے نام سے معروف وندنا کہتی ہیں، 'ہر کسی کے پاس گھر میں جگہ نہیں ہے۔ ہر کوئی اپنے گھروں کے کونے کونے کو آرام دہ بنانے کے لئے کوشاں ہے، اس طرح کے آرٹ پیس بہت آسان ثابت ہوتے ہیں۔ 'عینا ان کے نام کے آخری تین حروف ہیں اور جے عرفیت کا پہلا حروف ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عینا یہودی / امریکی نام ہے جس کا مطلب زینت ہوتا ہے۔ Pretty Pink Pebbles کا آغاز ایک بلاگ کے طور پر ہوا تھا۔ وندنا نے اپنے فن پاروں کی فروخت شروع کی اور کچھ آرٹ پیس فروخت ہو بھی گئے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ لوگوں سے جو ردّ عمل ملا ہے وہ زبردست ہے۔

وندنا کے مطابق، 'آن لائن آرٹ بڑے پیمانے پر بک رہا ہے۔ فن کو اب بزنس کے نقطہ نظرسے بھی دیکھا جا رہا ہے۔ میں آرٹ کے لئے ایک مثبت ترقی کی امید کر رہی ہوں۔'

وندنا ایک فنکار اور مصنف ہیں جو اپنا برانڈ Pretty Pink Pebbles تیار کر رہی ہیں۔ کینوس آرٹ کے علاوہ وہ خوبصورت اور متحرک كیٹلی اور کنکروں پر اپنے فن کو پیش کرتی ہیں۔

وندنا اب ہاتھ سے پینٹ کئے گئے سکارف کو پیش بازار میں پیش کرنے کی سوچ رہی ہیں۔ وہ اپنی مصنوعات 'Abstract Harmonies' برانڈ کے نام سے مارکیٹ میں اتارنا چاہتی ہیں۔

image


دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد وندنا نے دہلی انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن سے فائن آرٹ میں ڈپلوما حاصل کیا۔ اس سے پہلے وندنا بطور تخلیقی پروفیشنل کام کر چکی ہیں اور لو لنٹاس، گرے ورلڑ وائلڈ، پبلسس انڈیا، جےڈبليوٹی، ڈرافٹ ایفسيبی، الکا جیسی کمپنیوں کے ساتھ انہوں نے بہت سی حیرت انگیز میڈیا مہم اور ٹی وی اشتہارات کا کام کیا۔

پیپسی، نیسلے، سیمسنگ، ورل پول ، ماروتی سوزوکی، ڈش ٹی وی، ڈابر اور HP کے لئےبھی اشتہار بنائے ہیں۔ وندنا کہتی ہیں کہ بلاگ شروع کرنے کے دو سال میں انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے خود سے ویب سائٹ تیار کی اور انٹرنیٹ کی مدد سے انٹر پرینوئر بن گئیں۔ وندنا کہتی ہیں، 'اصل میں یہ مشکل نہیں تھا اور حقیقت یہ ہے کہ اس کام نے مجھے کاروبار کو بڑھانے میں مدد کی۔ میں نے پاپ اپ دکانوں کے لئے پریمیم مقامات کو منتخب کیا اور خردہ فروشی کی شروعات کی۔ میں نے پرنٹنگ اور پیکیجنگ کے لئے کافی خرچ کیا۔'

وندنا خود کو ایک فنکار کے طور پر قائم کرنا چاہتی ہیں۔ اپنے فارغ وقت وہ لکھنا پسند کرتی ہیں۔ فی الحال وہ چھوٹی کہانیوں پر کام کر رہی ہیں۔ وہ ہاتھ سے پینٹ کئے گئے سامان بھی بناتی ہیں اور فنّی طرز زندگی اور فیشن کے ساتھ میل کرنا چاہتی ہیں۔ وندنا کچھ جولری برانڈ کے ساتھ معاہدہ بھی کرنا چاہتی ہیں تاکہ مستقبل میں نیا پروڈکٹس پیش کر سکیں۔ وندنا اس کاروبار کے لئے اپنی پوری بچت لگا چکی ہیں۔ ان کا منصوبہ اپنےفن کو منفرد بنانا ہے۔اپنی ایک تصویر کی کی جانب اشارا کرتے ہوئے وندنا کہتی ہیں، 'اس فن میں بہت چھوٹی چھوٹی باتیں بھی کافی اہمیت رکھتی ہیں، اب یہ گلابی نقتے کو ہی لیجئے- اس کا بھی اپنا مطلب ہے۔ یہ علامت ہے اس بات کی کہ کسی کو بھی چھوٹا محسوس نہیں کرنا چاہئے۔''

ان کے آگے بڑھنے میں ان کے خاندان کا بھی کافی اہم ہے۔ وہ اپنے خاندان پر فخر محسوس کرتے ہوئے کہتی ہیں۔'' میرا ساڑھے سات سال کا بیٹا بھی آرٹ کو پسند کرنے لگا ہے۔ اسکول سے لوٹ کر اس کا میرے اسٹوڈیو کی طرف آنا اور یہ دیکھنا کہ میں نے دن میں کیا بنایا کیا ہے، یہ بہت ہی خوبصورت احساس ہے۔ اسے پتہ ہے کہ اس کی ماں کچھ تخلیقی کام کر رہی ہے اور اس کے چہرے پر خوشی دیکھنا بہت ہی کمال کا لگتا ہے۔ میرے اسٹوڈیو میں خوشی کے اہسے مواقع اکثر آتے ہیں۔''

قلمکار سا سوتی مکھرجی

مترجم زلیخہ نظیر