ساری ایمرجینسی معلومات ایک بٹن میں

ساری ایمرجینسی معلومات ایک بٹن میں

Sunday November 22, 2015,

3 min Read

108 کے لئے بنایا گیا کال ایمبولینس اپلیکیشن

image


ہنگامی حالات میں ایمبولینس کو بلانے پر اب اپنا پتہ بتانے کی زحمت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بلکہ ایک بٹن میں آپ صحت اور تکلیف سے متعتلق معلومات نہ صرف 108 سروس کے انتظامیہ بلکہ آپ کے اپنوں کے علاوہ خاندانی ڈاکٹرتک بھی پہنچ جائے گی اور ایمبولینس GPRS ٹیکنالوجی کے تعاون سے جلد ہی آپ تک پہنچ جائے گی۔ اس کے لئے تلنگانہ حکومت اور ای ایم آرآئی کے لئے ایمپاور موبِلٹی پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایک اپلیکیشن بنایا ہے۔ كال ایمبولینس نامی اس ایپ سےتمام اینڈرائڈ فون کے استعمال کرنے والے استفادہ حاصل کر سکیں گے

ایمپاور موبلٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اوما شنکر نے بتایا کہ تلنگانہ کے وزیر صحت سی۔ لكشما ریڈی نے اس ایپ کا افتتاح کیا۔ اس ایپ کااستعمال اس وقت ملک کی 15 ریاستوں میں شروع ہو گیا ہے، جبکہ جلد ہی جہاں بھی 108 خدمت دستیاب ہیں، اس ایپ کے تعاون سے مشکل گھڑی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

اوما شنکر نے بتایا کہ انہوں نے 17 سال انفوسیس کمپنی میں کام کیا ہے، لیکن معاشرے کے لئے براہ راست کچھ کرنے کے مقصد سے انہوں نے حیدرآباد میں اہنی کمپنی شروع کی اور یہ اپلیکیشن تیار کیا۔

اوما شنکر بتاتے ہیں، ''ایمبولینس بلانے کے لئے سب سے پہلا مسئلہ پتہ ہوتا ہے۔ کئی بار ایمبولینس کے لئے مقررہ ایڈریس پر پہنچنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ گھر اور محلے کے گلی کوچوں میں ایمبولینس گھومتی رہتی ہے لیکن صحیح پتے تک پہنچ نہیں پاتی۔ دوسری جانب

مصیبت میں پھنسا شخص اگر اکیلا ہو تو وہ اور بھی جھنجلاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے،کبھی کبھی وہ اپنا پتہ بتانے کی حالت میں بھی نہیں ہوتا۔ یہ نیا اپلیکیشن ان تمام مسائل کو دور کر دے گا۔ اس اپلیکیشن میں لوگ پہلے ہی آپنی صحت، خاندانی ڈاکٹر، قریبی رشتہ دار، صحت کی انشورنس اور گھر کے پتےکے ساتھ مکمل معلومات داخل کر سکتے ہیں۔ اپلی کیشن کا بٹن دباتے ہی دس سیکںڈ میں یہ معلومات 108 کے ڈاکٹر کو ملے گی اور وہ فوری طورپر مناسب تعاون کرنے کے لئے تیار ہو جائے گا۔''

ایک سوال کے جواب میں اوما شنکر نے بتایا کہ انہوں نے جگدیش وشوناتھن کے ساتھ مل کر نئی کمپنی شروع کی ہے، جو موبائل سے کام کرنے والے ایپ تیار کر رہی ہے۔ ایمرجےنسی خدمات کے لئے ان کا کال ایمبولینس اپلیکیشن بالکل مفت ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور اپلیکیشن انہوں نے نيوٹریشن کے شعبے میں بنایا ہے جو لوگوں کی صحت- کا خیال رکھنے میں کافی منافع بخش تجاویز دیتا ہے۔

image


اوما شنکر اور ان کے ساتھی وشوناتھن کے جزبے کو سلام کیا جائے۔ دونوں انفوسیس کمپنی میں کافی لمبے عرصے تک کام کر چکے ہیں، لیکن سماج کو کچھ لوٹانے اور اس کے فائدوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے جزبے سے انہوں نے کمپنی چھوڑی اور اپنا ذاتی کاروبار شروع کیا۔

کال ایمبولینس سرویس بلکل مفت ہے، بس اسکے لئے اپنے سیل فون پراس کے لئے بنایا گیا ایپ ڈاونلوڈ کرنا ہوتا ہے۔