موٹرسائیکل فروخت کر کی نئے کاروبار کی ابتداء

Tuesday December 01, 2015,

5 min Read

سچن بھاردواج نے زندگی کے کافی اتار چڑھاؤ دیکَھے ہیں۔ آٹھ سال پہلے ماچيس کی ڈبيانما گھر اور دفتر میں دو سال تک گزر بسر کرتے رہے۔ انہیں لگتا تھا کہ وہ بنگلور میں رہنے والے والدین کو پونے نہیں بلا سکیں گے ۔ یہ دور اس وقت تھا جب فوڈ ڈلیوری اسٹارٹپ کی لذیذ ڈشیں آہستہ آہستہ شہر میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا شروع کر رہی تھیں۔ لیکن اچانک انہیں اپنا کامابی کی طرف گامزن کاروبار چھوڑنا پڑا۔ مسلسل پیسے کی تنگی کی وجہ سے کرایہ ادا کرنے کے لئے انہیں اپنی ایکلوتی قیمتی جائیداد ہیرو ہونڈا ویبو موٹر سائیکل 13000 روپے میں فروخت کرنی پڑی۔ پھر حالات بدل گئے انہوں نے نیا کاروبار شروع کیا۔ ویبو کے دن گزر گئے اور اب سچن چمچماتی بی ایم ڈبلیو گاڑی چلاتے ہیں۔ ان کا ڈیڑھ ماہ کا ایک بیٹا ہے اور اب وہ اپنے دوسرے وینچر Sminq کے ساتھ تیار ہیں۔ یہ کاروبار اسپتالوں اور دیگر مقامات پرقطاروں کے صحیح نظام میں مدد کرتا ہے۔

گزشتہ کچھ سالوں میں حالات کافی بدلے، گزشتہ سال نومبر میں 'ٹیسٹی کھانا' کو قریب 120 کروڑ روپے میں فوڈپانڈا نے حاصل کر لیا تھا۔ فوڈپانڈا میں اس کو منتقل کرنا اتنا اتنا آسانی نہیں تھا۔ اس کی بات چیت اسی سال اگست میں شروع ہوئی اور سب کچھ بہت ہی کم وقت میں ہوا۔ برلن میں واقع فوڈ ڈلیوری اسٹارٹپ 'ڈلیوری ہیرو' نے 2011 میں پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ٹسٹی کھانا میں کی تھی اور وہ کمپنی میں بڑی حصہ دار تھی۔

مقامی ٹیم کووہاں سے حامی ملنے کے بعد ہی یہ ممکن ہو پایا تھا۔ سچن اور شیلڈن آخری ڈیل کو لے کر بہت خوش تھے کیونکہ وہ اپنے کچھ اینجل انویسٹرس کو 10 ان کی سرمایہ کاری پر گنا واپسی دے پائے تھے۔ اور ٹیسٹی کھانا کے ابتدائی دنوں میں ساتھ دینے والی ٹیم کے ارکان کو بھی منافع ملا۔ لیکن حصول کے کچھ ماہ بعد اتنی ترقی نہیں ملی جیسی امید تھی۔ دونوں مینجمنٹ ٹیم کے درمیان بات بگڑ گئی۔ جب تفصیل سے اس بارے میں پوچھا گِیا تو انہوں نے اس معاملے پر بات چیت کرنے سے انکار کر دیا اور حوالہ دیا کہ فوڈپانڈا کی کام کا طریقہ 100 رکنی ٹیسٹی کھانا کی ٹیم سے انتہائی مختلف تھا، جو انہوں نے گزشتہ سات سالوں میں تیار کیا تھا۔ سچن نے کہا، 'میرے لئے یہ کہنا آسان نہیں ہو گا کہ صرف میرا ہی کام کرنے کا طریقہ صحیح ہے۔'

ٹیسٹی کھانا کی مینجمنٹ ٹیم مارچ میں سچن اور دیگر لوگوں نے فوڈپانڈا چھوڑ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی ٹیم نے فوڈپانڈا میں پھنسے کروڑوں روپے کے حصص کو چھوڑ دیا۔ سچن کے مطابق، 'ہمارے لئے کاروبار کو اخلاقیات اور اصولوں کے ساتھ صحیح سمت میں لے جانا اہم مسئلہ تھا جس پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے تھے۔ غیر اخلاقی شارٹ كرٹ کے بجائے میں آہستہ چلنا پسند کروں گا۔ میں ایسا انسان ہوں جس نے کبھی پولیس کو رشوت نہیں دی۔ میری غلطی کی وجہ سے میرا لائسنس 6 ماہ کے لئے معطل کر دیا گیا تھا، لیکن میں رشوت دے کر آزاد نہیں ہونا چاہتا تھا۔ '

جب ان سے اس کمپنی سے الگ ہوکر حاصل نتاِئج کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا جواب کچھ اس طرح سے تھا ۔ 'میرے پاس جو کچھ ہے اس میں خوش ہوں۔ میں اس سے زیادہ نہیں چاہتا ۔ کچھ ملازمین کے اہم کاغذات کھو گئے تو ہم نے (شیلڈن اور سچن) اپنی جیب سے انہیں پیسے دئے۔ زندگی بہت چھوٹی ہے اور ان لوگوں پر الزام تراشی کرنا غلط ہے جنہوں نے آپکو بنایا، جن کی وجہ سے آپ کچھ بن پائے ہیں۔

پھر نئے کاروبار کا خیال کیسے آیا؟

سچن یاد کرتے ہیں کہ وہ باپ بننے والے تھے۔ لیڑی ڈاکٹروں کے پاس لمبی قطاریں لگتیں۔ سچن کہتے ہیں، 'ہم گھنٹوں ان جگہوں پر انتظار کرتے۔ انتظار کتنا تکلیفدہ ہوتا ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ میں سوچتا تھا کہ کس طرح انتظار کے اس سسٹم کو بدلا جائے۔ اسے موثر بنایا جا سکے۔ ٹیکنالوجی اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔' اپنے سابق شریک بانی شیلڈن، ٹیسٹی کھانا کے چیف سیلز آفیسر سنتوش کے ساتھ Sminq کو لانچ کیا اور آج پونے میں آٹھ كلنيكوں کے ساتھ معاہدہ کیا۔

کس طرح کام کرتا ہے Sminq؟

Sminq ایک موبائل ایپ ہے جس سے کمپنیوں کو کسٹمر کے نظام میں مدد ملتی ہے۔ ایپ لائیو قطار نظام بناتا ہے اور ایس ایم ایس گاہکوں کو بھیجتا ہے۔ جن باری آ جاتی ہے، اس گاہک کو قطار کا لائیو اسٹیٹس بتایا جاتا ہے اور لوگوں کو دور سے ہی قطار میں شامل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔ ایپ سے جڑنے والے ڈاکٹروں کے ذریعے فی الحال ہر ماہ ایک ہزار کے قریب ریموٹ بکنگ ہو رہی ہے۔ وہ انسانی وسائل سے منسلک کمپنیوں کے ساتھ بھی پائلٹ پروجیکٹ پر کام کر رہے، ہیں جس سے ان کی مدد فوری انٹرویو میں ہو سکے۔

سچن کے مطابق Sminq کی گنجائش بہت ہے۔ اس کا استعمال مختلف کاموں میں کیا جا سکتا ہے، کلینک سے لے کر فوری انٹرویو سے سرکاری سروس تک، جیسے آر ٹی او، پاسپورٹ سروس سینٹر، کار اور موٹر سائیکل سروس اسٹیشن تک۔ ویںڈروں کے لئے یہ ایپ CRM کی طرح کام کر سکتا ہے۔ اس پروڈکٹ کی قیمت دو ہزار روپے ماہانہ ہے، یہ گاہکوں کی تعداد پر انحصار کرتا ہے۔ دنیا بھر میں بہت سے اسٹارٹپس کلائنٹ کے قطار کے نظام کو درست کرنے کے لئے کر رہے ہیں، کچھ دواخانوں، ریستراوں کے لئے بھی یہ طریقئہ کار کارآمد ہو سکتا ہے۔

مستقبل کیسا ہے؟

سچن کے مطابق، 'میں نے بہت کچھ دیکھا اور سیکھا ہے۔ میں خوش ہوں کہ میں نے اور میری ٹیم نے ٹعسٹی کھانا کے ساتھ ایک کامیاب بزنس کیا اور اب میں تیار ہوں اسے دوبارہ کرنے کے لئے۔ 'ضرور ان کا مطلب یہ نہیں کہ وہ چھوٹے کمرے میں سونا چاہتے ہیں اور نہ ہی ان کا مطلب اپنی موٹر سائیکل فروخت کرنے کا ہے۔ ان کا کہنے کا مطلب ہے کاروباری سفر جاری رہے گا۔

مصنف- ارپنا گھوش

ترجمہ زلیخہ نظیر