اہلیانِ پونے کو گھروں تک سبزیاں پہنچا رہا ہے ایک مثالی اسٹارٹپ یعنی "پونے سبزی"

اہلیانِ پونے کو گھروں تک سبزیاں پہنچا رہا ہے ایک مثالی اسٹارٹپ یعنی "پونے سبزی"

Tuesday April 19, 2016,

6 min Read

پونہ سبزی مارکیٹ آن لائن ایک ایسی ویب سائٹ ہے جس کی وجہ سے پونہ میں مقیم لوگوں کو اب سبزی مارکیٹ جانے کی ضرورت نہیں۔ گھر بیٹھے ہوم ڈیلیوری تازہ سبزیاں پھل پہنچاتی ہے یہ ویب سائٹ- آدرش دری نےیہ اسٹارٹ اپ شروع کیا جو پچھلے تین سالوں سے کامیابی کے ساتھ سرگرم عمل اپنی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں - ایک کمپنی میں چھ ماہ ملازمت کرنے کے بعد تجربہ حاصل ہوا تب آدرش نے خود اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کا سوچا - اسی اثنا میں دلی میں ای کامرس کی بڑی دھوم دھام نظر آئی - آدرش نے اسی دوران سوچا کہ ای کامرس ایک وسیع اسٹیج ہےاپنے مستقبل کو تابناک بنانے کےلیے ۔آدرش کیدری ،وشال کاپڈسن اور پروین پوکھر کا اس اسٹارٹپ کے معاون بانیان ہیں -


image


ایک کامیاب بیوپاری کی حیثیت سے انہوں نے گاہکوں کو ایک موزوں اور معیاری سہل اسٹیج مہیا کروایا ہے -جو کہ ایک آن لائن مارکیٹ ہے ۔ یہ کام بہت مشکل ہوتا ہے۔ دن بھر عمدہ تازہ سبزیاں پھل مہیا کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن ان کا جگر ہے کہ انہوں نے اتنا رسکی کام اپنے ذمہ لیا – ان کے اس اسٹارٹپ نے لوگوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا تیقن دلایا - میکنیکل انڈسٹری سے گریجویشن کرچکے آدرش ایک بہت سمجھ دار انسان ثابت ہوئے۔ آئل انڈسٹری میں نوکری کرتے ہوئے تنخواہ میں صرف دس ہزار روپیہ کی بچت سے انہوں نے پونہ میں سبزی اسٹارٹپ شروع کیا – "پونہ سبزی" کا سفر دو ہزار تیرہ سے شروع ہوا.

آدرش کا کہنا ہے کہ سبزی اور پھل کی قیمت کو موزوں ، مناسب داموں میں مارکیٹ سے گھر تک پہنچانا کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن انہوں نے اس خیال کو پھر بھی عملی جامہ پہنایا- یہیں سے انہوں نےتازہ پھل ، سبزی کا سفر شروع کیا جسے وہ بآسانی اپنے گاہکوں کے گھر پہنچا رہے ہیں –

آدرش کہتے ہیں

" میں نے ایک ای پلیٹ فارم شروع کرنے کا سوچا تھا جو گاہکوں کو تازہ ، عمدہ درجہ کی پیداوار گھر پہنچ مہیا کرسکے- ان چیز وں کی قیمت بھی طے کرکے مناسب دام کی مناسبت سے مکمل خاکہ تیار کیا تاکہ خریدی پلس نفع دونوں میں ایک تال میل بنا رہے- اس وقت کچھ اشیاء بازار کی مدد سے مہیا کیں۔ پہلے مہینے میں اسٹارٹپ نے اتنی کامیابی حاصل کی کہ ان کی خدمت کی وجہ سے سو سے زائد گاہک آج بھی اس کاروبار سے جڑے ہیں اور مطمئن ہیں – اس سفر کے دوران پروین پورکھراور ورشال کاپڈنیس جو میرے یونیورسٹی کے دوست ہیں مجھ سے جونیئر تھے وہ اب اسٹارٹ اپ کے معاون بانیاں میں شامل ہیں - ہماری ایک مکمل ٹیم بن گئی ہے –"

یہاں دیکھا جائے تو پونے سبزی نے کسی بھی منفرد انداز ، طریقے کا استعمال نہیں کیا - تشہیر کےلیے فقط اخبار ورسائل کا سہارا لیا - ایس ای او کا استعمال کیا جس بناء پر ہمیں بہت سارا فائدہ حاصل ہوا - ہماری خدمت بہتر ،پھل سبزی کی قیمت مناسب و معیاری ہونے کی وجہ سے ہماری تشہیر بھی بہت جلد ہوگئی 2013سے 2015 تک آف لائن مارکٹنگ کرنے کے بعد ہم نے آن لائن پر توجہ دی۔ آف لائن کام میں جیسا ہم چاہتے تھے ویسا رزلٹ نہیں ملا اس لیے اس گھر پہنچ والے کام کو شروع کیا - ہمارے اکاونٹ اور دیگر سبھی کام بہتر ہونے کی وجہ سے کاروباری لحاظ سے ترقی بہت جلد ملنے لگی -


image


اسکے بعد ہم نے آن لائن اور آف لائن ہر طرح کے کام شروع کئے - اس دوران بہت ساری رکاوٹیں بھی آئی –رکاوٹوں کے بارے بات کرتے ہوئے آدرش کا کہنا ہے کہ شروع میں ہمیں بہت ساری تکلیف ، مشکلات کا سامنا کرنی پڑیں۔ مثلاً دیکھا جائے توپھلوں و سبزیوں کی زندگی کم ہوتی ہے انہیں تازہ رکھنا کافی مشکل کام ہوتا ہے - اس دوران نقصانات ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں - سفر کےلیے سواریاں کا بندوبست کرنا، ایک مکمل نیٹ ورک تیار کرنا جو دو پہیہ سواری کی شکل میں تھا تاکہ گاہک کے گھر وقت پر سبزی پہنچائی جاسکے - اس دوران تینوں منتظمیں کے دل میں ایک ہی خیال تھا -پونہ کا بازار ویسے لاکھوں افراد کا تال میل بنائے ہوئے تھا لیکن پچھلے کچھ سالوں میں آبادی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے تازہ پھل و سبزی میں کمی ہوگئی تھی۔ یہ حالت ہونے کی وجہ سے ہم نے کسانوں سے اپنا رابطہ بنائے رکھا تاکہ سبزیاں وقت پر مہیا کرواسکیں - کھیتی کی پیداوار کی بڑھتی مانگ کو دیکھ کر ہم نے بہت مشاہدہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا - اس کام کےلیے ہمیں محنت و حوصلہ کی ضرورت تھی۔

کئی سوالات ہمارے ذہن میں اس تعلق سے گردش کررہے تھے- تب بھی کامیابی کے ساتھ ہمارا کاروبار چل رہا تھا - جون 2016 میں "پونے سبزی موبائل ایپلیکیشن" تیار کرنے کے عزم کا اظہار آدرش نے کیا–


image


"پونے سبزی" نے چاروں ذرائع سے پھل و سبزی فروخت کرنے کا کام زوروشور سے شروع رکھا اور میڈیائی تشہیر کے نئے طریقوں کا استعمال کرکے آرڈرز لینا شروع کیا ۔ کیش آن ڈیلیوری پے منٹ کی سہولت بھی فراہم کی - صرف گھر پہنچ سروس کی تاریخ اور وقت طے کرنا ضروری ہوتا تھا - کیونکہ ہم جانتے تھے کہ مقررہ وقت پر سبزی پہنچا نا ہمارا فرض ہے- آدرش کا کہنا ہے کہ ہم نے سبزیوں کی خریدی نزدیکی کسانوں سے یا ٹھوک بیوپاریوں سے رابطہ قائم کرکے کی اور گاہکوں کی صحت کو مد نظر رکھ کر کام کرسکے- ابھی "پونے سبزی" صرف پونہ تک ہی محدود ہے- ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری بخوبی نبھارہے ہیں - ہم ہمیشہ خود کی غلطیوں کو درست کرتے رہتے ہیں تاکہ بہترین خدمت انجام دے سکیں - سبزیوں کی پیکنگ پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے - 


image


مستقبل  کے بارے میں آدرش کا کہنا ہے کہ ہمارا ذخیرہ سبزیوں اور پھلوں کے لحاظ سے پونہ والوں کےلیے کافی ہے لیکن ہمارا آئندہ منصوبہ ہے کہ ہم اسے پورے مہاراشٹر کےلیے تیار کریں۔ ہم تمام ملک کی عوام کو اس کا فائدہ دینا چاہتے ہیں - ہم نے پھلوں و سبزیوں کی فروخت کرنے والی ایک مثالی زنجیر تیار کررکھی ہے - سب سے اچھا بننا ہمارا مقصد نہیں ہے ۔ مقصد ہے صرف عوام کی صحت و ضرورت کا خیال رکھنا۔ ہماری اس ویب سائٹ پر اس لنک کے ذریعے آپ ہماری خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

http://www.punesubji.com/store/home

تحریر : رنجیتا پَرب

مترجم : ہاجرہ نور احمد زریابؔ

...................................

کامیابی کی منزل تک پہنچنے والے ایسے ہی حوصلہ مند افراد کی کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے ’یور اسٹوری اُردو‘ کے فیس بک پیج پر جائیں اور ’لائک‘ کریں۔

FACE BOOK

کچھ اور کہانیاں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں....

غریب بچوں کی زندگی روشن بنانے میں مصروف ہے..ورتنا

جنون اورترقی کے درمیان لذیذ کھانوں کے لئے طویل قطار

اسٹارٹپ میں ہندوستان دوسرے نمبر کی دوڑ میں